الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3688
´داذی سے تیار ہونے والی شراب کے حکم کا بیان۔`
مالک بن ابی مریم کہتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن غنم ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان سے طلاء ۱؎ کا ذکر کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے لیکن اس کا نام شراب کے علاوہ کچھ اور رکھ لیں گے ۲؎۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3688]
فوائد ومسائل:
فائدہ: (دازی) ایک خاص قسم کا دانہ ہے۔
جو نبیذ میں ڈال دیا جاتا ہے۔
جس سے اس میں شدت آجاتی ہے۔
اور نشہ آور شراب بن جاتی ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3688