الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. بَابُ: {فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ} :
باب: (سورۃ البقرہ کی اس آیت کی تفسیر میں) پس جو شخص تمتع کرے حج کے ساتھ عمرہ کا یعنی حج تمتع کر کے فائدہ اٹھائے تو اس پر ہے جو کچھ میسر ہو قربانی سے اور اگر کسی کو قربانی میسر نہ ہو تو تین دن کے روزے ایام حج میں اور سات دن کے روزے گھر واپس ہونے پر رکھے، یہ پورے دس دن (کے روزے) ہوئے، یہ آسانی ان لوگوں کے لیے ہے جن کے گھر والے مسجد کے پاس نہ رہتے ہوں۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1688 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح مسلم: 3015
مسند احمد: 2158
اللؤلؤ والمرجان: 778
الفتح الربانی: 4199
سنن سعید بن منصور: 319
الجامع الكامل: 4936
المعجم الکبیر للطبرانی: 12906
11 تا 12
حدیث نمبر: 10148
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ بِبَغْدَادَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قِصَّةِ التَّمَتُّعِ، قَالَ: وَقَالَ: مَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ" جَزُورٌ أَوْ بَقَرَةٌ أَوْ شَاةٌ أَوْ شِرْكٌ فِي دَمٍ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ شُعْبَةَ، وَكَذَلِكَ مُسْلِمٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تمتع کے قصہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ﴿فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ﴾ [سورة البقرة: 196] ”جو قربانی سے میسر آئے۔“ یعنی اونٹ، گائے، بکری، یا کسی خون میں شرکت و حصہ داری۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10148]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12906
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، أَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، قَالَ: تَمَتَّعْتُ فَنَهَانِي نَاسٌ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَأَمَرَنِي بِهَا، فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ قَائِلًا يَقُولُ: حَجٌّ مَبْرُورٌ، وَعُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ، فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: " اللهُ أَكْبَرُ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَوْ قَالَ: " سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابو جمرہ بیان کرتے ہیں: میں نے تمتع کیا تو کچھ لوگوں نے مجھے اس سے منع کیا، تو میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، تو انہوں نے مجھے اس کا حکم دیا۔ پھر میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے: ”حج مقبول، اور عمرہ قبول شدہ۔“ میں نے یہ بات سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بتائی تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ اکبر! یہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے“ - یا فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12906]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 228، حدیث 12962»