الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب الصيد والذبائح
شکار اور ذبائح کا بیان
حدیث نمبر: 1153
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «لا تتخذوا شيئا فيه الروح غرضا» رواه مسلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کسی ذی روح کو نشانہ بنا کر نہ مارو۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1153]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «لَا تَتَّخِذُوا» نہ بناؤ – «شَيْئًا» کسی چیز کو – «فِيهِ الرُّوحُ» جس میں روح (جان) ہو – «غَرَضًا» نشانہ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی جاندار چیز کو (تیر اندازی کا) نشانہ نہ بناؤ۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1153]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی جاندار چیز کو (تیر اندازی کا) نشانہ نہ بناؤ۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1153]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيد والذبائح، باب النهي عن صبر البهائم، حديث:1957.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7880
عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ مَرَّ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَلَى أُنَاسٍ قَدْ وَضَعُوا حَمَامَةً يَرْمُونَهَا فَقَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَّخَذَ ذُو الرُّوحِ غَرَضًا
۔ عکرمہ کہتے ہیں: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماکچھ لوگوں کے پاس سے گزرے، وہ ایک کبوتری کو سامنے باندھ کر اس کو تیر مار رہے تھے،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے کہا کہ سول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذی روح اور جاندار چیز کو نشانہ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللهو واللعب/حدیث: 7880]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ماجه: 3187، والترمذي: 1475، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2474 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2474»
وضاحت: فوائد: … یہ جانور کے ساتھ ظلم ہے، ذبح اور شکار کے طریقے پچھلے ابواب میں گزر چکے ہے، جس شکاری جانور یا پرندے کو ذبح کرنا ممکن ہو جائے، اس کو ذبح ہی کیا جائے گا۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح