🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب الصيد والذبائح
شکار اور ذبائح کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1151 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 1151
صحیح بخاری: 2057، 5507، 7398
سنن دارقطنی: 4809
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4447
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1151
وعن عائشة رضي الله عنها أن قوما قالوا للنبي صلى الله عليه وآله وسلم: إن قوما يأتوننا باللحم لاندري أذكر اسم الله عليه أم لا؟ فقال: «‏‏‏‏سموا الله عليه أنتم وكلوه» ‏‏‏‏ رواه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ لوگ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں جس کے متعلق ہمیں معلوم نہیں کہ وہ گوشت کس طرح کا ہوتا ہے آیا اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہوتا ہے یا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم اس پر اللہ کا نام لو اور کھا لو۔“ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 1151]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «قَوْمًا» کچھ لوگوں نے – «قَالُوا» کہا – «لِلنَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِنَّ قَوْمًا» بے شک کچھ لوگ – «يَأْتُونَنَا» ہمارے پاس لاتے ہیں – «بِاللَّحْمِ» گوشت – «لَا نَدْرِي» ہم نہیں جانتے – «أَذُكِرَ» آیا ذکر کیا گیا – «اسْمُ اللَّهِ» اللہ کا نام – «عَلَيْهِ» اس پر – «أَمْ لَا» یا نہیں؟ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «سَمُّوا اللَّهَ» اللہ کا نام لو – «عَلَيْهِ» اس پر – «أَنْتُمْ» تم (خود) – «وَكُلُوهُ» اور اسے کھاؤ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: کچھ لوگ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں، ہمیں معلوم نہیں کہ اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں؟ تو آپ نے فرمایا: ”تم خود اس پر اللہ کا نام لو اور اسے کھا لو۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1151]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الذبائح، باب ذبيحة الأعراب ونحوهم، حديث:5507.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2057
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ قَوْمًا قَالُوا:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَنَا بِاللَّحْمِ، لَا نَدْرِي أَذَكَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَمُّوا اللَّهَ عَلَيْهِ وَكُلُوهُ".
ہم سے احمد بن مقدام عجلی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے محمد بن عبدالرحمٰن طفاوی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد (عروہ بن زبیر) نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ کچھ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! بہت سے لوگ ہمارے یہاں گوشت لاتے ہیں۔ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ اللہ کا نام انہوں نے ذبح کے وقت لیا تھا یا نہیں؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم بسم اللہ پڑھ کے اسے کھا لیا کرو۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2057]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: کچھ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کئی لوگ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے ذبح کرتے وقت اللہ کا نام ذکر کیا تھا یا نہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم خود اس پر «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کا نام“ پڑھ لو اور اسے کھا لو۔“ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2057]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5507
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ حَفْصٍ الْمَدَنِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ قَوْمًا قَالُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِاللَّحْمِ لَا نَدْرِي أَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا، فَقَالَ:" سَمُّوا عَلَيْهِ أَنْتُمْ وَكُلُوهُ"، قَالَتْ: وَكَانُوا حَدِيثِي عَهْدٍ بِالْكُفْرِ، تَابَعَهُ عَلِيٌّ، عَنْ الدَّرَاوَرْدِيِّ، وَتَابَعَهُ أَبُو خَالِدٍ، وَالطُّفَاوِيُّ.
ہم سے محمد بن عبیداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے اسامہ بن حفص مدنی نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ (گاؤں کے) کچھ لوگ ہمارے یہاں گوشت (بیچنے) لاتے ہیں اور ہمیں معلوم نہیں کہ انہوں نے اس پر اللہ کا نام بھی (ذبح کرتے وقت) لیا تھا یا نہیں؟ آپ نے فرمایا کہ تم ان پر کھاتے وقت اللہ کا نام لیا کرو اور کھا لیا کرو۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ یہ لوگ ابھی اسلام میں نئے نئے داخل ہوئے تھے۔ اس کی متابعت علی نے دراوردی سے کی اور اس کی متابعت ابوخالد اور طفاوی نے کی۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5507]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: ”لوگ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ اس پر اللہ کا نام ذکر کیا گیا ہے یا نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے“ پڑھ کر اسے کھا لیا کرو۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”یہ لوگ ابھی اسلام میں نئے نئے داخل ہوئے تھے۔“ اس حدیث کی متابعت علی نے دراوردی سے کی ہے اور اس کی متابعت ابو خالد اور طفاوی نے کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5507]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7398
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، قَالَ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالُوا:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَا هُنَا أَقْوَامًا حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِشِرْكٍ يَأْتُونَا بِلُحْمَانٍ لَا نَدْرِي يَذْكُرُونَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا أَمْ لَا؟، قَالَ: اذْكُرُوا أَنْتُمُ اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا"، تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَالدَّرَاوَرْدِيُّ، وَأُسَامَةُ بْنُ حَفْصٍ.
ہم سے یوسف بن موسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابوخالد احمر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے ہشام بن عروہ سنا، وہ اپنے والد (عروہ بن زبیر) سے بیان کرتے تھے کہ ان سے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! وہاں کے قبیلے ابھی حال ہی میں اسلام لائے اور وہ ہمیں گوشت لا کر دیتے ہیں۔ ہمیں یقین نہیں ہوتا کہ ذبح کرتے وقت انہوں نے اللہ کا نام بھی لیا تھا یا نہیں (تو کیا ہم اسے کھا سکتے ہیں؟) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس پر اللہ کا نام لے کر اسے کھا لیا کرو۔ اس روایت کی متابعت محمد بن عبدالرحمٰن دراوردی اور اسامہ بن حفص نے کی۔ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7398]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: لوگوں نے عرض کی: ”اللہ کے رسول! یہاں کچھ لوگ ہیں جن کا زمانہ شرک کے قریب ہے، وہ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ انہوں نے ذبح کے وقت اللہ کا نام لیا تھا یا نہیں؟ (تو کیا ہم اسے کھا سکتے ہیں؟)“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کا نام لے کر اسے کھا لیا کرو۔“ یہ روایت بیان کرنے میں محمد بن عبدالرحمن، عبدالعزیز بن محمد دراوردی اور اسامہ بن حفص نے ابو خالد کی متابعت کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7398]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4723 ترقیم الرسالہ : -- 4809
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَبُو الأَشْعَثِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ قَوْمًا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِاللَّحْمِ لا نَدْرِي أَذَكَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَمُّوا عَلَيْهِ وَكُلُوا" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ کچھ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کچھ لوگ ہمارے پاس ذبح کر کے گوشت لاتے ہیں، ہمیں اس وقت یہ پتا نہیں چلتا کہ انہوں نے اسے ذبح کرتے ہوئے اللہ کا نام لیا تھا یا نہیں لیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اللہ کا نام لے کر اسے کھا لیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4809]
ترقیم العلمیہ: 4723
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2057، 5507، 7398، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1781، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4441، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2829، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2019، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3174، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4809، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4447، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 8542، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24923»
«الصواب مرسل، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 247)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4447
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ الْأَعْرَابَ يَأْتُونَنَا بِلَحْمٍ لَا نَدْرِي ذَكَرُوا اسْمَ اللهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا؟ قَالَ: فَسَمُّوا أَنْتُمْ عَلَيْهِ، وَكُلُوا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! دیہاتی لوگ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں اور ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہوں نے (ذبح کے وقت) اس پر اللہ کا نام لیا ہے یا نہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم خود اس پر اللہ کا نام لو اور اسے کھا لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4447]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6963، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4436، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2829، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3174، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1054، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1976، وأخرجه فتح الباري برقم: 5188، وأخرجه شرح السنة برقم: 2769، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4430»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں