الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر: 894
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
894 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان، قال: ثنا محمد بن المنكدر، انه سمع يوسف بن عبد الله بن سلام، يقول: قال النبي صلي الله عليه وسلم لرجل وامراة من الانصار اعتمرا في شهر رمضان: «فإن عمرة فيه لكما كحجة» 894 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، أَنَّهُ سَمِعَ يُوسُفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ وَامْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ اعْتَمِرَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ: «فَإِنَّ عُمْرَةً فِيهِ لَكُمَا كَحِجَّةٍ»
894- سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اور ایک خاتون سے فرمایا: تم دونوں رمضان میں عمرہ کرو کیونکہ اس (رمضان) میں عمرہ کر نا تمہارے لیے حج کی مانند ہوگا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4210، وأحمد فى "مسنده برقم: 16668، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13187، والطبراني فى "الكبير" برقم: 735»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:894  
894- سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اور ایک خاتون سے فرمایا: تم دونوں رمضان میں عمرہ کرو کیونکہ اس (رمضان) میں عمرہ کر نا تمہارے لیے حج کی مانند ہوگا۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:894]
فائدہ:
رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت ثابت ہو رہی ہے کہ رمضان میں عمرہ کرنے کو حج کے مثل کہا گیا ہے، سبحان اللہ۔ اس لیے رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی ترغیب دلانی چاہیے تاکہ لوگ اس زبردست فضیلت کو حاصل کر سکیں۔ بعض لوگوں پر حج فرض ہوتا ہے، اور وہ عمرہ کو ہی اپنے لیے کافی سمجھتے ہیں، یہ سراسر غلطی ہے، اور یہ بات بھی غلط ہے کہ جو شخص عمرہ کر لے اس پر حج فرض ہو جاتا ہے اگر عمرہ کی استطاعت ہے تو عمرہ فرض ہے، اس کو پہلے ادا کیا جائے لیکن اگر حج کی استطاعت ہے تو حج کا فریضہ پہلے ادا کیا جائے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث\صفحہ نمبر: 893   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.