وحدثنا ابو كريب ، اخبرنا ابن ابي زائدة ، عن مسعر ، عن ثابت بن عبيد ، عن ابن البراء، عن البراء، قال: " كنا إذا صلينا خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم، احببنا ان نكون عن يمينه، يقبل علينا بوجهه، قال: فسمعته يقول: رب قني عذابك يوم تبعث، او تجمع عبادك ".وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ الْبَرَاءِ ، عَنْ الْبَرَاءِ ، قَالَ: " كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ، يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ، أَوْ تَجْمَعُ عِبَادَكَ ".
ابن ابی زائدہ نے مسعر سے، انہوں نے ثابت بن عبید سے، انہوں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ کے بیٹے (عبید) سے اور انہوں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو پسند کرتے تھے کہ ہم آپ کی دائیں طرف ہوں، آپ ہماری طرف رخ فرمائیں۔ (براء رضی اللہ عنہ نے) کہا: میں نے (ایسے ہی ایک موقع پر) آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے میرے رب! تو جب اپنے بندوں کو اٹھائے گا یا جمع کرے گا اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچانا۔“
حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز پڑھتے تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں طرف ہونا پسند کرتے۔ آپﷺ رخ ہماری طرف کرتے تھے (یعنی دائیں طرف مڑتے تھے) براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ میں نے آپﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: (اے میرے رب! جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا یا جمع کرے گا، مجھے اپنے عذاب سے بچانا۔)