الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
270. بَابُ مَنْ لَمْ يَقْبَلِ الْهَدِيَّةَ لَمَّا دَخَلَ الْبُغْضُ فِي النَّاسِ
270. ہدیہ دینے والے سے ناگواری ہو جائے تو ہدیہ قبول نہ کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 596
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا احمد بن خالد، قال‏:‏ حدثنا محمد بن إسحاق، عن سعيد بن ابي سعيد، عن ابيه، عن ابي هريرة قال‏:‏ اهدى رجل من بني فزارة للنبي صلى الله عليه وسلم ناقة، فعوضه، فتسخطه، فسمعت النبي صلى الله عليه وسلم على المنبر يقول‏:‏ ”يهدي احدهم فاعوضه بقدر ما عندي، ثم يسخطه وايم الله، لا اقبل بعد عامي هذا من العرب هدية إلا من قرشي، او انصاري، او ثقفي، او دوسي‏.‏“حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ أَهْدَى رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةً، فَعَوَّضَهُ، فَتَسَخَّطَهُ، فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ‏:‏ ”يَهْدِي أَحَدُهُمْ فَأُعَوِّضُهُ بِقَدْرِ مَا عِنْدِي، ثُمَّ يَسْخَطُهُ وَايْمُ اللهِ، لاَ أَقْبَلُ بَعْدَ عَامِي هَذَا مِنَ الْعَرَبِ هَدِيَّةً إِلاَّ مِنْ قُرَشِيٍّ، أَوْ أَنْصَارِيٍّ، أَوْ ثَقَفِيٍّ، أَوْ دَوْسِيٍّ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: بنوفزارہ کے ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی کا تحفہ دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بدلے میں تحفہ دیا تو وہ ناراض ہو گیا (کہ یہ کم ہے۔) میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو برسسر منبر فرماتے ہوئے سنا: لوگ مجھے ہدیہ دیتے ہیں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق اس کا بدلہ دیتا ہوں، پھر بھی وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔ اللہ کی قسم اس سال کے بعد میں کسی قریشی، انصاری، ثقفی یا دوسی کے سوا عرب میں سے کسی کا ہدیہ قبول نہیں کروں گا۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي، كتاب المناقب، باب فى ثقيف، و بني حنيفة: 3946 و أبوداؤد: 3537 و النسائي: 3759، مختصرًا - انظر الصحيحة: 1684»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 596  
1
فوائد ومسائل:
(۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ اگر کوئی آپ کو ہدیہ اور تحفہ پیش کرتا تو اپنی استطاعت کے مطابق اس سے بڑھ کر عطا فرماتے۔ صحابہ کرام آپ کے تھوڑے کو بھی بہت زیادہ سمجھتے، جیسے کسی شاعر نے کہا ہے:
وقَلیل منك لا یقال له قلیل
تیرے تھوڑے کو تھوڑا نہیں کہا جاسکتا۔
مذکورہ بالا جن قبائل کا تذکرہ آپ نے کیا وہ معاوضے کے لالچ کے بغیر سخاوت نفس سے ہدیہ دیتے تھے کہ اگر جواباً نہ بھی ملتا تو آپ کا قبول کر لینا ہی ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہ ہوتا۔
(۲) فزاری نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی ہدیہ کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ گئے کہ یہ زیادہ کے حصول کا طلب گار ہے اس لیے آپ نے اسے چھ اونٹنیاں دیں لیکن اس کے باوجود وہ ناراض ہوگیا۔ (سنن الترمذی، حدیث:۳۰۹۱)لوگ بادشاہوں کے حضور نذرانے پیش کرتے اور وہاں سے بے تحاشا مال و صول کرتے تھے کیونکہ ان بادشاہوں کے پاس بھی حلال و حرام کا مال ہوتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ اس کے برعکس تھا کہ آپ کے پاس تو جو ذاتی ہوتا وہ بھی ضرورت مند کو دے دیتے۔ اس لیے آپ نے اپنی وسعت کے مطابق خوب بدلہ دیا۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ انسان کسی مصلحت کے پیش نظر کسی خاص فرد سے تحائف اور لین دین کا سلسلہ ختم کرسکتا ہے، تاہم اس وجہ سے سلام دعا ترک کرنا ناجائز ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 596   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.