🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. باب اللباس
لباس کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 421 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 421
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8581
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 421
وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن الله يحب إذا أنعم على عبده نعمة أن يرى أثر نعمته عليه» .‏‏‏‏ رواه البيهقي.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ کو یہ پسند و محبوب ہے کہ جب وہ اپنے کسی بندہ پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھا جائے۔ “ (بیہقی) [بلوغ المرام/حدیث: 421]
«وَعَنْ» اور سے – «عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ» عمران بن حصین – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «إِنَّ اللَّهَ» بے شک اللہ – «يُحِبُّ» پسند کرتا ہے – «إِذَا أَنْعَمَ» جب وہ انعام کرے – «عَلَى عَبْدِهِ» اپنے بندے پر – «نِعْمَةً» کوئی نعمت – «أَنْ يَرَى» کہ وہ دیکھے – «أَثَرَ نِعْمَتِهِ» اپنی نعمت کا اثر – «عَلَيْهِ» اس پر۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبَيْهَقِيُّ» بیہقی نے۔
اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ جب اپنے بندے کو کوئی نعمت عطا فرماتا ہے تو وہ پسند کرتا ہے کہ اپنی نعمت کا اثر اس پر دیکھے۔“ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 421]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي:3 /271، وأحمد:4 /431، وللحديث شواهد.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8581
وَعَنْ أَبِي رَجَاءَ الْعُطَارِدِيِّ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، وَعَلَيْهِ مِطْرَفُ خَزٍّ لَمْ نَرَهُ عَلَيْهِ قَبِلُ وَلَا بَعْدُ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَنْعَمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِ نِعْمَةً، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعَمِهِ عَلَى عَبْدِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ابورجاء عطاردی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے ان کے جسم پر ”خر“ (ریشم، یا ریشم اور اون سے بنا ہوا کپڑا، اس) کی چادر تھی، ہم نے وہ لباس اس سے پہلے کبھی ان کے جسم پر نہیں دیکھا انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے نعمت عطا کرے، تو اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اُس کی نعمت کا اثر، بندے پر نظر آنا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8581]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (135/18) اخرجه احمد فى المسند (438/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19432، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1379»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں