🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب المساجد
مساجد کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 207 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 207
مشکوۃ المصابیح: 718
صحیح ابن حبان: 1615
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 207
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما أمرت بتشييد المساجد» ‏‏‏‏. أخرجه أبو داود وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مجھے مساجد کی آرائش و زیبائش (بناؤ سنوار) کا حکم نہیں دیا گیا۔“
اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 207]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَا أُمِرْتُ» مجھے حکم نہیں دیا گیا – «بِتَشْيِيدِ» بلند و پختہ (مزین) بنانے کا – «الْمَسَاجِدِ» مسجدوں کو۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مسجدوں کو بلند و بالا اور مزین بنانے کا حکم نہیں دیا گیا۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 207]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في بناء المساجد، حديث:448، وابن حبان (الإحسان): 3 /70، سفيان الثوري مدلس وعنعن.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 718
718 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (مَا أَمَرْتُ بِتَشْيِيدِ الْمَسَاجِدِ) ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَتُزَخْرِفُنَّهَا كَمَا زَخْرَفَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مجھے مساجد کو چونا گچ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔“ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم انہیں اس طرح مزین کرو گے جیسے یہود و نصاریٰ نے مزین کیا۔ (ضعیف) [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 718]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (448) [و صححه ابن حبان (305) و قول ابن عباس علقه البخاري (فتح الباري 539/1 قبل ح 446) ]
٭ سفيان الثوري عنعن .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1615
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفِيانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُفِيانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا أُمِرْتُ بِتَشْيِيدِ الْمَسَاجِدِ" ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَتُزَخْرِفُنَّهَا كَمَا زَخَرَفْتَهَا الْيَهُودُ، وَالنَّصَارَى، أَبُو فَزَارَةَ رَاشِدُ بْنُ كَيْسَانَ مِنْ ثِقَاتِ الْكُوفِيينَ وَأَثْبَاتِهِمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے مساجد کو آراستہ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”تم لوگ ان مساجد کو اسی طرح آراستہ کرو گے جس طرح یہودیوں اور عیسائیوں نے (اپنی عبادت گاہوں کو) آراستہ کیا۔“ ابوفزارہ نامی راوی راشد بن کیسان ہے، اور یہ کوفہ سے تعلق رکھنے والے ”ثقہ“ اور ثبت راویوں میں سے ایک ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1615]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1615، وأبو داود فى (سننه) برقم: 448، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 740، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4366، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2454» «رقم طبعة با وزير 1613»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (475). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، محمد بن الصباح بن سفيان: صدوق، وباقي رجال الإسناد على شرط الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں