🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
145. بَابُ إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ:
باب: اگر طواف افاضہ کے بعد عورت حائضہ ہو جائے؟
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1762 (کل: 75 مقامات، 20 کتب)
صحیح بخاری: 1762، 294، 1561، 1772
صحیح مسلم: 2910، 2911، 2912، 2913، 2914، 2915، 2916، 2917، 2918، 2919، 2920، 2922، 2925، 2926، 2929، 2930، 2931، 2932، 2933، 2934، 3222، 3224، 3226، 3227، 3228
سنن ابوداود: 1782، 1783
سنن نسائی: 243، 291، 349، 2651، 2718، 2719، 2742، 2765، 2805، 2806، 2993، 2994
سنن ابن ماجہ: 2963
مشکوۃ المصابیح: 2572
مسند احمد: 24109، 24906، 25838، 26160، 26300، 26344
مسند الحمیدی: 208
صحیح ابن خزیمہ: 2936
اللؤلؤ والمرجان: 757، 759
المنتقى ابن الجارود: 466
مصنف ابن ابی شیبہ: 13649
الفتح الربانی: 931، 4166، 4325، 4427
صحیح ابن حبان: 3834، 4005
مسند امام شافعی: 797
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 451
الجامع الكامل: 4913، 4914، 5331، 7177
السنن الكبرى للبيهقي: 1476، 8805، 8822، 9302
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2255
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4719
71 تا 75
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8805
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا نَذْكُرُ إِلَّا الْحَجَّ، فَلَمَّا جِئْنَا سَرِفَ طَمِثْتُ، قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، قَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟"، قَالَتْ: فَقُلْتُ: وَاللهِ لَوَدِدْتُ أَنْ لَا أَحُجَّ الْعَامَ، قَالَ:" فَلَعَلَّكِ نُفِسْتِ"، قَالَتْ: قُلْتُ نَعَمْ، قَالَ:" إِنَّ هَذَا شَيْءٌ كَتَبَهُ اللهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَافْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي" فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ:" اجْعَلُوهَا عُمْرَةً"، قَالَتْ: فَحَلَّ النَّاسُ إِلَّا مَنْ ⦗٥⦘ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ قَالَتْ: وَكَانَ الْهَدْيُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَذِي الْيَسَارَةِ، قَالَتْ: ثُمَّ رَاحُوا مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ طَهُرْتُ، فَأَرْسَلَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَضْتُ، قَالَتْ: وَأُتِينَا بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: أَهْدَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وآله وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ، قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَرْجِعُ النَّاسُ بِحَجَّةٍ، وَعُمْرَةٍ وَأَرْجِعُ بِحَجَّةٍ قَالَتْ: فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْدَفَنِي عَلَى جِمْلِهِ، قَالَتْ: فَإِنِّي لَأَذْكُرُ وَأَنَا جَارِيَةٌ حدِيثَةُ السِّنِّ، فَيَطْرِفُ وَجْهِي مُؤْخِرَةَ الرَّحْلِ، حَتَّى أَتَى التَّنْعِيمَ، فَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ جَزَاءَ الْعُمْرَةِ الثَّانِيَةِ الَّتِي اعْتَمَرُوا، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے اور ہم صرف حج ہی کو جانتے تھے، تو جب ہم سرف کے مقام پر پہنچے تو میں حائضہ ہوگئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس داخل ہوئے اور میں رو رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تجھے کیا چیز رلاتی ہے؟“ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں تو چاہتی ہوں کہ اس سال حج نہ کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”شاید تو حائضہ ہوگئی ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایسی چیز ہے جس کو اللہ نے بناتِ آدم پر مقرر کر رکھا ہے، تو وہ سب کچھ کر جو حاجی کرتے ہیں، لیکن طہارت سے پہلے بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔“ جب ہم مکہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے کہا: ”اس کو عمرہ بنا لو۔“ فرماتی ہیں کہ سارے لوگ ہی حلال ہوگئے مگر وہ جس کے پاس قربانی تھی۔ فرماتی ہیں: قربانی کے جانور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر رضی اللہ عنہما اور مالدار لوگوں کے پاس تھے۔ کہتی ہیں: وہ حج کا تلبیہ کہتے ہوئے چلے حتیٰ کہ جب قربانی کا دن تھا، میں پاک ہوگئی تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا، میں نے طوافِ افاضہ کیا۔ فرماتی ہیں: ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی دی ہے، فرماتی ہیں: میں نے حصبہ والی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا: لوگ حج اور عمرہ کر کے جائیں گے اور میں صرف حج کر کے لوٹ جاؤں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کو حکم دیا، انہوں نے مجھے اپنے اونٹ پر پیچھے بٹھایا اور مجھے یاد ہے میں نو عمر لڑکی تھی، کجاوے کا پچھلا حصہ میرے چہرے سے ٹکراتا تھا، حتیٰ کہ ہم تنعیم آئے، میں نے وہاں عمرہ کا تلبیہ کہا، اس عمرہ کی جگہ جو لوگ پہلے کر چکے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8805]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 299۔ مسلم 1211»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8822
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا مُحَاضِرٌ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَذْكُرُ حَجًّا وَلَا عُمْرَةً، فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَنَا أَنْ نَحِلَّ، فَلَمَّا كَانَ لَيْلَةَ النَّفْرِ، حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَلْقَى عَقْرَى مَا أَرَاهَا إِلَّا حَابِسَتَكُمْ"، قَالَ:" هَلْ كُنْتِ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ؟"، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ:" فَانْفِرِي"، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنِّي لَمْ أَكُنْ أَهْلَلْتُ، قَالَ:" فَاعْتَمِرِي مِنَ التَّنْعِيمِ"، قَالَ: فَخَرَجَ مَعَهَا أَخُوهَا، قَالَ: فَلَقِيَنَا مُدْلِجًا، فَقَالَ:" مَوْعِدُكَ كَذَا وَكَذَا"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدٍ، يُقَالُ: إِنَّهُ ابْنُ يَحْيَى عَنْ مُحَاضِرٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَذْكُرُ إِلَّا الْحَجَّ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے اور ہم حج یا عمرہ کا ذکر نہیں کرتے تھے۔ جب ہم پہنچے تو ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلال ہونے کا حکم دے دیا، تو جب واپسی کی رات تھی صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا حائضہ ہو گئیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گنجی اور لنگڑی کہیں کی! لگتا ہے یہ تمہیں روک دے گی“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے یومِ نحر کو طواف کیا تھا؟“ اس نے کہا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس تو نکل“۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے عمرہ کا تلبیہ نہیں (پکارا)، کیا (میں محروم رہی)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تنعیم سے عمرہ کر لے“، تو ان کے ساتھ ان کا بھائی گیا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں رات کے وقت ملے اور فرمایا: ”تمہاری جگہ فلاں فلاں ہے“۔
(ب) صحیح بخاری میں راوی محمد سے روایت ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے اور صرف حج کا تلبیہ کہتے تھے“۔
(ج) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، ہم حج اور عمرہ کے تلبیہ کا نام نہیں لیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8822]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1682»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9302
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثنا سُفْيَانُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ ⦗١٤١⦘ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَرَى إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ أَوْ قَرِيبًا مِنْهُ حِضْتُ، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ:" مَا لَكِ أَنُفِسْتِ؟" فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَغْتَسِلِي" فَلَمَّا كُنَّا بِمِنًى ضَحَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ بِالْبَقَرِ لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي عَمْرٍو وَفِي رِوَايَةِ أَبِي عَبْدِ اللهِ، قَالَ: عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَهَا: حِضْتُ، وَلَا قَوْلَهَا: فَلَمَّا كُنَّا بِمِنًى، قَالَتْ: وَضَحَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَلِيٍّ وَغَيْرِهِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے اور ہمیں صرف حج کا ہی علم تھا، تو جب ہم مقامِ سرف پر پہنچے یا اس کے قریب ہی تھے تو میں حائضہ ہوگئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور میں رو رہی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کیا ہوا، حائضہ ہوگئی ہے؟“ میں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس معاملہ کو اللہ نے بناتِ آدم پر لکھ دیا ہے، جو کچھ حاجی کرتے ہیں وہی کر، سوائے بیت اللہ کے طواف کے، حتیٰ کہ غسل کر لے۔“ جب ہم منیٰ میں تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام بیویوں کی طرف سے گائے ذبح فرمائی۔
(ب) ابو عبداللہ کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، اس میں حیض کا ذکر نہیں ہے اور نہ ان الفاظ کا: «فَلَمَّا كُنَّا بِمِنًى» ”پھر جب ہم منیٰ میں تھے“۔۔۔ مزید فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے ذبح کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9302]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 290۔ مسلم 1211»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2255
«إن هذا أمر كتبه الله على بنات آدم فاقضي ما يقضي الحاج غير أن لا تطوفي بالبيت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر مقدر فرما دیا ہے، لہٰذا تم وہی تمام مناسک ادا کرو جو حاجی ادا کرتا ہے، البتہ بیت اللہ کا طواف نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2255]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د ن] عن عائشة. مختصر مسلم 660.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4719
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا نَرَى إِلَّا الْحَجَّ، فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ - أَوْ قَرِيبًا مِنْهُ - حِضْتُ، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: مَا لَكِ أَنَفِسْتِ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ، حَتَّى تَغْتَسِلِي، فَلَمَّا كُنَّا بِمِنًى ضَحَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (مدینہ منورہ سے) نکلے اور ہمارا مقصد صرف حج کی ادائیگی ہی تھا، پھر جب ہم مقامِ سرف پر پہنچے یا اس کے قریب تھے تو مجھے حیض آگیا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں (اس غم میں) رو رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: «مَا لَكِ أَنَفِسْتِ؟» ”تمہیں کیا ہوا؟ کیا تمہیں حیض آگیا ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے آدم کی بیٹیوں کے مقدر میں لکھ دیا ہے، لہٰذا تم وہی تمام مناسک ادا کرو جو ایک حاجی کرتا ہے، سوائے اس کے کہ تم بیت اللہ کا طواف اس وقت تک نہ کرنا جب تک تم غسل کر کے پاک نہ ہو جاؤ۔“ پھر جب ہم مقامِ منیٰ میں موجود تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات کی طرف سے گائے کی قربانی فرمائی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4719]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 290، 299، 1485، 1567، 1696، 5228، 5239، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1211، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 945، وأخرجه سنن النسائي برقم: 290، 348، 2718، 2741، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1782، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2963، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24044، 25050، 25091، 25310، 25554، 25812، وأخرجه موطأ مالك برقم: 941، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1846، 1904، وأخرجه فتح الباري برقم: 1493، 1536، 1557، 1560، 1561، 1567، 1610، 1615، 1623، 1633، 1645، 1646، 1670، 1673، 1677، 1691، 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1711، 4067، 5228، 5235، 5239، 6012، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 8561، وأخرجه مسند البزار برقم: 3802، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1777، 1823، 1825، 6071، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2604، 2607، 2784، 2788، 2789، 2904، 2905، 2936، 2948، 2954، 3002، 3027، 3028، 3076، 3079، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12030، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 830، 2191، 3551، 5477، 6940، 7379، 7748، 7905، 8481، 8611، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5076، وأخرجه شرح السنة برقم: 1913، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4700»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں