🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ الْوَسْمِ وَالْعَلَمِ فِي الصُّورَةِ:
باب: جانوروں کے چہروں پر داغ دینا یا نشان کرنا کیسا ہے؟
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5541 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 5541
الجامع الكامل: 14833
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5541
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ تُعْلَمَ الصُّورَةُ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُضْرَبَ". تَابَعَهُ قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا الْعَنقْزِيُّ، عَنْ حَنْظَلَةَ، وَقَالَ:" تُضْرَبُ الصُّورَةُ".
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، ان سے حنظلہ نے، ان سے سالم نے، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ وہ چہرے پر نشان لگانے کو ناپسند کرتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرے پر مارنے سے منع کیا ہے۔ عبیداللہ بن موسیٰ کے ساتھ اس حدیث کو قتیبہ بن سعید نے بھی روایت کیا، کہا ہم کو عمرو بن محمد عنقزی نے خبر دی، انہوں نے حنظلہ سے۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5541]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ چہرے پر نشان لگانے کو مکروہ خیال کرتے تھے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”(چہرے پر) مارنے سے منع فرمایا ہے“، ایک روایت میں ہے کہ ”چہرے کو مارنے سے منع کیا ہے“۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5541]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14833
14833- عن ابن عمر أنه كره أن تُضرب الصورة، وقال ابن عمر: نهى النبي صلى الله عليه وسلم أن تُضرب.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الذبائح والصيد (5541) عن عبيد الله بن موسى، عن حنظلة، عن سالم، عن ابن عمر أنه كره أن تُعلم الصورة.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں