الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
37. بَابُ: {وَهُوَ أَلَدُّ الْخِصَامِ} :
37. باب: آیت کی تفسیر ”حالانکہ وہ بہت ہی سخت قسم کا جھگڑالو ہے“۔
(37) Chapter. “...Yet he is the most quarrelsome of the opponents.” (V.2:204)
حدیث نمبر: Q4523
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
وقال عطاء: النسل الحيوان.وَقَالَ عَطَاءٌ: النَّسْلُ الْحَيَوَانُ.
‏‏‏‏ عطاء نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد «ويهلك الحرث والنسل» میں «نسل» سے مراد جانور ہے۔

حدیث نمبر: 4523
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا قبيصة , حدثنا سفيان , عن ابن جريج , عن ابن ابي مليكة , عن عائشة ترفعه , قال: ابغض الرجال إلى الله الالد الخصم , وقال عبد الله , حدثنا سفيان , حدثني ابن جريج , عن ابن ابي مليكة , عن عائشة رضي الله عنها , عن النبي صلى الله عليه وسلم.حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , عَنْ عَائِشَةَ تَرْفَعُهُ , قَالَ: أَبْغَضُ الرِّجَالِ إِلَى اللَّهِ الْأَلَدُّ الْخَصِمُ , وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ , عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، کہا ان سے ابن جریج نے، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخص وہ ہے جو سخت جھگڑالو ہو اور عبداللہ (عبداللہ بن ولید عدنی) نے بیان کیا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابن جریج نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ملیکہ نے، ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (وہی حدیث جو اوپر گزری)۔

Narrated `Aisha: The Prophet said, "The most hated man in the Sight of Allah is the one who is the most quarrelsome." Narrated `Aisha: The Prophet said, "Or do you think that you shall enter Paradise without such (trials) as came to those who passed away before you?" (2.214)
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 48


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4523  
4523. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، وہ اسے مرفوع بیان کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ شخص ہے جو سخت جھگڑا لو ہو۔ عبداللہ کہتے ہیں: ہمیں سفیان نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے ابن ابی ملیکہ نے، ان سے حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتی ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4523]
حدیث حاشیہ:
حضرت امام بخاری نے عبد اللہ بن ولید کی سند اس لیے بیان کیا کہ اس میں حدیث کے مرفوع ہونے کی صراحت ہے۔
یہ سفیان ثوری کی جامع میں موصول ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4523   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4523  
4523. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، وہ اسے مرفوع بیان کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ شخص ہے جو سخت جھگڑا لو ہو۔ عبداللہ کہتے ہیں: ہمیں سفیان نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے ابن ابی ملیکہ نے، ان سے حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتی ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4523]
حدیث حاشیہ:

یہ آیت کریمہ ہر اس شخص پر صادق آتی ہے جو اسلام کو عقیدے اور منہج زندگی کی حیثیت سے قبول نہیں کرتا لیکن دنیوی مفاد کے پیش نظر اپنے مسلمان ہونے کا ڈھنڈورا پیٹتا ہے۔
اور اللہ تعالیٰ کو اپنے فعل وقول کی صداقت پر گواہ بناتا ہے حالانکہ وہ باطل کو حق دکھانے کے لیے بدترین جھگڑالو ہوتا ہے۔
حدیث میں منافق کی تین نشانیاں بیان ہوئی ہیں:
وہ جب بات کرتاہے تو جھوٹ بولتاہے، جب وہ وعدہ کرتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے اور جب جھگڑتا ہے تو گالی گلوچ پر اترآتا ہے۔
(صحیح البخاری، الإیمان، حدیث: 33)

امام بخاری ؒ نے حدیث کے آخر میں ایک دوسری سند بیان کی ہے تاکہ وہ باتوں کی صراحت ہوجائے:
الف۔
یہ حدیث حقیقت کے اعتبار سے مرفوع ہے جیسا کہ جامع سفیان ثوری میں یہ موصول بیان ہوئی ہے۔
ب۔
حضرت سفیان کا اپنے استاد ابن جریج سے سماع ثابت ہے کیونکہ انھوں نے پیش کردہ روایت میں اسے بصیغہ تحدیث بیان کیا ہے۔
(فتح الباري: 236/8)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4523   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.