الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ: {إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ} :
باب: آیت کی تفسیر ”(اے رسول!) جب ایمان والی عورتیں آپ کے پاس آئیں تاکہ وہ آپ سے بیعت کریں“۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4894 (کل: 44 مقامات، 17 کتب)
سنن ترمذی: 1439
سنن دارمی: 2490
مشکوۃ المصابیح: 18
مسند الحمیدی: 391
اللؤلؤ والمرجان: 1111
مصنف ابن ابی شیبہ: 29842
الفتح الربانی: 12138
مسند امام شافعی: 1559
41 تا 44
حدیث نمبر: 15842
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، أنبأ أَبُو سَهْلٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ، فِيمَا قَرَأْتُهُ عَلَيْهِ وَأَبُو عَلِيٍّ حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَرَوِيُّ قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنِي شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَحَوْلَهُ عِصَابَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ:" بَايِعُونِي عَلَى: أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقُوا، وَلَا تَزْنُوا، وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ، وَلَا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلَا تَعْصُوا فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ، وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فِي الدُّنْيَا فَهُوَ لَهُ كَفَّارَةٌ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا ثُمَّ سَتَرَهُ فَأَمْرُهُ إِلَى اللهِ، إِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ وَإِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ". قَالَ: فَبَايَعْنَاهُ عَلَى ذَلِكَ. لَفْظُ حَدِيثِهِمَا سَوَاءٌ، إِلَّا أَنَّ فِي رِوَايَةِ الْقَاضِي عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا، وَهُوَ أَحَدُ النُّقَبَاءِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے: ”تم میری اس بات پر بیعت کرو کہ کبھی اللہ کے ساتھ شرک نہیں کرو گے، چوری اور زنا نہیں کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، کسی کے اوپر بہتان بازی نہیں کرو گے، نیکی کے کاموں میں نافرمانی نہیں کرو گے۔ جو یہ وعدے پورے کرے گا اس کو اللہ بہترین اجر سے نوازیں گے۔ اگر کسی سے یہ گناہ سر زد ہو جائیں تو دنیا میں سزا پا لینا اس کے لیے کفارہ بن جائے گا اور اگر کسی کے گناہ پر پردہ پڑا رہا تو اس کا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے؛ چاہے تو اسے معاف کر دے، چاہے تو سزا دے دے۔“ سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر لی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15842]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17592
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا سُفْيَانُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ:" بَايِعُونِي عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللهِ شَيْئًا"، وَقَرَأَ عَلَيْهِمُ الْآيَةَ وَقَالَ:" فَمَنْ وَفَى ⦗٥٧٠⦘ مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللهُ عَلَيْهِ فَهُوَ إِلَى اللهِ، إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ" لَفْظُ حَدِيثِ الشَّافِعِيِّ وَأَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ عَنْ جَمَاعَةٍ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ الشَّافِعِيُّ: فِي رِوَايَةِ أَبِي سَعِيدٍ لَمْ أَسْمَعْ فِي الْحُدُودِ حَدِيثًا أَبْيَنَ مِنْ هَذَا، وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ الْحُدُودَ نَزَلَتْ كَفَّارَةً لِلذُّنُوبِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مجلس میں ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے بیعت کرو کہ کبھی شرک نہ کرو گے“، پھر ایک آیت پڑھی اور فرمایا: ”جو عہد کو پورا کرے گا اس کے لیے اجر ہے اور جس سے غلطی ہو گئی تو اسے سزا دی جائے گی، وہ اس کے لیے کفارہ ہو گی اور اگر کسی سے کوئی خطا ہو گئی اور اس پر پردہ پڑا رہا تو اس کا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے؛ چاہے تو بخش دے، چاہے سزا دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17592]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 26
"أبايعكم على أن لا تشركوا بالله شيئا ولا تسرقوا ولا تزنوا ولا تقتلوا أولادكم ولا تأتوا ببهتان تفترونه بين أيديكم وأرجلكم ولا تعصوني في معروف فمن وفى منكم فأجره على الله ومن أصاب من ذلك شيئا فأخذ به في الدنيا فهو له كفارة وطهور ومن ستره الله فذلك
إلى الله عز وجل إن شاء عذبه وإن شاء غفر له"
إلى الله عز وجل إن شاء عذبه وإن شاء غفر له"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، اپنے پاس سے کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لاؤ گے اور کسی بھی نیک کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ پس تم میں سے جو کوئی اس عہد کو پورا کرے گا تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، اور جو کوئی ان (گناہوں) میں سے کسی کا ارتکاب کر بیٹھے اور اسے دنیا میں اس کی سزا مل جائے تو وہ سزا اس کے لیے کفارہ اور پاکیزگی کا ذریعہ بن جائے گی، اور جس کے گناہ کی اللہ پردہ پوشی فرما لے (یعنی دنیا میں اسے سزا نہ ملے) تو اس کا معاملہ اللہ عزوجل کے سپرد ہے، وہ چاہے تو اسے عذاب دے اور چاہے تو اسے معاف فرما دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 26]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت ن] عن عبادة بن الصامت.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2955
«تعالوا بايعوني على أن لا تشركوا بالله شيئا ولا تسرقوا ولا تزنوا ولا تقتلوا أولادكم ولا تأتوا ببهتان تفترونه بين أيديكم وأرجلكم ولا تعصوني في معروف فمن وفى منكم فأجره على الله ومن أصاب من ذلك شيئا فعوقب به في الدنيا فهو له كفارة ومن أصاب من ذلك شيئا فستره الله فأمره إلى الله إن شاء عاقبه وأن شاء عفا عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آؤ، مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، اپنے ہاتھوں اور پیروں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لاؤ گے، اور کسی نیک بات میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ پس تم میں سے جو اسے پورا کرے گا اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، اور جو ان میں سے کسی چیز کا ارتکاب کر بیٹھے اور اسے دنیا میں اس کی سزا مل جائے تو وہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گی، اور جو ان میں سے کسی چیز کا ارتکاب کرے اور اللہ اسے چھپا لے تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے، چاہے تو اسے سزا دے اور چاہے تو معاف کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2955]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن عبادة بن الصامت.»
قال الشيخ الألباني: صحيح