🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ أَشَدُّ النَّاسِ بَلاَءً الأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الأَوَّلُ فَالأَوَّلُ:
باب: بلاؤں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے اس کے بعد درجہ بدرجہ دوسرے اللہ کے بندوں کی ہوتی رہتی ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5648 (کل: 18 مقامات، 12 کتب)
صحیح بخاری: 5648، 5647، 5660، 5661، 5667
صحیح مسلم: 6559
سنن دارمی: 2806
مشکوۃ المصابیح: 1538
مسند احمد: 3618، 4205
اللؤلؤ والمرجان: 1662
مصنف ابن ابی شیبہ: 11111
الفتح الربانی: 9366
صحیح ابن حبان: 2937
الجامع الكامل: 9326
السنن الكبرى للبيهقي: 6531، 13416
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5763
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1662
1662 صحيح حَدِيثُ عَبْدِ الله بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يُوعَكُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ الله! إِنَّكَ تُوعَكُ وَعْكًا شَدِيداً. قَالَ: «أَجَلْ. إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رجُلاَنِ مِنْكُمْ» قُلْتُ: ذالِكَ أَنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ. قَالَ: «أَجَلْ. ذالِكَ كَذالِكَ. مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًى، شَوْكَةٌ فَمَا فَوْقَهَا، إِلاَّ كَفَّرَ الله بِهَا سَيِّئَاتِهِ، كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا»
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شدید بخار تھا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو بہت تیز بخار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، مجھے تنہا ایسا بخار ہوتا ہے جتنا تم میں سے دو آدمیوں کو ہوتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یہ اس لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ثواب بھی دوگنا ہے؟ فرمایا: ”ہاں، یہی بات ہے، مسلمان کو جو بھی تکلیف پہنچتی ہے، کانٹا ہو یا اس سے زیادہ تکلیف دینے والی کوئی چیز، تو جیسے درخت اپنے پتوں کو گراتا ہے، اسی طرح اللہ پاک اس تکلیف کو اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 1662]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 75 کتاب المرضی: 3 باب أشد الناس بلاء الأنبیاء ثم الأول فالأول۔»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 11111
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، قال: حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن إبراهيم التيمي ، عن الحارث بن سويد ، عن عبد الله ، قال: دخلت على النبي صلى الله عليه وسلم وهو يوعك قال: فمسسته فقلت: يا رسول الله إنك لتوعك وعكا شديدا فقال:" اجل إني اوعك كما يوعك رجلان منكم" قال: قلت: لان لك اجرين , فقال:" نعم، والذي نفسي بيده ما على الارض مسلم يصيبه اذى فما سواه إلا حط الله به عنه خطاياه، كما تحط الشجرة ورقها"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: بياض.
(٢) في [ح]: بياض.
(٣) سقط من: [ص]، وفي [ح]: (نعم).
(٤) سقط من: [ح].
(٥) في [ص]: (قالت).
(٦) في [ز]: (أجرين) وفي [ب]: (أجران).
(٧) في [ح]: (بياض).
(٨) في [ح]: (بها).
(٩) سقط من: [ح].
(١٠) صحيح، أخرجه البخاري (٥٦٤٧) ومسلم (٢٥٧١).

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ کو بخار تھا، میں نے آپ کو چھوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو تو بہت سخت بخار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، مجھے اتنا بخار ہوتا ہے جتنا تم میں سے دو آدمیوں کو ہوتا ہے۔ میں نے عرض کیا: یہ اس لیے کہ آپ کے لیے دوگنا اجر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! روئے زمین پر کوئی مسلمان ایسا نہیں جسے کوئی تکلیف پہنچے، خواہ وہ کچھ بھی ہو، مگر اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے گناہ اس طرح گرا دیتا ہے جیسے درخت اپنے پتے گرا دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11111]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: رواه أبو معاوية وجرير وعبيدة بن حميد وابن فضيل وعيسى بن يونس والثوري وابن نمير ويعلى بن عبيد عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد عن عبد الله وهو الصحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5647، 5648، 5660، 5661، 5667، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2571، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2937، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7441، 7461، 7463، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2813، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6627، 6628، 13547، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3688، 3689، 4289، 4432، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 368، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5164، والبزار فى «مسنده» برقم: 1519، 1653، 1933، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2208، 2209»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9366
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوعَكُ فَسَمِعْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ لَتُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا قَالَ ( (أَجَلْ إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلَانِ مِنْكُمْ) ) قُلْتُ إِنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ قَالَ ( (نَعَمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا عَلَى الْأَرْضِ مُسْلِمٌ يُصِيبُهُ أَذًى مِنْ مَرَضٍ فَمَا سِوَاهُ إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ بِهِ خَطَايَاهُ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرُ وَرَقَهَا) )
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بخار تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک آپ کو بہت سخت بخار ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا: جی، بیشک مجھے اتنا بخار ہوتا ہے، جتنا تم میں سے دو افراد کو ہوتا ہے۔ میں نے کہا: تو پھر آپ کے لیے اجر بھی دو گنا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میرے جان ہے! روئے زمین پر رہنے والے جس مسلمان کو جو تکلیف لاحق ہوتی ہے، وہ بیماری ہو یا کوئی اور تکلیف، تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو یوں مٹاتا ہے، جیسے درخت اپنے پتوں کو گرا دیتا ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 9366]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5647، 5648، ومسلم: 2571، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3618 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3618»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5647
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2937
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَسِسْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ لَتُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا، فَقَالَ:" أَجَلْ إِنِّي أُوعَكُ مَا يُوعَكُ رَجُلانِ مِنْكُمْ"، قُلْتُ: إِنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَجَلْ" ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا عَلَى الأَرْضِ مُسْلِمٌ يُصِيبُهُ أَذًى مِنْ مَرَضٍ فَمَا سِوَاهُ، إِلا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ خَطَايَاهُ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو چھوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو تو انتہائی تیز بخار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں! مجھے اس طرح بخار ہوتا ہے، جس طرح تم میں سے دو آدمیوں کو ہوتا ہے۔“ میں نے عرض کی: اس کی وجہ سے آپ کو دو اجر ملتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں!“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، روئے زمین پر موجود جس بھی مسلمان کو بیماری یا اس کے علاوہ کوئی اور تکلیف لاحق ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے گناہوں کو یوں ختم کر دیتا ہے، جس طرح درخت اپنے پتے گراتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2937]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5647، 5648، 5660، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2571، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2937، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7441، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3688» «رقم طبعة با وزير 2926»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2047): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9326
9326- عن عبد الله بن مسعود قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم في مرضه -وهو يوعك وعكا شديدا- وقلت: إنك لتوعك وعكا شديدا. قلت: إن ذاك بأن لك أجرين. قال: أجل، ما من مسلم يصيبه أذى إلا حاتَّ الله عنه خطاياه كما تُحَاتُّ ورق الشجر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في كتاب المرض (5647) ومسلم في البر والصلة (2571) كلاهما من حديث سفيان، عن الأعمش، عن إبراهيم التيمي، عن الحارث بن سُويد، عن عبد الله بن مسعود، فذكره، واللفظ للبخاري.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6531
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ يُوعَكُ، فَمَسِسْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّكَ لَتُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا، قَالَ:" أَجَلْ، إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلَانِ مِنْكُمْ" قَالَ: قُلْتُ: لِأَنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ، قَالَ:" نَعَمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا عَلَى الْأَرْضِ مُسْلِمٌ يُصِيبُهُ أَذًى مِنْ مَرِضٍ فَمَا سِوَاهُ إِلَّا حَطَّ اللهُ عَنْهُ خَطَايَاهُ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا"..
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس داخل ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بخار میں تھے، میں نے آپ کے جسم کو ہاتھ لگایا تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کو بہت سخت بخار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، مجھے تمہارے دو آدمیوں جتنا بخار ہوتا ہے۔“ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اس وجہ سے کہ آپ کے لیے دو اجر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جس قدر اس روئے زمین پر مسلمان ہیں، جب انہیں کوئی بیماری یا تکلیف پہنچتی ہے یا اس کے علاوہ کچھ، تو اللہ تعالیٰ اس کے عوض اس کی خطائیں مٹا دیتا ہے جس طرح درخت کے پتے گرتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6531]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13416
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْمُنَادِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْأَعْمَشُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْبُورٍ الدَّهَّانُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوعَكُ فَمَسِسْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّكَ تُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا قَالَ:" أَجَلْ إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلَانِ مِنْكُمْ" قَالَ: قُلْتُ: لِأَنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذَى مَرَضٍ، فَمَا سِوَاهُ، إِلَّا حَطَّ اللهُ عَنْهُ خَطَايَاهُ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا"، ⦗١١٠⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ وَغَيْرُهُ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ أَوْجُهٍ عَنِ الْأَعْمَشِ وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوا تو میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! آپ کو تو بہت زیادہ بخار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، مجھے تمہارے دو آدمیوں جتنا بخار ہوتا ہے۔“ میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اجر بھی دو گنا ہوگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! زمین پر کوئی بھی مسلمان نہیں ہے کہ اس کو کوئی تکلیف آئے یا بیماری مگر اللہ تعالیٰ اس کے گناہ مٹا دیتا ہے جس طرح درخت اپنے پتے گرا دیتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13416]
تخریج الحدیث: «بخاري 5647۔ مسلم 2571»

الحكم على الحديث:
بخاري 5647
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5763
«ما من مسلم يصيبه أذى شوكة فما فوقها إلا حط الله له به سيئاته كما تحط الشجرة ورقها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو مسلمان کانٹے یا اس سے بڑی کسی تکلیف میں مبتلا ہو تو اللہ اس کی وجہ سے اس کے گناہ اسی طرح جھاڑ دیتا ہے جس طرح درخت اپنے پتے جھاڑ دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5763]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن ابن مسعود. المشكاة 1538.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں