الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ مَدِّ الْقِرَاءَةِ:
باب: قرآن مجید پڑھنے میں مد کرنا یعنی جہاں مد ہو اس حرف کو کھینچ کر ادا کرنا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5046 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2191
سنن دارقطنی: 1177
صحیح ابن حبان: 6317
المستدرک علی الصحیحین: 770
1 تا 10
حدیث نمبر: 5046
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ:" كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: كَانَتْ مَدًّا، ثُمَّ قَرَأَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، يَمُدُّ بِبِسْمِ اللَّهِ، وَيَمُدُّ بِالرَّحْمَنِ، وَيَمُدُّ بِالرَّحِيمِ".
ہم سے عمرو بن عاصم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے کہ انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآت کیسی تھی؟ انہوں نے بیان کیا کہ مد کے ساتھ۔ پھر آپ نے «بسم الله الرحمن الرحيم» پڑھا اور کہا کہ «بسم الله» (میں اللہ کی لام) کو مد کے ساتھ پڑھتے «الرحمن» (میں میم) کو مد کے ساتھ پڑھتے اور «الرحيم.» (میں حاء کو) مد کے ساتھ پڑھتے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5046]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ان سے سوال کیا گیا کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کیسے تھی؟“ تو انہوں نے بیان کیا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھینچ کر پڑھتے تھے۔“ پھر انہوں نے «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» کو پڑھا، یعنی ”بسم اللہ“ کو کھینچ کر پڑھتے، ”الرحمن“ کو مد کے ساتھ پڑھتے اور ”الرحیم“ کو بھی کھینچ کر تلاوت کرتے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5046]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5045
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ:" سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: كَانَ يَمُدُّ مَدًّا".
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر بن حازم ازدی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے قتادہ نے بیان کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت قرآن مجید کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتلایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان الفاظ کو کھینچ کر پڑھتے تھے جن میں مد ہوتا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5045]
حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کے متعلق سوال کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوب کھینچ کر پڑھا کرتے تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5045]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2191
2191 - وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ: كَانَتْ مَدًّا. ثُمَّ قَرَأَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يَمُدُّ بِبَسْمِ اللَّهِ وَيَمُدُّ بِالرَّحْمَنِ وَيَمُدُّ بِالرَّحِيمِ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
قتادہ بیان کرتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ مد کے ساتھ تھی، پھر انہوں نے «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» پڑھی، اور «بِسْمِ اللّٰهِ» اور «الرَّحْمٰنِ» اور «الرَّحِيْمِ» کو مد کے ساتھ پڑھا (یعنی لمبا کر کے پڑھا)۔ [رواہ البخاری] [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2191]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5046)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم العلمیہ : 1162 ترقیم الرسالہ : -- 1177
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، ثنا هَمَّامٌ ، وَجَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ ، قَالا: نا قَتَادَةُ ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" كَانَتْ مَدًّا، ثُمَّ قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، يَمُدُّ بِسْمِ اللَّهِ، وَيَمُدُّ الرَّحْمَنَ، وَيَمُدُّ الرَّحِيمَ" .
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح قراءت کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: وہ قراءت کھینچ کر ہوتی تھی۔ پھر انہوں نے یہ پڑھا: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“۔ اس کی، انہوں نے لفظ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو کھینچ کر پڑھا، تو لفظ الرحمن کو لمبا کر کے پڑھا اور لفظ الرحیم کو بھی لمبا کر کے پڑھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1177]
ترقیم العلمیہ: 1162
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5045، 5046، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6316، 6317، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 858، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1013، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1465، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1353، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2430، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 715، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1177، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12381»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1650
عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ قِرَاءَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كَانَ يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ مَدًّا
قتادہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قراءت کرتے ہوئے اپنی آواز کو کافی لمبا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1650]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5045، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12198 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12222»
وضاحت: فوائد: … صحیح بخاری کی روایت مین یہ الفاظ بھی ہیں: ثُمَّ قَرَأَ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}، یَمُدُّ {بِسْمِ اللّٰہِ} وَیَمُدُّ بِـ {الرَّحْمٰنِ} وَیَمُدُّ بِـ {الرَّحِیْمِ}۔ یعنی: پھر انھوں نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کی تلاوت کی اور {بِسْمِ اللّٰہِ}، {اَلرَّحْمٰنِ} اور {اَلرَّحِیْمِ} کو لمبا لمبا کر کے پڑھا۔ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے {بِسْمِ اللّٰہِ} میں ل کو، {الرَّحْمٰنِ} میں م کو اور {الرَّحِیْمِ} میں ح کو لمبا کر کے پڑھا، اس انداز کو قاری حضرات مد طبعی کہتے ہیں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیْلًا} … (اور ٹھہر ٹھہر کر قرآن کی تلاوت کیا کرو۔ (سورۂ مزمل: ۴) اس وقت اکثر لوگ، وہ خواص ہوں یا عوام، ائمہ ہوں یا مقتدی، تلاوت ِ قرآن کے اس ادب کا خیال نہیں رکھتے، تلاوت کا اہتمام کرنے والوں کی نظر معیار پر نہیں ہوتی، مقدار کی کثرت پر ہوتی ہے، ہر ایک کییہ خواہش ہوتی ہے کہ نماز تراویح میں ایک دفعہ قرآن مجید کی تلاوت مکمل ہونی چاہیے، قطع نظر اس سے قاری کیسے پڑھ رہا ہے، کوئی لفظ بھی سمجھ آ رہا ہے یا صرف آواز پر اکتفا کیا جا رہا ہے، بلکہ بعض مساجد میں تیز پڑھنے والی قاری کی تعریف کی جاتی ہے اور آہستہ پڑھنے والے کو سنت کی مخالفت کرنے کی ترغیب دلا کر اس بات پر اکسایا جاتا ہے کہ وہ بھی تیز پڑھے، تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ نمازیوں کا آدھا گھنٹہ قیام میں گزر جائے اور ان کی گپ شپ کا وقت ضائع ہو جائے، (اللہ کی پناہ)۔ اس وقت ایک بڑی مصیبتیہ بھی ہے کہ نمازیوں کی قلت یا کثرت کو مساجد کی انتظامیہ کی ذلت یا عزت کا مسئلہ سمجھ لیا گیا ہے، اس عزت کے حصول کے لیے انتظامیہ کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ ایسا قاری تلاش کیا جائے، جس کی آواز میں خوبصورتی بھی ہو اور تیزی بھی، قطع نظر اس سے کہ وہ خود کیسا ہو، تاکہ نمازی حضرات کھنچے چلے آئیں، اس مقصد کے لیے کھلانے پلانے اور اے سی وغیرہ کی سہولت کی لالچ بھی دی جاتی ہے۔ یہاںیہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ اچھی آواز میں تلاوت کرنا ہماری شریعت کی موافقت ہے، لیکن آیت کے معنی و مفہوم اور قاری کے نیک و بد ہونے سے صرف ِ نظر کر کے حسنِ صوت کا ہی ہو کر رہ جانااسی شریعت کی مخالفت ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5045
حدیث نمبر: 8368
عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ قِرَاءَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَ يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ مَدًّا وَفِي لَفْظٍ كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَدًّا يَمُدُّ بِهَا مَدًّا
۔ امام قتادہ رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراء ت کیسی تھی؟ انھوں نے کہا: آپ کھینچ کھینچ کر اور لمبا کر کے قراء ت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8368]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5045، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12198 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12222»
وضاحت: فوائد: … فَرَجَّعَ: بلند آواز میں تلاوت کرتے ہوئے آواز کو گلے میں گھمانا، اس سے ایک خاص قسم کا حسن اور نغمہ پیدا ہوتا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5045
حدیث نمبر: 6317
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَدًّا، يَمُدُّ بِبِسْمِ اللَّهِ، وَيَمُدُّ بِالرَّحْمَنِ، وَيَمُدُّ بِالرَّحِيمِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کھینچ کر ہوتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم «بِسْمِ اللّٰهِ» کو کھینچ کر پڑھتے تھے، لفظ «الرَّحْمٰنِ» کو کھینچ کر پڑھتے تھے اور لفظ «الرَّحِيْمِ» کو کھینچ کر پڑھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6317]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5045، 5046، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6316، 6317، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 858، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1013، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1465، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1353، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2430، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1177، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12381» «رقم طبعة با وزير 6284»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 770
ما حدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب بن يوسف الحافظ، حدثنا علي بن الحسن بن أبي عيسى، حدثنا عمرو بن عاصم الكِلَابي، حدثنا همَّام، وجَرير قالا: حدثنا قَتَادة قال: سُئِلَ أنس بن مالك: كيف كانت قراءةُ رسول الله ﷺ؟ قال: كانت مدًّا، ثم قرأ"بِسْم الله الرَّحمن الرَّحيم" يمدُّ الرَّحمن، ويمدُّ الرَّحيم (2) . ومنها:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کیسی تھی؟ انہوں نے فرمایا: "آپ صلی اللہ علیہ وسلم الفاظ کو کھینچ کر (مد کے ساتھ) پڑھتے تھے،" پھر انہوں نے «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ» پڑھ کر سنایا جس میں «الرَّحْمٰنِ» اور «الرَّحِيمِ» کے الفاظ کو کھینچ کر پڑھا۔
یہ بھی پچھلی روایات کا ایک شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 770]
یہ بھی پچھلی روایات کا ایک شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، همام: هو ابن يحيى العَوْذي، وجرير: هو ابن حازم» [ترقيم الرساله 770] [ترقيم الشركة 858]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 9583
9583- عن أنس بن مالك أنه سئل كيف كانت قراءة النبي صلى الله عليه وسلم فقال: كانت مدا، ثم قرأ بسم الله الرحمن الرحيم يمد ببسم الله، ويمد بالرحمن، ويمد بالرحيم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في فضائل القرآن (5046) عن عمرو بن عاصم، حدثنا همام، عن قتادة قال: سئل أنس فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11802
11802- عن قتادة قال: سئل أنس كيف كانت قراءة النبي صلى الله عليه وسلم فقال: كانت مدّا ثم قرأ: بسم الله الرحمن الرحيم يمد ببسم الله، ويمد بالرحمن، ويمد بالرحيم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في فضائل القرآن (5046) عن عمرو بن عاصم حدثنا همام عن قتادة قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح