الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. باب صلاة الجمعة
نماز جمعہ کا بیان
حدیث نمبر: 370
وعنه رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ذكر يوم الجمعة فقال: «فيه ساعة لا يوافقها عبد مسلم وهو قائم يصلي يسأل الله عز وجل شيئا إلا أعطاه إياه» . وأشار بيده يقللها. متفق عليه، وفي رواية لمسلم: «وهي ساعة خفيفة» .
یہ حدیث بھی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز جمعہ کا ذکر فرمایا کہ اس میں ایک ایسی گھڑی ہے جو بندہ مسلم اس گھڑی میں نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور عنائت فرماتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نے دست مبارک سے اشارہ کیا کہ وہ وقت بہت تھوڑا سا ہے۔“ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی مروی روایت میں ہے کہ وہ وقت خفیف (کم) سا ہوتا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 370]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «ذَكَرَ» نے ذکر کیا – «يَوْمَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے دن کا – «فَقَالَ» تو فرمایا: – «فِيهِ» اس میں – «سَاعَةٌ» ایک گھڑی ہے – «لَا يُوَافِقُهَا» جسے نہیں پاتا – «عَبْدٌ مُسْلِمٌ» کوئی مسلمان بندہ – «وَهُوَ قَائِمٌ» درحالیکہ وہ کھڑا – «يُصَلِّي» نماز پڑھ رہا ہو – «يَسْأَلُ اللَّهَ» اللہ سے مانگتا ہو – «عَزَّ وَجَلَّ» جو غالب اور بزرگ و برتر ہے – «شَيْئًا» کوئی چیز – «إِلَّا» مگر – «أَعْطَاهُ إِيَّاهُ» وہ اسے وہ (چیز) عطا کر دیتا ہے۔ – «وَأَشَارَ» اور اشارہ کیا – «بِيَدِهِ» اپنے ہاتھ سے – «يُقَلِّلُهَا» اسے تھوڑا (مختصر) بتاتے ہوئے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کی: – «وَهِيَ» اور وہ – «سَاعَةٌ خَفِيفَةٌ» مختصر سی گھڑی ہے۔
اور انہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا: ”اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان بندہ اسے اس حال میں پا لے کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور اللہ عزوجل سے کوئی چیز مانگ رہا ہو تو اللہ اسے وہ چیز عطا کر دیتا ہے۔“ اور آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے اس کا مختصر ہونا بیان کیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”اور وہ ایک مختصر سی گھڑی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 370]
اور انہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا: ”اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان بندہ اسے اس حال میں پا لے کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور اللہ عزوجل سے کوئی چیز مانگ رہا ہو تو اللہ اسے وہ چیز عطا کر دیتا ہے۔“ اور آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے اس کا مختصر ہونا بیان کیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”اور وہ ایک مختصر سی گھڑی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 370]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجمعة، باب الساعة التي في يوم الجمعة، حديث:935، ومسلم، الجمعة، باب في الساعة التي في يوم الجمعة، حديث:852.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1357
1357 - وَعَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَزَادَ مُسْلِمٌ: قَالَ:"وَهِيَ سَاعَةٌ خَفِيفَةٌ". وَفِي رِوَايَةِ لَهُمَا، قَالَ:"إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ جب کوئی مسلمان بندہ اس گھڑی میں اللہ سے کوئی خیر طلب کرتا ہے تو اللہ اسے وہی چیز عطا فرما دیتا ہے۔“ امام مسلم رحمہ اللہ نے اضافہ نقل کیا ہے، فرمایا: ”وہ مختصر گھڑی ہے۔“ صحیحین کی روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جب مسلمان ٹھیک اس گھڑی میں نماز کے دوران یا نماز کی جگہ نماز کے انتظار میں بیٹھ کر اللہ سے کوئی خیر طلب کرتا ہے تو اللہ اسے وہی چیز عطا کر دیتا ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1357]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (925) و مسلم (852/15)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه