الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2524
´شہید کی قبر پر دکھائی دینے والی روشنی کا بیان۔`
عبید بن خالد سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں میں بھائی چارہ کرایا، ان میں سے ایک شہید کر دیا گیا اور دوسرے کا اس کے ایک ہفتہ کے بعد، یا اس کے لگ بھگ انتقال ہوا، ہم نے اس پر نماز جنازہ پڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کیا کہا؟“ ہم نے جواب دیا: ہم نے اس کے حق میں دعا کی کہ: اللہ اسے بخش دے اور اس کو اس کے ساتھی سے ملا دے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی نمازیں کہاں گئیں، جو اس نے اپنے ساتھی کے (قتل ہونے کے) بعد پڑھیں، اس کے روزے کدھر گئے جو اس نے اپن۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2524]
فوائد ومسائل:
زندگی انتہائی قیمتی متاع ہے۔
ہر لمحہ جو گزررہا ہے، اس میں انسان یا تو اللہ کے ہاں اپنا مقام بلند کررہا ہے یا گرا رہا ہے۔
شہید کا ایک مقام مرتبہ ہے۔
مگر بعض غیرشہداء اپنے اخلاص وتقویٰ اور کثرت عمل کی بناپر بلند مراتب حاصل کرلیں گے۔
مثلا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ امت محمدیہ میں سب سے فائق ہیں۔
اگرچہ شرف شہادت سے سرفراز نہیں ہوئے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2524