الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
291. بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
291. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں
حدیث نمبر: 692
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو النعمان، قال: حدثنا سعيد بن زيد، قال: حدثنا عبد العزيز بن صهيب، قال: حدثني انس، قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا اراد ان يدخل الخلاء، قال: ”اللهم إني اعوذ بك من الخبث والخبائث.“حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسٌ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَ الْخَلاءَ، قَالَ: ”اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ.“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا پڑھتے: اے اللہ! میں خبیث جنوں اور جنیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الوضوء: 142 و مسلم: 375 و أبوداؤد: 4 و الترمذي: 6 و النسائي: 19 و ابن ماجه: 298»

قال الشيخ الألباني: صحيح

   صحيح البخاري6322أنس بن مالكاللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث
   صحيح البخاري142أنس بن مالكاللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث
   صحيح مسلم831أنس بن مالكاللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث
   جامع الترمذي5أنس بن مالكاللهم إني أعوذ بك أعوذ بك من الخبث والخبيث
   جامع الترمذي6أنس بن مالكاللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث
   سنن أبي داود4أنس بن مالكإذا دخل الخلاء قال أعوذ بالله من الخبث والخبائث
   سنن النسائى الصغرى19أنس بن مالكاللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث
   سنن ابن ماجه298أنس بن مالكأعوذ بالله من الخبث والخبائث
   المعجم الصغير للطبراني92أنس بن مالكإذا دخل الخلاء قال اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث
   بلوغ المرام78أنس بن مالك‏‏‏‏اللهم إني اعوذ بك من الخبث والخبائث
   سنن أبي داود5أنس بن مالكاللهم إني اعوذ بك

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 692  
1
فوائد ومسائل:
(۱)شیطان کا مسکن گندی جگہیں ہے اور وہ قضائے حاجت کے وقت انسان کو ایذا پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس لیے مسلمان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے تاکہ وہ جنات اور شیاطین سے محفوظ رہے۔ ارشاد نبوی ہے:
((ستْرُ مَا بَیْنَ الْجِنِّ وَعَورَاتِ بَنی آدم إذا دخل الکنیف أن یقول:بسم اللّٰه))(سنن ابن ماجة، الطهارة، ح:۲۹۷)
جنات اور بنی آدم کے پوشیدہ اعضاء کے درمیان جو چیز پردہ بنتی ہے، وہ یہ ہے کہ جب وہ لیٹرین میں داخل ہو تو بسم اللہ پڑھے۔
(۲) دعا بیت الخلا میں داخل ہونے سے پہلے پڑھنی چاہیے جیسا کہ حدیث میں صراحت ہے جب داخل ہونے کا ارادہ کرتے تو پڑھتے۔ اور جب کھلی فضا میں قضائے حاجت کرے تو کپڑا اٹھانے سے پہلے دعا پڑھ لے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 692   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.