الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
The Book of Al-Janaiz (Funerals)
59. بَابُ صَلاَةِ الصِّبْيَانِ مَعَ النَّاسِ عَلَى الْجَنَائِزِ:
59. باب: بڑوں کے ساتھ بچوں کا بھی نماز جنازہ میں شریک ہونا۔
(59) Chapter. The offering of the funeral Salat (prayer) by boys along with the men.
حدیث نمبر: 1326
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا يعقوب بن إبراهيم , حدثنا يحيى بن ابي بكير , حدثنا زائدة , حدثنا ابو إسحاق الشيباني , عن عامر , عن ابن عباس رضي الله عنهما , قال:" اتى رسول الله صلى الله عليه وسلم قبرا , فقالوا: هذا دفن او دفنت البارحة , قال ابن عباس رضي الله عنهما: فصفنا خلفه ثم صلى عليها".(مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ , حَدَّثَنَا زَائِدَةُ , حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ , عَنْ عَامِرٍ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا , قَالَ:" أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرًا , فَقَالُوا: هَذَا دُفِنَ أَوْ دُفِنَتِ الْبَارِحَةَ , قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: فَصَفَّنَا خَلْفَهُ ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا".
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن ابی بکیر نے ‘ انہوں نے کہا ہم سے زائدہ نے بیان کیا ‘ ان سے ابواسحاق شیبانی نے ‘ ان سے عامر نے ‘ ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر پر تشریف لائے۔ صحابہ نے عرض کیا کہ اس میت کو گزشتہ رات دفن کیا گیا ہے۔ (صاحب قبر مرد تھا یا عورت تھی) ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بندی کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی۔

Narrated 'Amir: Ibn `Abbas (who was at that time a boy) said, "Allah's Apostle came to a grave and the people said, 'He or she was buried yesterday.' " Ibn `Abbas added, "We aligned behind the Prophet and he led the funeral prayer of the deceased."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 23, Number 411


   صحيح البخاري857عبد الله بن عباسمن مر مع النبي على قبر منبوذ فأمهم وصفوا عليه
   صحيح البخاري1336عبد الله بن عباسمر مع النبي على قبر منبوذ أنه أمهم وصلوا خلفه
   صحيح البخاري1326عبد الله بن عباسصفنا خلفه ثم صلى عليها
   صحيح البخاري1322عبد الله بن عباسمر مع نبيكم على قبر منبوذ فأمنا فصففنا خلفه
   صحيح البخاري1321عبد الله بن عباسأفلا آذنتموني قالوا دفناه في ظلمة الليل فكرهنا أن نوقظك قام فصففنا خلفه فصلى عليه
   صحيح البخاري1340عبد الله بن عباسصلى النبي على رجل بعد ما دفن بليلة قام هو وأصحابه وكان سأل عنه فقال من هذا فقالوا فلان دفن البارحة فصلوا عليه
   صحيح البخاري1319عبد الله بن عباسأتى على قبر منبوذ فصفهم وكبر أربعا
   جامع الترمذي1037عبد الله بن عباسرأى قبرا منتبذا فصف أصحابه خلفه فصلى عليه
   سنن أبي داود3196عبد الله بن عباسمر بقبر رطب فصفوا عليه وكبر عليه أربعا
   سنن النسائى الصغرى2025عبد الله بن عباسأمهم وصف خلفه
   سنن النسائى الصغرى2026عبد الله بن عباسمر بقبر منتبذ فصلى عليه وصف أصحابه خلفه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1037  
´قبر پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان۔`
شعبی کا بیان ہے کہ مجھے ایک ایسے شخص نے خبر دی ہے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایک قبر الگ تھلگ دیکھی تو اپنے پیچھے صحابہ کی صف بندی کی اور اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ شعبی سے پوچھا گیا کہ آپ کو یہ خبر کس نے دی۔ تو انہوں نے کہا: ابن عباس رضی الله عنہما نے۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز/حدیث: 1037]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ لوگ باب کی حدیث کاجواب یہ دیتے ہیں کہ یہ نبی اکرمﷺ کے لیے خاص تھا کیونکہ مسلم کی روایت میں ہے (إن هذه القبور مملوؤة مظالم على أهلها وأن الله ينورها لهم بصلاة عليهم) ان لوگوں کا کہنا ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی صلاۃ قبرکو منورکرنے کے لیے تھی اوریہ دوسروں کی صلاۃ میں نہیں پائی جاتی ہے لہٰذا قبرپر صلاۃِجنازہ پڑھنا مشروع نہیں جمہوراس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ جن لوگوں نے آپ کے ساتھ قبرپر صلاۃِجنازہ پڑھی آپ نے انھیں منع نہیں کیا ہے کیونکہ یہ جائزہے اور اگریہ آپ ہی کے لیے خاص ہوتادوسروں کے لیے جائزنہ ہوتا توآپ انھیں ضرور منع فرما دیتے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1037   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1326  
1326. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ ایک قبر کے پاس تشریف لائے تو لوگوں نے عرض کیا:اسے گزشتہ رات دفن کیا گیا ہے۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ ہم نے آپ کے پیچھے صف بندی کی، پھر آپ نے اس پر نماز جنازہ ادا کی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1326]
حدیث حاشیہ:
باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے۔
کیونکہ ابن عباس اس واقعہ کے وقت بچے ہی تھے۔
مگر آپ ﷺ کے ساتھ برابر صف میں شریک ہوئے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 1326   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1326  
1326. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ ایک قبر کے پاس تشریف لائے تو لوگوں نے عرض کیا:اسے گزشتہ رات دفن کیا گیا ہے۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ ہم نے آپ کے پیچھے صف بندی کی، پھر آپ نے اس پر نماز جنازہ ادا کی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1326]
حدیث حاشیہ:
(1)
قبل ازیں امام بخارى ؒ نے اس حدیث پر ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا تھا:
(باب صفوف الصبيان مع الرجال في الجنائز)
نماز جنازہ میں مردوں کے ساتھ بچوں کا صف بندی کرنا اس کا مطلب یہ تھا کہ جنازہ پڑھتے وقت بچوں کو مردوں سے علیحدہ صف بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ ان کے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے۔
وہاں ان کا نماز پڑھنا بھی ذکر ہوا تھا لیکن اس کی حقیقت ثانوی اور ضمنی تھی۔
اس مقام پر مستقل طور پر بچوں کا مردوں کے ہمراہ نماز پڑھنا ذکر کیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ بچے اکیلے نماز جنازہ نہیں پڑھ سکتے۔
اگر پڑھیں گے تو میت کا حق ادا نہیں ہو گا، کیونکہ ان پر نماز فرض ہی نہیں تو ان کے نماز پڑھنے سے فرض کفایہ کیونکر ادا ہو سکتا ہے، اس لیے بچے نماز جنازہ مردوں کے ساتھ ہی ادا کر سکتے تھے۔
اس کے برعکس دوسری فرض نماز صرف بچے ادا کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ حضرت انس ؓ کا رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں نماز پڑھنے کا ذکر احادیث میں ملتا ہے۔
(2)
امام بخاری ؒ نے اس عنوان کو جنازے کے ساتھ جانے کی فضیلت بیان کرنے کے بعد ذکر کیا ہے تاکہ وضاحت کی جائے کہ اس فضیلت کو حاصل کرنے میں بچے بھی شامل ہیں لیکن ان کے جنازہ پڑھنے سے فرض کفایہ ساقط نہیں ہو گا۔
والله أعلم۔
(فتح الباري: 253/3)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1326   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.