الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1305 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1305
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17700
حدیث نمبر: 1305
وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «طوبى لمن شغله عيبه عن عيوب الناس» أخرجه البزار بإسناد حسن.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اس شخص کو مبارک ہے جس کو اپنے عیب نظر آئیں اور دوسرے لوگوں کے عیوب نظر نہ آئیں۔ “ اس روایت کو بزار نے حسن سند سے نکالا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1305]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «طُوبَى» خوشخبری ہے – «لِمَنْ شَغَلَهُ» اس کے لیے جسے مشغول رکھے – «عَيْبُهُ» اس کا (اپنا) عیب – «عَنْ عُيُوبِ النَّاسِ» لوگوں کے عیبوں سے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبَزَّارُ» بزار نے – «بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ» حسن سند کے ساتھ۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جسے اس کے اپنے عیب نے لوگوں کے عیبوں سے (بے نیاز کر کے) مشغول رکھا۔“ اسے بزار نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1305]
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جسے اس کے اپنے عیب نے لوگوں کے عیبوں سے (بے نیاز کر کے) مشغول رکھا۔“ اسے بزار نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1305]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار، كشف الأستار، حديث:3225، وضعفه العراقي كما في "اتحاف المتقين":7 /465، وله طريق آخر ضعيف جدًا موضوع عند ابن الجوزي في العلل المتناهية: 2 /343، 344، حديث:1385.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 17700
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ - وَلَيْسَتْ بِالْجَدْعَاءِ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، كَأَنَّ الْمَوْتَ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا كُتِبَ، وَكَأَنَّ الْحَقَّ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا وَجَبَ، وَكَأَنَّمَا نُشَيِّعُ مِنَ الْمَوْتَى سُفُرٌ عَمَّا قَلِيلٍ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ، نُبَوِّئُهُمْ أَجْدَاثَهُمْ، وَنَأْكُلُ تُرَاثَهُمْ كَأَنَّكُمْ مُخَلَّدُونَ بَعْدَهُمْ، قَدْ نَسِيتُمْ كُلَّ وَاعِظَةٍ، وَأَمِنْتُمْ كُلَّ جَائِحَةٍ. طُوبَى لِمَنْ شَغَلَهُ عَيْبُهُ عَنْ عُيُوبِ النَّاسِ، وَتَوَاضَعَ لِلَّهِ فِي غَيْرِ مَنْقَصَةٍ، وَأَنْفَقَ مِنْ مَالٍ جَمَعَهُ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ، وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ، وَجَانَبَ أَهْلَ الشَّكِّ وَالْبِدْعَةِ، وَصَلُحَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ النَّاسَ عَنْ شَرِّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ النَّصْرُ بْنُ مُحْرِزٍ وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی ”عضباء“ پر ”جدعاء“ پر نہیں، موجود رہتے ہوئے، ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! (یوں محسوس ہوتا ہے) جیسے موت ہمارے علاوہ پر لازم قرار دی گئی ہے، اور حق ہمارے علاوہ پر واجب ہوا ہے، اور جن مردوں (کے جنازوں) کے ساتھ ہم چلتے ہیں، وہ تھوڑا سا سفر ہے، پھر ہم ان کو قبروں میں رکھ دیں گے اور ان کی وراثت کھا لیں گے، اور گویا تم نے ان کے بعد ہمیشہ زندہ رہنا ہے، تم نصیحت کرنے والی ہر چیز بھول چکے ہو، اور ہلاک کرنے والی ہر چیز سے (خود کو) محفوظ سمجھے ہوئے ہو، اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس کے ذاتی عیوب اُسے لوگوں کی عیب چینی سے محفوظ رکھیں، اور وہ کوئی کمی کیے بغیر اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرے، اور وہ اس مال میں سے خرچ کرے، جو اس نے معصیت کے علاوہ (یعنی حلال طریقے سے) کمایا ہو، وہ اہل علم کے ساتھ میل جول رکھے، اور شک کرنے والوں اور بدعتیوں سے لاتعلق رہے، اُس کا ظاہر ٹھیک ہو، اور وہ اپنی ذات کے شر کے حوالے سے، لوگوں سے الگ تھلگ رہے (یعنی لوگ اس کے شر سے محفوظ ہوں)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن محرز ہے اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17700]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن محرز ہے اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17700]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3225)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6237»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف