الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
کتاب خوابوں کے بیان میں
13. باب في الْقُمُصِ وَالْبِئْرِ وَاللَّبَنِ وَالْعَسَلِ وَالسَّمْنِ وَالْقَمَرِ وَغَيْرِ ذَلِكَ في النَّوْمِ:
13. قمیص، کنواں، دودھ، شہد، گھی، کھجور وغیرہ خواب میں دیکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 2188
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا عبد الله بن صالح، حدثنا إبراهيم هو ابن سعد، عن صالح بن كيسان، عن ابن شهاب، عن ابي امامة بن سهل بن حنيف، عن ابي سعيد الخدري، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "بينا انا نائم، رايت الناس يعرضون علي وعليهم قمص، منها ما يبلغ الثدي، ومنها ما يبلغ دون ذلك، وعرض علي عمر بن الخطاب وعليه قميص يجره"، فقال من حوله: فماذا تاولت ذلك يا رسول الله؟ قال:"الدين".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ، مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ، وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ"، فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ: فَمَاذَا تَأَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"الدِّينَ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں ایک وقت سو رہا تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کئے جا رہے ہیں، اور وہ کرتے پہنے ہوئے ہیں، کسی کا کرتہ سینے تک ہے اور کسی کا اس سے نیچے تک پہنچا ہے، پھر میرے سامنے عمر بن الخطاب لائے گئے، ان کے بدن پر (جو) کرتا تھا (وہ اتنا لمبا کہ) وہ اسے گھسیٹ رہے تھے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے پوچھا: یا رسول اللہ! اس کی تعبیر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد دین ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2197]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن حدیث دوسری سند سے متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 23]، [مسلم 2390]، [ترمذي 2285]، [نسائي 5026]، [أبويعلی 1290]، [ابن حبان 6890]

وضاحت:
(تشریح احادیث 2186 سے 2188)
اس حدیث سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت ثابت ہوئی، ان دیکھے جانے والوں میں ان کا ایمان سب سے قوی اور پختہ و زیادہ تھا، اور یہ حقیقت ہے کہ ان کے زمانے میں جو ترقی اور شان و شوکت و عروج اسلام کو حاصل ہوا وہ ظاہر و معروف ہے۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ لوگ دین و ایمان کے اعتبار سے مختلف کم و بیش درجات و مراتب میں ہیں اور ایمان میں کمی بیشی ہوتی ہے۔
علامہ قسطلانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: اس حدیث میں ایک گہری بلیغ تشبیہ ہے جو دین کو قمیص کے ساتھ دی گئی ہے، قمیص انسان کے جسم کو چھپانے والی ہے، اسی طرح دین اسے (گناہ اور) دوزخ سے چھپا لے گا، اس میں ایمان کی کمی بیشی پر بھی دلیل ہے جیسا کہ قمیص کے ساتھ دین کی تعبیر کا مفہوم ہے، جس طرح قمیص پہننے والے اس کے پہننے میں کم و بیش ہیں اسی طرح دین میں بھی لوگ کم و بیش درجات رکھتے ہیں، اس سے ایمان کی کمی و بیشی ثابت ہوئی۔
صحابہ کرام میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سب سے افضل ہیں اس پر اجماع ہے۔
اس حدیث سے یہ نہیں ثابت ہوتا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان سے بھی افضل ہیں کیونکہ خواب میں دیکھے جانے والے حضرات میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں ہے۔
(راز رحمہ اللہ)۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح ولكن الحديث متفق عليه


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.