الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
The Book of Hajj
80. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّعْيِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ:
80. باب: صفا اور مروہ کے درمیان کس طرح دوڑے۔
(80) Chapter. What is said about Sa’y between As-Safa and Al-Marwa.
حدیث نمبر: 1647
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا المكي بن إبراهيم، عن ابن جريج، قال: اخبرني عمرو بن دينار، قال: سمعت ابن عمر رضي الله عنهما، قال:" قدم النبي صلى الله عليه وسلم بمكة، فطاف بالبيت، ثم صلى ركعتين، ثم سعى بين الصفا والمروة، ثم تلا لقد كان لكم في رسول الله اسوة حسنة سورة الاحزاب آية 21".(مرفوع) حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قال: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قال: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قال:" قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ، فَطَافَ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، ثُمَّ تَلَا لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ سورة الأحزاب آية 21".
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے بیان کیا کہ مجھے عمرو بن دینار نے خبر دی، کہا کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، آپ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ تشریف لائے تو آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا اور دو رکعت نماز پڑھی پھر صفا اور مروہ کی سعی کی۔ اس کے بعد عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی «لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة‏» تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔

Narrated `Amr bin Dinar: I heard Ibn `Umar saying, "The Prophet arrived at Mecca and performed Tawaf of the Ka`ba and then offered a two-rak`at prayer and then performed Tawaf between Safa and Marwa." Ibn `Umar then recited (the verse): "Verily! In Allah's Apostle (p.b.u.h) you have a good example. "
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 26, Number 709


   صحيح البخاري395عبد الله بن عمرطاف بالبيت سبعا صلى خلف المقام ركعتين طاف بين الصفا والمروة وقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة
   صحيح البخاري1647عبد الله بن عمرطاف بالبيت صلى ركعتين سعى بين الصفا و المروة ثم تلا لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة
   صحيح البخاري1627عبد الله بن عمرطاف بالبيت سبعا صلى خلف المقام ركعتين خرج إلى الصفا وقد قال الله لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة
   صحيح البخاري1645عبد الله بن عمرطاف بالبيت سبعا صلى خلف المقام ركعتين طاف بين الصفا والمروة سبعا وقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة
   صحيح مسلم2999عبد الله بن عمرطاف بالبيت سبعا صلى خلف المقام ركعتين بين الصفا والمروة سبعا وقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة
   صحيح مسلم2997عبد الله بن عمرحج رسول الله فطاف بالبيت قبل أن يأتي الموقف
   سنن النسائى الصغرى2933عبد الله بن عمرطاف سبعا صلى خلف المقام ركعتين طاف بين الصفا والمروة وقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة
   سنن النسائى الصغرى2969عبد الله بن عمرطاف بالبيت سبعا صلى خلف المقام ركعتين خرج إلى الصفا من الباب الذي يخرج منه فطاف بالصفا والمروة
   سنن النسائى الصغرى2963عبد الله بن عمرطاف بالبيت سبعا صلى خلف المقام ركعتين طاف بين الصفا والمروة وقال لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة
   سنن ابن ماجه2959عبد الله بن عمرطاف بالبيت سبعا صلى ركعتين عند المقام خرج إلى الصفا
   مسندالحميدي683عبد الله بن عمرقدم رسول الله صلى الله عليه وسلم فطاف بالبيت سبعا، وصلى خلف المقام ركعتين، وطاف بين الصفا والمروة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2959  
´طواف کے بعد کی دو رکعت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آ کر بیت اللہ کا سات بار طواف کیا، پھر طواف کی دونوں رکعتیں پڑھیں۔ وکیع کہتے ہیں: یعنی مقام ابراہیم کے پاس، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا پہاڑی کی طرف نکلے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2959]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
طواف کعبہ سات چکروں سے پورا ہوتا ہے۔

(2)
طواف کے بعد دو رکعت نماز ادا کرنی چاہیے۔

(3)
طواف کی دو رکعتیں مقام ابراہیم کے قریب ادا کرنا سنت ہے۔
اگر وہاں جگہ نہ ہوتو مسجد حرام میں کسی اور مناسب جگہ پر بھی ادا کی جاسکتی ہے۔

(4)
بعض لوگ لاعلمی کی وجہ سے مقام ابراہیمی کی طرف منہ کرتے ہیں اگرچہ کعبہ کی طرف رخ نہ رہے یہ غلط ہے۔
نماز کے لیے کعبہ کی طرف منہ کرنا چاہیے۔
مقام ابراہیم سامنے ہو یا نہ ہو۔

(5)
صفا اور مروہ کے درمیان سعی طواف کعبہ کے بعد کی جاتی ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2959   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1647  
1647. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ مکہ مکرمہ تشریف لائے، بیت اللہ کا طواف کیا، پھر(طواف کی) دو رکعتیں پڑھیں، اس کے بعد صفا ومروہ کے درمیان سعی کی۔ بعد ازاں حضرت ابن عمر ؓ نے یہ آیت تلاوت کی: یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ(ﷺ کی ذات گرامی) میں بہترین نمونہ ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1647]
حدیث حاشیہ:
(1)
ان روایات کا مدلول یہ ہے کہ عمرے کے لیے تین کاموں کا اہتمام ضروری ہے:
٭ بیت اللہ کا طواف جس میں پہلے تین چکر دوڑ کر باقی چار معمول کی رفتار سے پورے کیے جائیں۔
٭ طواف کے بعد مقام ابراہیم کے پیچھے یا اس کے آس پاس دو رکعت پڑھی جائیں۔
٭ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی جائے۔
سبز بتیوں (Tube Lights)
کے درمیان ذرا تیز دوڑنا چاہیے۔
ان تینوں کاموں کو مکمل کر کے احرام کھولا جائے۔
(2)
واضح رہے کہ صفا اور مروہ تک ایک چکر، پھر مروہ سے صفا تک دوسرا چکر پورا ہو جائے گا، اس طرح سات چکر لگائے جائیں۔
اس کا آغاز صفا سے اور اختتام مروہ پر ہو گا۔
صفا کی طرف سے بیت اللہ نظر آتا ہے لیکن مروہ کی طرف سے بیت اللہ نظر نہیں آتا کیونکہ مروہ اور بیت اللہ کے درمیان مسجد حرام کی عمارت آ چکی ہے۔
(3)
اگر طواف اور سعی کرتے وقت جماعت کھڑی ہو جائے تو فورا نماز میں شامل ہو جانا چاہیے۔
نماز سے فراغت کے بعد طواف اور سعی کو مکمل کر لیا جائے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1647   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.