امام مالک نے ابن شہاب (زہری) سے انھوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد کی بنی ہو ئی شراب کے متعلق سوال کیا گیا آپ نے فرمایا: "ہر مشروب جو نشہ آور ہو وہ حرام ہے۔"
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد سے بنی شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مشروب نشہ آور ہے، وہ حرام ہے۔“