الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث 1852 :حدیث نمبر
موطا امام مالك رواية يحييٰ
کتاب: جنازوں کے بیان میں
12. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْبُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ
12. میت پر رونے کی ممانعت
حدیث نمبر: 555
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثني، عن مالك، عن عبد الله بن ابي بكر ، عن ابيه ، عن عمرة بنت عبد الرحمن انها اخبرته، انها سمعت عائشة ام المؤمنين تقول: وذكر لها ان عبد الله بن عمر، يقول: إن الميت ليعذب ببكاء الحي. فقالت عائشة : يغفر الله لابي عبد الرحمن اما إنه لم يكذب ولكنه نسي او اخطا، إنما مر رسول الله صلى الله عليه وسلم بيهودية يبكي عليها اهلها، فقال: " إنكم لتبكون عليها، وإنها لتعذب في قبرها"وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ تَقُولُ: وَذُكِرَ لَهَا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: إِنَّ الْمَيِّتَ لَيُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَغْفِرُ اللَّهُ لِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَكْذِبْ وَلَكِنَّهُ نَسِيَ أَوْ أَخْطَأَ، إِنَّمَا مَرّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَهُودِيَّةٍ يَبْكِي عَلَيْهَا أَهْلُهَا، فَقَالَ: " إِنَّكُمْ لَتَبْكُونَ عَلَيْهَا، وَإِنَّهَا لَتُعَذَّبُ فِي قَبْرِهَا"
حضرت عمرہ بنت عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے جب ان کے سامنے بیان کیا گیا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: مردہ عذاب کیا جاتا ہے زندے کے رونے سے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ بخشے ابوعبدالرحمٰن کو، انہوں نے جھوٹ نہیں بولا، لیکن وہ بھول گئے یا چوک گئے، اصل اتنی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گزرے ایک یہودن پر جو مر گئی تھی اور لوگ اس پر رو رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ لوگ اس پر رو رہے ہیں، اور اُس پر عذاب قبر میں ہو رہا ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1286، 1289، 3978، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 928، 929، 931، 932، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3123، 3133، 3136، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1857، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1994، 1995، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1004، 1006، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1595، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7272، وأحمد فى «مسنده» برقم: 294، 5054، والحميدي فى «مسنده» برقم: 223، شركة الحروف نمبر: 510، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 37»


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.