276 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا داود بن ابي هند، عن الشعبي، عن مسروق، عن عائشة انها قالت: يا رسول الله يوم تبدل الارض غير الارض فاين الناس يومئذ؟ قال: «علي الصراط يا بنت الصديق» 276 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ فَأَيْنَ النَّاسُ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: «عَلَي الصِّرَاطِ يَا بِنْتَ الصِّدِّيقِ»
276- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (ارشاد باری تعالیٰ ہے)”اس دن زمین دوسری زمین میں تبدیل کردی جائے گی۔“(14-إبراهيم:48) تو اس دن لوگ کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے صدیقی کی صاحبزادی! وہ پل صراط پر ہوں گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الترمذي فى التفسير 3120، من طريق ابن أبى عمر، حدثنا سفيان، بهذا الإسناد، والحديث أخرجه مسلم فى صفة القيامة والجنة والنار 2791، وقد استوفينا تخريجه فى صحيح ابن حبان، برقم 7380، ونضيف هنا: وأخرجه الدارمي فى الرقائق 328/2، 329»
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:276
فائدہ: اس حدیث میں روز قیامت کی شدت کا تذکرہ ہے کہ اس دن ہر چیز حتٰی کہ زمین بھی بدل دی جائے گی۔ نیز اس حدیث میں پل صراط کا ثبوت بھی ہے، اور یہ وہ مقام ہے جہاں سے ہر کسی کو گزر کر جانا ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے «وَاِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا»[19-مريم:71] ۔ احادیث قرآن کریم کی تفسیر ہیں، ان کے بغیر قرآن کو سمجھنا ناممکن ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث\صفحہ نمبر: 276