🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ} :
باب: آیت کی تفسیر ”اے ایمان والوں! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ ان لوگوں پر فرض کئے گئے تھے جو تم سے پہلے ہو گزرے ہیں تاکہ تم متقی بن جاؤ“۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4503 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح بخاری: 4503
صحیح مسلم: 2651
اللؤلؤ والمرجان: 690
الجامع الكامل: 4483
المعجم الکبیر للطبرانی: 10347
المعجم الاوسط: 2566
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4503
حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ , أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ , عَنْ إِسْرَائِيلَ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ عَلْقَمَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: دَخَلَ عَلَيْهِ الْأَشْعَثُ وَهْوَ يَطْعَمُ , فَقَالَ: الْيَوْمُ عَاشُورَاءُ , فَقَالَ:" كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تُرِكَ فَادْنُ فَكُلْ".
مجھ سے محمود نے بیان کیا، کہا ہم کو عبیداللہ نے خبر دی، انہیں اسرائیل نے، انہیں منصور نے، انہیں ابراہیم نے، انہیں علقمہ نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اشعث ان کے یہاں آئے، وہ اس وقت کھانا کھا رہے تھے، اشعث نے کہا کہ آج تو عاشوراء کا دن ہے۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ان دنوں میں عاشوراء کا روزہ رمضان کے روزوں کے نازل ہونے سے پہلے رکھا جاتا تھا لیکن جب رمضان کے روزے کا حکم نازل ہوا تو یہ روزہ چھوڑ دیا گیا۔ آؤ تم بھی کھانے میں شریک ہو جاؤ۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4503]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس حضرت اشعث بن قیس کندی رضی اللہ عنہ اس وقت آئے جب وہ کھانا تناول کر رہے تھے۔ حضرت اشعث رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آج تو عاشوراء کا دن ہے۔“ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رمضان کی فرضیت سے پہلے عاشوراء کا روزہ رکھا جاتا تھا، جب رمضان کا حکم نازل ہوا تو اسے چھوڑ دیا گیا، لہذا قریب آ کر کھانا کھاؤ۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4503]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1127 ترقیم شاملہ: -- 2651
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: دَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ وَهُوَ يَأْكُلُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ: " قَدْ كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تُرِكَ، فَإِنْ كُنْتَ مُفْطِرًا فَاطْعَمْ ".
محمد بن حاتم، اسحاق بن منصور، اسرائیل، منصور، ابراہیم، علقمہ، اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس عاشورہ کے دن اس حال میں آئے کہ وہ کھانا کھا رہے تھے تو انہوں نے فرمایا: ”اے ابوعبدالرحمن! آج تو عاشورہ ہے؟“ تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے روزہ رکھا جاتا تھا تو جب رمضان کے روزے فرض ہو گئے یہ روزہ چھوڑ دیا گیا کہ اگر تیرا روزہ نہیں تو تو بھی کھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2651]
علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عاشورہ کے دن اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے، جبکہ وہ کھانا کھا رہے تھے تو اشعث نے کہا: ”اے ابوعبدالرحمٰن! آج کا دن تو عاشورہ کا دن ہے۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”رمضان کی فرضیت کے نزول سے پہلے اس کا روزہ رکھا جاتا تھا، جب رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہو گیا تو اسے چھوڑ دیا گیا، اس لیے اگر آپ کا روزہ نہیں ہے تو کھا لیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2651]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1127
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 690
690 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ دَخَلَ عَلَيْهِ الأَشْعَثُ وَهُوَ يَطْعَمُ، فَقَالَ: الْيَوْمُ عَاشُورَاء، فَقَالَ: كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تُرِكَ، فَادْنُ فَكُلْ
سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے یہاں آئے، وہ اس وقت کھانا کھا رہے تھے، اشعث نے کہا کہ آج تو عاشوراء کا دن ہے، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ان دنوں میں عاشوراء کا روزہ رمضان کے روزوں کے نازل ہونے سے پہلے رکھا جاتا تھا، لیکن جب رمضان کے روزے کا حکم نازل ہوا تو یہ روزہ چھوڑ دیا گیا، آؤ تم بھی کھانے میں شریک ہو جاؤ۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 2 سورة البقرة 24: باب (يا أيها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4483
4483. عن علقمة، قال: دخل الأشعث بن قيس على ابن مسعود وهو يأكل يوم عاشوراء، فقال: يا أبا عبدالرحمن، إنّ اليوم يومُ عاشوراء! فقال: قد كان يُصام قبل أن ينزل رمضان، فلما نزل رمضان تُرك، فإن كنتَ مفطراً فاطْعَم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4503)، ومسلم في الصيام (1127: 124) كلاهما من طريق إسرائيل، عن منصور، عن إبراهيم، عن علقمة، قال (فذكره).» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10347
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، وَعِنْدَهُ قَصْعَةٌ مِنْ ثَرِيدٍ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ فَقَالَ: أَلَا تَدْنُو يَا أَبَا مُحَمَّدٍ إِلَى الْغَدَاءِ؟ قَالَ: وَمَا صُمْتُمْ هَذَا الْيَوْمَ؟ قَالَ: إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ كُنَّا نَصُومُهُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ صُمْنَاهُ وَتَرَكْنَا مَا سِوَاهُ ".
قیس بن سکن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں عاشوراء کے دن سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان کے پاس ثرید کا ایک پیالہ رکھا تھا، اتنے میں اشعث بن قیس ان کے پاس آئے تو (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: اے ابومحمد! کھانے کے قریب کیوں نہیں آتے؟ انہوں نے کہا: کیا آپ لوگوں نے آج کا روزہ نہیں رکھا؟ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس کا روزہ ہم رمضان نازل ہونے سے پہلے رکھا کرتے تھے، پھر جب رمضان نازل ہوا تو ہم نے اس کا روزہ رکھا اور اس کے علاوہ کو چھوڑ دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10347]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 180، حدیث 10385»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2566
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ زُبَيْدٍ الْيَامِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ قَصْعَةٌ مِنْ ثَرِيدٍ، فَدَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ ، فَقَالَ: هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، فَقَالَ: أَوَمَا صُمْتُمْ هَذَا الْيَوْمَ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ : I " كُنَّا نَصُومُهُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ صُمْنَاهُ وَتَرَكْنَا مَا سِوَاهُ I ".
قیس بن سکن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں یومِ عاشوراء کو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا اور ان کے سامنے ثرید کا ایک پیالہ رکھا ہوا تھا، اتنے میں سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو انہوں (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: ”ابو محمد! آئیے، کھانا کھا لیجیے۔“ انہوں (سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ) نے کہا: ”کیا آپ نے آج کے دن روزہ نہیں رکھا؟“ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رمضان کی فرضیت سے پہلے ہم یہ روزہ رکھا کرتے تھے، پھر جب رمضان نازل ہوا (یعنی اس کے روزے فرض ہوئے) تو ہم نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے سوا باقی روزے چھوڑ دیے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2566]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: قول الأعمش أشبه بالصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 5، ص 207» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4503، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1127، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2081، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2857، 2856، 2858، 2859، 2860، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8500، 13546، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4105، 4435، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5175، والبزار فى «مسنده» برقم: 1573، 1917، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9451، 9462، 9464، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3277، 3276، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2264، 2266، 2265، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8877، 8878، 9980، 9989، 10369، 10385، 10438، 10521، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1086، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2080»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں