الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل
The Book of Marriage
71. بَابُ : تَحْرِيمِ الْمُتْعَةِ
71. باب: متعہ کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3370
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن الربيع بن سبرة الجهني، عن ابيه، قال:" اذن رسول الله صلى الله عليه وسلم بالمتعة، فانطلقت انا ورجل إلى امراة من بني عامر، فعرضنا عليها انفسنا، فقالت: ما تعطيني؟ فقلت: ردائي، وقال صاحبي: ردائي، وكان رداء صاحبي اجود من ردائي، وكنت اشب منه، فإذا نظرت إلى رداء صاحبي اعجبها، وإذا نظرت إلي اعجبتها، ثم قالت: انت ورداؤك يكفيني، فمكثت معها ثلاثا، ثم إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" من كان عنده من هذه النساء اللاتي يتمتع، فليخل سبيلها".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" أَذِنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمُتْعَةِ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ إِلَى امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ، فَعَرَضْنَا عَلَيْهَا أَنْفُسَنَا، فَقَالَتْ: مَا تُعْطِينِي؟ فَقُلْتُ: رِدَائِي، وَقَالَ صَاحِبِي: رِدَائِي، وَكَانَ رِدَاءُ صَاحِبِي أَجْوَدَ مِنْ رِدَائِي، وَكُنْتُ أَشَبَّ مِنْهُ، فَإِذَا نَظَرَتْ إِلَى رِدَاءِ صَاحِبِي أَعْجَبَهَا، وَإِذَا نَظَرَتْ إِلَيَّ أَعْجَبْتُهَا، ثُمَّ قَالَتْ: أَنْتَ وَرِدَاؤُكَ يَكْفِينِي، فَمَكَثْتُ مَعَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ اللَّاتِي يَتَمَتَّعُ، فَلْيُخَلِّ سَبِيلَهَا".
سبرہ جہنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ کرنے کی اجازت دی تو میں اور ایک اور شخص (دونوں) بنی عامر قبیلے کی ایک عورت کے پاس گئے اور ہم اپنے آپ کو اس پر پیش کیا اس نے کہا: تم مجھے کیا دو گے؟ میں نے کہا: میں تم کو اپنی چادر دے دوں گا، میرے ساتھی نے بھی یہی کہا اور میرے ساتھی کی چادر میری چادر سے اچھی تھی، (لیکن) میں اس سے زیادہ جوان (تگڑا) تھا، وہ جب میرے ساتھی کی چادر دیکھتی تو وہ اسے بڑی اچھی لگتی (اس کی طرف لپکتی) اور جب مجھے دیکھتی تو میں اسے بہت پسند آتا تھا۔ پھر اس نے (مجھ سے) کہا: تم اور تمہاری چادر میرے لیے کافی ہے۔ تو میں اس کے ساتھ تین دن رہا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے پاس متعہ والی عورتوں میں سے کوئی عورت ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ اسے چھوڑ دے۔

تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/النکاح 3 (1406)، سنن ابی داود/النکاح 14 (2072) مختصراً، سنن ابن ماجہ/النکاح 44 (1962) مطولا، (تحفة الأشراف: 3809)، مسند احمد (3/404، 405)، سنن الدارمی/النکاح 16 (2242) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

   سنن النسائى الصغرى3370سبرة بن معبدأذن رسول الله بالمتعة فانطلقت أنا ورجل إلى امرأة من بني عامر فعرضنا عليها أنفسنا فقالت ما تعطيني فقلت ردائي وقال صاحبي ردائي وكان رداء صاحبي أجود من ردائي وكنت أشب منه فإذا نظرت إلى رداء صاحبي أعجبها وإذا نظرت إلي أعجبتها ثم قالت أنت ور
   صحيح مسلم3424سبرة بن معبدأمرنا رسول الله بالمتعة عام الفتح حين دخلنا مكة ثم لم نخرج منها حتى نهانا عنها
   صحيح مسلم3425سبرة بن معبدأمر أصحابه بالتمتع من النساء قال فخرجت أنا وصاحب لي من بني سليم حتى وجدنا جارية من بني عامر كأنها بكرة عيطاء فخطبناها إلى نفسها وعرضنا عليها بردينا فجعلت تنظر فتراني أجمل من صاحبي وترى برد صاحبي أحسن من بردي فآمرت نفسها ساعة ثم اختارتني على صاحبي فكن معنا
   صحيح مسلم3426سبرة بن معبدنهى عن نكاح المتعة
   صحيح مسلم3419سبرة بن معبدأذن لنا رسول الله بالمتعة فانطلقت أنا ورجل إلى امرأة من بني عامر كأنها بكرة عيطاء فعرضنا عليها أنفسنا فقالت ما تعطي فقلت ردائي وقال صاحبي ردائي وكان رداء صاحبي أجود من ردائي وكنت أشب منه فإذا نظرت إلى رداء صاحبي أعجبها وإذا نظرت إلي أعج
   صحيح مسلم3428سبرة بن معبدنهى عن المتعة زمان الفتح
   صحيح مسلم3427سبرة بن معبدنهى يوم الفتح عن متعة النساء
   صحيح مسلم3422سبرة بن معبدكنت أذنت لكم في الاستمتاع من النساء وإن الله قد حرم ذلك إلى يوم القيامة فمن كان عنده منهن شيء فليخل سبيله ولا تأخذوا مما آتيتموهن شيئا
   صحيح مسلم3430سبرة بن معبدنهى عن المتعة وقال ألا إنها حرام من يومكم هذا إلى يوم القيامة ومن كان أعطى شيئا فلا يأخذه
   سنن أبي داود2073سبرة بن معبدحرم متعة النساء
   سنن ابن ماجه1962سبرة بن معبدكنت أذنت لكم في الاستمتاع ألا وإن الله قد حرمها إلى يوم القيامة فمن كان عنده منهن شيء فليخل سبيلها ولا تأخذوا مما آتيتموهن شيئا
   بلوغ المرام851سبرة بن معبدإني كنت أذنت لكم في الاستمتاع من النساء ،‏‏‏‏ وإن الله قد حرم ذلك إلى يوم القيامة ،‏‏‏‏ فمن كان عنده منهن شيء فليخل سبيلها ،‏‏‏‏ ولا تأخذوا مما آتيتموهن شيئا
   سنن أبي داود2072سبرة بن معبدمتعة النساء نهى عنها في حجة الوداع

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3370  
´متعہ کی حرمت کا بیان۔`
سبرہ جہنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ کرنے کی اجازت دی تو میں اور ایک اور شخص (دونوں) بنی عامر قبیلے کی ایک عورت کے پاس گئے اور ہم اپنے آپ کو اس پر پیش کیا اس نے کہا: تم مجھے کیا دو گے؟ میں نے کہا: میں تم کو اپنی چادر دے دوں گا، میرے ساتھی نے بھی یہی کہا اور میرے ساتھی کی چادر میری چادر سے اچھی تھی، (لیکن) میں اس سے زیادہ جوان (تگڑا) تھا، وہ جب میرے ساتھی کی چادر دیکھتی تو وہ اسے بڑی اچھی لگتی (اس کی طرف لپکتی) اور جب مجھ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3370]
اردو حاشہ:
یہ فتح مکہ کا واقعہ ہے۔ خود صاحبِ واقعہ حضـرت سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ نے اس بات کی صراحت فرمائی ہے۔ اسی موقع پر رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا: [إنَّ اللّٰہَ قَدْ حَرَّمَ ذٰالِك اِلیٰ یَوْمِ الْقِیٰمَة ] یعنی عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک حرام کردیا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (صحیح مسلم‘ النکاح‘ باب نکاح المتعة وبیان أنه ابیح ثم نسخ…‘ حدیث: 1406)
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 3370   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1962  
´نکاح متعہ منع ہے۔`
سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں نکلے، تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! عورت کے بغیر رہنا ہمیں گراں گزر رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان عورتوں سے متعہ کر لو، ہم ان عورتوں کے پاس گئے وہ نہیں مانیں، اور کہنے لگیں کہ ہم سے ایک معین مدت تک کے لیے نکاح کرو، لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے اور ان کے درمیان ایک مدت مقرر کر لو چنانچہ میں اور میرا ایک چچا زاد بھائی دونوں چلے، اس کے پاس ایک چادر تھی، اور میرے پاس بھی ایک۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1962]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہمارے فاضل محقق رحمہ اللہ اس حدیث کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے لیکن اس میں حجۃ الوداع کا ذکر درست نہیں۔
صحیح بات یہ ہے کہ یہ فتح مکہ کا واقعہ ہے جیسے صحیح مسلم میں مروی ہے۔ (صحیح مسلم، النکاح، باب نکاح المتعة ....، حدیث: 1406)

(2)
متعہ کی اجازت وقتی طور پر خاص حالات کی وجہ سے دی گئی تھی، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے حرام کر دیا گیا۔
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ  نے شرح مسلم میں اس حدیث پر یہ عنوان لکھا ہے:
نکاح متعہ کا بیان یہ پہلے جائز تھا پھر (اس کا جواز)
منسوخ ہو گیا پھر جائز ہوا پھر منسوخ ہو گیا اور قیامت تک کے لیے اس کی حرمت قائم ہو گئی۔ (صحیح مسلم، النکاح، باب نکاح المتعة .... حدیث: 1405)
سنن ابن ماجہ، کتاب النکاح کے پہلے باب کی احادیث (حدیث: 1845، 1846)
سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے نکاح کی استطاعت نہ رکھنے والے جوانوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا۔
اگر نکاح متعہ جائز ہوتا تو نبی ﷺ روزے کے بجائے نکاح متعہ کا حکم فرماتے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1962   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 851  
´(نکاح کے متعلق احادیث)`
سیدنا ربیع بن سبرہ نے اپنے باپ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اب اللہ تعالیٰ نے اسے تا روز قیامت حرام قرار دے دیا ہے۔ لہذا جس کسی کے پاس ان میں سے کوئی متعہ والی عورت ہو تو وہ اس کو چھوڑ دے اور جو کچھ تم انہیں دے چکے ہو اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو۔ اس روایت کو مسلم، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ، احمد اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 851»
تخریج:
«أخرجه مسلم، النكاح، باب النكاح المتعة....، حديث:1406، وأبوداود، النكاح، حديث:2072، 2073، والنسائي، النكاح، حديث:3370، وابن ماجه، النكاح، حديث:1962، وأحمد:3 /405، وابن حبان (الإحسان):6 /177، حديث:4135.»
تشریح:
راویٔ حدیث:
«حضرت ربیع بن سبرہ رحمہ اللہ» ‏‏‏‏ جہنی اور مدنی ہیں۔
انھیں ابن عوسجہ بھی کہا جاتا ہے۔
انھیں امام نسائی اور عجلی دونوں نے ثقہ قرار دیا ہے۔
اور ابن حبان نے انھیں کتاب الثقات میں ذکر کیا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 851   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2073  
´نکاح متعہ کا بیان۔`
سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے نکاح متعہ کو حرام قرار دیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2073]
فوائد ومسائل:
جاہلیت کے نکاحوں میں سے ایک نکاح متعہ بھی تھا وہ اس طرح کہ لوگ ایک متعین وقت کے لئے نکاح کر لیتے تھے مگر اسلام آنے کے بعد غزوہ خیبر کے وقت اسے حرام کیا گیا پھر اس کی رخصت دے دی گئی مگر فتح مکہ میں ابدی طور پر حرام کر دیا گیا۔
روافض کے علاوہ دیگر ائمہ کا اس کی حرکت پر اتفاق ہے روافض نے متعہ کے جواز کو حضرت علی رضی اللہ کی جانب سے منسوب کیا ہے، جبکہ صحیح بخاری میں حضرت علی رضی اللہ سے منقول ہے کہ انہوں نے بصراحت کہا کہ نکاح متعہ منسوخ ہے۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2073   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.