الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: حج کے احکام و مناسک
The Book of Hajj
150. بَابُ : كَمْ يَسْعَى
150. باب: طواف کعبہ میں کتنے پھیرے لگائے؟
Chapter: How Many Rounds Should Be Quick?
حدیث نمبر: 2943
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا يحيى، عن عبيد الله، عن نافع، ان عبد الله بن عمر كان" يرمل الثلاث، ويمشي الاربع، ويزعم ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يفعل ذلك".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ" يَرْمُلُ الثَّلَاثَ، وَيَمْشِي الْأَرْبَعَ، وَيَزْعُمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ".
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پہلے تین پھیروں میں رمل ۱؎ کرتے اور چار پھیرے عام چال چلتے، اور کہتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 8218)، مسند احمد (2/13) (صحیح)»

وضاحت:
۱؎: اکڑ کر مونڈھے ہلاتے ہوئے چلنا جیسے سپاہی جنگ کے لیے چلتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

   صحيح البخاري1644عبد الله بن عمرإذا طاف الطواف الأول خب ثلاثا ومشى أربعا يسعى بطن المسيل إذا طاف بين الصفا و المروة
   صحيح البخاري1603عبد الله بن عمراستلم الركن الأسود أول ما يطوف يخب ثلاثة أطواف من السبع
   صحيح البخاري1604عبد الله بن عمرسعى النبي ثلاثة أشواط ومشى أربعة في الحج والعمرة
   صحيح البخاري1616عبد الله بن عمرإذا طاف في الحج أو العمرة أول ما يقدم سعى ثلاثة أطواف ومشى أربعة سجد سجدتين يطوف بين الصفا والمروة
   صحيح البخاري1617عبد الله بن عمرإذا طاف بالبيت الطواف الأول يخب ثلاثة أطواف ويمشي أربعة يسعى بطن المسيل إذا طاف بين الصفا و المروة
   صحيح مسلم3049عبد الله بن عمرإذا طاف في الحج والعمرة أول ما يقدم فإنه يسعى ثلاثة أطواف بالبيت ثم يمشي أربعة يصلي سجدتين يطوف بين الصفا والمروة
   صحيح مسلم3048عبد الله بن عمرإذا طاف بالبيت الطواف الأول خب ثلاثا ومشى أربعا يسعى ببطن المسيل إذا طاف بين الصفا والمروة
   صحيح مسلم3052عبد الله بن عمررمل من الحجر إلى الحجر
   صحيح مسلم3051عبد الله بن عمررمل رسول الله من الحجر إلى الحجر ثلاثا ومشى أربعا
   صحيح مسلم3050عبد الله بن عمراستلم الركن الأسود أول ما يطوف حين يقدم يخب ثلاثة أطواف من السبع
   سنن أبي داود1891عبد الله بن عمررمل من الحجر إلى الحجر
   سنن أبي داود1893عبد الله بن عمرطاف في الحج والعمرة أول ما يقدم فإنه يسعى ثلاثة أطواف ويمشي أربعا يصلي سجدتين
   سنن ابن ماجه2950عبد الله بن عمررمل ثلاثة ومشى أربعة من الحجر إلى الحجر
   المعجم الصغير للطبراني447عبد الله بن عمرطاف بالبيت وصلى خلف مقام إبراهيم ركعتين وطاف بين الصفا والمروة وقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة
   سنن النسائى الصغرى2943عبد الله بن عمريرمل الثلاث ويمشي الأربع
   سنن النسائى الصغرى2944عبد الله بن عمرإذا طاف في الحج والعمرة أول ما يقدم فإنه يسعى ثلاثة أطواف ويمشي أربعا يصلي سجدتين يطوف بين الصفا والمروة
   سنن النسائى الصغرى2946عبد الله بن عمريخب في طوافه حين يقدم في حج أو عمرة ثلاثا ويمشي أربعا
   سنن النسائى الصغرى2981عبد الله بن عمرفي جماعة من الناس فرملوا فلا أراهم رملوا إلا برمله
   بلوغ المرام614عبد الله بن عمرإذا طاف بالبيت الطواف الاول خب ثلاثا ومشى اربعا

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2943  
´طواف کعبہ میں کتنے پھیرے لگائے؟`
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پہلے تین پھیروں میں رمل ۱؎ کرتے اور چار پھیرے عام چال چلتے، اور کہتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2943]
اردو حاشہ:
رمل سے مراد بھاگنے کے انداز میں چلنا ہے جس طرح پہلوان اکھاڑے میں فخر سے چلتا ہے۔ بازو بھاگنے کے انداز میں ہوں اور قدم قریب قریب رکھے جائیں۔ رمل کی ابتدا عمرۂ قضا میں ہوئی تھی۔ کفار مکہ نے کہا: مسلمانوں کو یثرب کے بخار نے کمزور کر دیا ہے۔ آپ نے فرمایا: انھیں ذرا قوت سے چل کر دکھاؤ۔ جس طرف کفار پہاڑ پر بیٹھے ہوئے تھے (شمالی جانب) اس جانب مسلمان رمل کرتے، جب اوجھل ہو جاتے، یعنی جنوبی جانب پہنچ جاتے تو آہستہ ہو جاتے۔ اللہ تعالیٰ کو یہ ادا ایسی بھائی کہ اسے اللہ تعالیٰ نے حج اور عمرے کا جز بنا دیا، مگر صرف پہلے طواف اور تین چکروں میں تاکہ لوگوں کے لیے مشقت کا باعث نہ ہو۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 2943   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1891  
´طواف میں رمل کا بیان۔`
نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کیا، اور بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1891]
1891. اردو حاشیہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس حدیث اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی مذکورہ بالا حدیث میں جمع اور تطبیق یہ ہے۔ کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ بیان عمرۃ القضا ء کے متعلق ہے۔جو ہجرت کے ساتویں سال فتح مکہ سے قبل کیا گیا تھا۔اسوقت رمل حجر اسودسے رکن یمانی تک کیا گیا تھا۔رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان رمل نہیں کیاگیا تھا۔ جب کہ سیدنا عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں جوکچھ بیان ہوا ہے۔ یہ حجۃ الوداع کاواقعہ ہے۔ لہذا یہ بعد والی حدیث ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پہلی والی حدیث کی ناسخ ہے۔ مزید براں عمرۃ القضا اور حجۃ الوداع کے موقع پر کئے جانے والے دونوں رمل میں ایک بہت بڑا اور بنیادی فرق ہے۔ وہ یہ کہ عمرۃ القضا میں صرف مشرکین کو دکھانے اور اپنے آپ کو ان کی سوچ کے برعکس طاقتورظاہر کرنے کے لئے رمل کیا گیا تھا۔ حالانکہ اس وقت مسلمان جسمانی طور پر کمزور تھے۔ جب کہ حجۃ الوداع کے موقع پر ایسی کوئی بات نہیں تھی۔اس موقع پر مشرکین کوکچھ دکھانا مقصود تھا نہ نہ اپنی طاقت کا اظہار ہی بلکہ اس وقت صرف اور صرف رسول اللہ ﷺ کااتباع کرتے ہوئے رمل کیا گیا تھا۔اس لئے حجر اسودسے لے کر حجر اسود تک یعنی پورے چکر میں رمل کیا گیا۔واللہ اعلم۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 1891   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.