الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. باب صلاة الجمعة
نماز جمعہ کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 356 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 356
السنن الكبرى للبيهقي: 5949
حدیث نمبر: 356
وعن سهل بن سعد رضي الله عنهما قال: ما كنا نقيل ولا نتغدى إلا بعد الجمعة. متفق عليه واللفظ لمسلم. وفي رواية: في عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ (جمعہ کے روز) ہم دوپہر کا قیلولہ اور کھانا نماز جمعہ کے بعد کرتے تھے۔ (بخاری و مسلم) متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں اور ایک روایت میں ہے ”یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں تھا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 356]
«وَعَنْ» اور سے – «سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ» سہل بن سعد – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «مَا كُنَّا نَقِيلُ» ہم قیلولہ نہیں کرتے تھے – «وَلَا نَتَغَدَّى» اور نہ دوپہر کا کھانا کھاتے تھے – «إِلَّا» مگر – «بَعْدَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے بعد۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَاللَّفْظُ» اور الفاظ – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کے ہیں۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں ہے: – «فِي عَهْدِ» زمانے میں – «رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو۔
اور سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم قیلولہ اور دوپہر کا کھانا جمعہ کے بعد ہی کرتے تھے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور ایک روایت میں (یہ اضافہ) ہے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 356]
اور سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم قیلولہ اور دوپہر کا کھانا جمعہ کے بعد ہی کرتے تھے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور ایک روایت میں (یہ اضافہ) ہے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 356]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجمعة، باب قول الله تعالي: فإذا قضيت الصلاة فانتشروا، حديث:939، ومسلم، الجمعة، باب صلاة الجمعة حين تزول الشمس، حديث:859.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5949
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ⦗٣٤٢⦘ الْهَاشِمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ الْحَرَشِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ:" كُنَّا نَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ، قُلْتُ: وَلِمَ؟ قَالَ: كَانَتْ لَنَا عَجُوزٌ تَبْعَثُ إِلَى بِضَاعَةَ فَتَأْخُذُ مِنْ أُصُولِ السِّلْقِ فَتَطْرَحُهُ فِي قِدْرٍ وَتُكَرْكِرُهَا مِنْ شَعِيرٍ، فَكُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا انْصَرَفْنَا إِلَيْهَا لِنُسَلِّمَ عَلَيْهَا فَتُقَدِّمُهُ إِلَيْنَا، فَكُنَّا نَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ، وَمَا كُنَّا نَقِيلُ وَلَا نَتَغَدَّى إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ أَيْضًا عَنِ الْقَعْنَبِيِّ مُخْتَصَرًا.
عبدالعزیز بن ابی حازم اپنے والد (ابوحازم) سے نقل فرماتے ہیں اور وہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جمعہ کے دن ہم بڑے خوش ہوا کرتے تھے۔“ میں نے کہا: کیوں؟ فرماتے ہیں: ”ایک بڑھیا تھی۔ وہ بضاعہ نامی جگہ جاتی، وہاں سے سلق نامی سبزی لاتی اور اس کو ہنڈیا میں ڈال کر اس میں جو کے دانے شامل کرتی اور پکاتی، جب ہم واپس پلٹ کر ان کے پاس آتے اور سلام عرض کرتے تو وہ ہمیں یہ پیش کر دیتی تھی۔ ہم اس وجہ سے جمعہ کے دن بڑے خوش ہوتے۔ ہم قیلولہ کرتے اور صبح کا کھانا جمعہ کے بعد ہی کھاتے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5949]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 896»
الحكم على الحديث:
صحيح