🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب صلاة الجمعة
نماز جمعہ کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 368 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 368
الفتح الربانی: 1850، 2825
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 368
وعن السائب بن يزيد رضي الله عنه أن معاوية رضي الله عنه قال له: إذا صليت الجمعة فلا تصلها بصلاة حتى تتكلم أو تخرج فإن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أمرنا بذلك أن لا نصل صلاة بصلاة حتى نتكلم أو نخرج. رواه مسلم.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب تم نماز جمعہ پڑھو تو پھر دوسری کوئی نماز اس کے ساتھ نہ ملاؤ تاوقتیکہ تم کوئی بات نہ کر لو یا وہاں سے نکل نہ جاؤ۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی طرح حکم دیا تھا کہ ہم نماز جمعہ کے ساتھ دوسری نماز نہ ملائیں تاوقتیکہ ہم کوئی بات نہ کر لیں یا وہاں سے نکل جائیں۔ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 368]
«وَعَنِ» اور سے – «السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ» سائب بن یزید – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «مُعَاوِيَةَ» معاویہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ لَهُ» نے ان سے کہا: – «إِذَا صَلَّيْتَ» جب تم پڑھ لو – «الْجُمُعَةَ» جمعہ – «فَلَا تَصِلْهَا» تو اسے نہ ملاؤ – «بِصَلَاةٍ» کسی (دوسری) نماز کے ساتھ – «حَتَّى تَتَكَلَّمَ» یہاں تک کہ تم بات کر لو – «أَوْ تَخْرُجَ» یا (وہاں سے) نکل جاؤ – «فَإِنَّ» کیونکہ بے شک – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَمَرَنَا بِذَلِكَ» نے ہمیں اس کا حکم دیا – «أَنْ لَا نَصِلَ» کہ ہم نہ ملائیں – «صَلَاةً» کسی نماز کو – «بِصَلَاةٍ» کسی نماز کے ساتھ – «حَتَّى نَتَكَلَّمَ» یہاں تک کہ ہم بات کر لیں – «أَوْ نَخْرُجَ» یا نکل جائیں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: جب تم جمعہ پڑھ لو تو اس کے ساتھ کوئی (دوسری) نماز نہ ملاؤ جب تک بات نہ کر لو یا (اس جگہ سے) نکل نہ جاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس کا حکم دیا کہ ہم کسی نماز کو دوسری نماز سے نہ ملائیں جب تک بات نہ کر لیں یا نکل نہ جائیں۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 368]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب الصلاة بعد الجمعة، حديث:883.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1850
عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الْجُمْعَةَ فِي الْمَقْصُورَةِ، فَلَمَّا سَلَّمَ قُمْتُ فِي مَقَامِي فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إِلَيَّ فَقَالَ: لَا تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ، إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمْعَةَ فَلَا تَصِلْهَا بِصَلَاةٍ حَتَّى تَتَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ، فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِكَ، لَا تُوْصِلْ صَلَاةً بِصَلَاةٍ حَتَّى تَخْرُجَ أَوْ تَتَكَلَّمَ
سائب بن یزید کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز جمعہ مقصورہ میں ادا کی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ میں ہی کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگا، جب وہ (اپنی منزل میں)داخل ہوئے تو مجھے بلا بھیجا، جب میں ان کے پاس گیا تو انھوں نے کہا: تو نے جو کچھ آج کیا، آئندہ اس طرح نہ کرنا، جب تو جمعہ کی نماز ادا کر لے تو اس کے ساتھ یعنی اس کے بعد کوئی نماز نہ پڑھ، جب تک تو کلام کر لے یا وہاں سے نکل جائے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی حکم دیا ہے کہ تو کسی (فرض) نماز کے ساتھ کوئی نماز نہ ملا، حتی کہ تو وہاں سے نکل جائے یا کلام کر لے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1850]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 883، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16866 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16991»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 883
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2825
عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الْجُمُعَةَ فِي الْمَقْصُورَةِ فَلَمَّا سَلَّمَ قُمْتُ فِي مَقَامِي فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إِلَيَّ، فَقَالَ: لَا تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ، إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ فَلَا تَصِلْهَا بِصَلَاةٍ حَتَّى تَتَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ، فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِكَ، لَا تُوْصَلْ صَلَاةٌ بِصَلَاةٍ حَتَّى تَخْرُجَ أَوْ تَتَكَلَّمَ
سائب بن یزید کہتے ہیں: میں نے مقصورہ میں سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی، جب انھوں نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگا، جب وہ (گھر میں) داخل ہوئے تو انھوں نے میری طرف پیغام بھیجا، جب میں پہنچا تو کہا: تو نے جو کام ابھی کیا ہے، دوبارہ اس طرح نہ کرنا، بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس چیز کا حکم دیا ہے کہ نماز کو نماز سے نہ ملایا جائے حتی کہ تو اس جگہ سے نکل جائے یا کسی سے کلام کر لے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2825]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 883، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16866 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16991»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 883
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں