اس سند سے بھی عبدالرحمٰن بن ابوبکر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث اسی طرح مروی ہے اور اس میں مزید یہ ہے کہ سالم نے اپنی حدیث میں کہا کہ مجھے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس قسم کا کفارہ دیا ہو (کیونکہ یہ قسم لغو ہے)۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 9688) (صحیح)»
A similar tradition has also been transmitted by Abdur-Rahman bin Abi Bakr through a different chain of narrators. This version adds on the authority of Salim: "Expiation (for breaking the oath) has not reached me. "
USC-MSA web (English) Reference: Book 21 , Number 3265
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3271
فوائد ومسائل: 1۔ یہ دلچسپ حدیث صحیح بخاری میں تفصیل سے پڑھنے کے لائق ہے۔ (صحیح البخاری۔ مواقیت الصلواۃ حدیث 602) اس میں ہے کہ ایک کرامت ظاہر ہوئی کہ کھانا بڑھ گیا۔ اور پھر وہ اسے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھی لے گئے 2۔ اس میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے اہل بیت کی بہت بڑی فضیلت کا بیان ہے۔ اوریہ کہ مہمان نوازی ایک اہم شرعی حق ہے۔ 3۔ شرعی ضرورت کے تحت عشاء کے بعد ضروری امور سرانجام دینا جائز ہے۔ 4۔ مہمانوں کے ساتھ مل کر کھانے میں ایکدوسرے کا اکرام ہے۔ اور یہ ایک مستحب عمل ہے۔ 5۔ شرعی حقوق کی کوتاہی میں بڑی عمرکی اولاد کو دوسروں کےسامنے بھی ڈانٹ ڈپٹ کی جاسکتی ہے۔ 6۔ کسی بات پر قسم کھائی ہو لیکن اس کادوسرا پہلو زیادہ بہتر ہو تو قسم توڑ دینی چاہیے۔ 7۔ اولیاء اور صالحین کی کرامات حق ہیں۔ 8۔ مذکورہ بالا صورت میں اگر کسی نے قسم توڑی ہو تو کفارہ لازم آتا ہے۔ اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قصے میں کفارے کا زکر ویسے ہی نہیں آیا۔ کچھ نے کیا ہے کہ ممکن ہے یہ واقعہ وجوب کفارہ سے پہلے کا ہو اور کچھ نے اسے لغو قسم شمار کیا ہے۔ مگر یہ متبادر نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3271