الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب المساجد
مساجد کا بیان
حدیث نمبر: 201
وعن حكيم بن حزام رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تقام الحدود في المساجد، ولا يستقاد فيها» . رواه أحمد وأبو داود بسند ضعيف.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مساجد میں نہ تو حدود قائم کی جائیں اور نہ ہی ان میں قصاص (خون کا بدلہ) لیا جائے۔“ اس حدیث کو احمد اور ابوداؤد نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 201]
«وَعَنْ» اور سے – «حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ» حکیم بن حزام – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تُقَامُ» قائم نہ کی جائیں – «الْحُدُودُ» حدیں (شرعی سزائیں) – «فِي الْمَسَاجِدِ» مسجدوں میں – «وَلَا يُسْتَقَادُ» اور نہ قصاص لیا جائے – «فِيهَا» ان میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود نے – «بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ۔
اور سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجدوں میں حدیں قائم نہ کی جائیں اور نہ ان میں قصاص لیا جائے۔“ اسے احمد اور ابو داود نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 201]
اور سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجدوں میں حدیں قائم نہ کی جائیں اور نہ ان میں قصاص لیا جائے۔“ اسے احمد اور ابو داود نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 201]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الحدود، باب في إقامة الحد في المسجد، حديث:4490، وأحمد:3 /434، وللحديث شواهد ضعيفة عند ابن ماجه، الحدود، حديث:2599 وغيره.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1362
عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ وَلَا يُسْتَقَادُ فِيهَا) ) (زَادَ فِي رِوَايَةٍ غَيْرِ مَرْفُوعَةٍ: وَلَا يُنْشَدُ فِيهَا الْأَشْعَارُ)
سیّدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مساجد میں نہ حدود کا نفاذ کیا جائے اور نہ قصاص لیا جائے۔ اور ایک غیر مرفوع روایت میں مزیدیہ الفاظ بھی ہیں: اور نہ ان میں اشعار پڑھے جائیں۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1362]
تخریج الحدیث: «الرواية الاولي اسنادھا ضعيف لجھالة العباس بن عبد الرحمن المدني، لكن لھا شواھد۔ أخرجھا ابن ابي شيبة: 10/ 42، والطبراني في الكبير: 3131، والدارقطني: 3/ 086۔ والرواية الثانية ضعيف لانقطاعه، رواھا ابوداود: 4490، والنھي علي تناشد الاشعار ثابت بالاحاديث الاخري، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15579، 15580 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15665»
وضاحت: فوائد: … حدیث ِ مبارکہ کا پہلا حصہ شواہد کی بنا پر اور دوسرا حصہ کئی احادیث میں ثابت ہے۔حدّ اور قصاص دونوں شرعی نصوص کا تقاضا ہیں، لیکن نتیجتاً مسجد کے گندا ہونے،اس میں آوازوں کے بلند ہونے اور اس کی بے ادبی کے کئی امور لازم آ سکتے ہیں۔ اس لیے سرے سے ایسے مقام میں ان کے نفوذ سے منع کر دیا گیا ہے۔
الحكم على الحديث:
الرواية الاولي اسنادھا ضعيف لجھالة العباس بن عبد الرحمن المدني
حدیث نمبر: 17591
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا تَمْتَامٌ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُقَدَّمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْتَقَادَ فِي الْمَسَاجِدِ، وَأَنْ يُنْشَدَ فِيهَا الْأَشْعَارُ، أَوْ تُقَامَ فِيهَا الْحُدُودُ".
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ”مساجد میں قصاص لیا جائے یا اشعار پڑھے جائیں یا حدود قائم کی جائیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17591]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 20267
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ يَحْيَى، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ زُفَرِ بْنِ وَثِيمَةَ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ يُسْتَقَادَ فِي الْمَسْجِدِ، أَوْ يُنْشَدَ فِيهِ، أَوْ تُقَامَ فِيهِ الْحُدُودُ".
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ”مساجد میں قصاص لیا جائے یا اشعار پڑھے جائیں یا حدود قائم کی جائیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20267]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف