الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب صوم التطوع وما نهي عن صومه
نفلی روزے اور جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 566 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 566
مشکوۃ المصابیح: 2062
الفتح الربانی: 3981
حدیث نمبر: 566
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن صوم يوم عرفة بعرفة. رواه الخمسة غير الترمذي وصححه ابن خزيمة والحاكم واستنكره العقيلي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفات میں عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے ترمذی کے علاوہ باقی پانچوں نے روایت کیا ہے۔ امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ اور امام حاکم رحمہ اللہ علیہ نے اسے صحیح کہا ہے اور امام عقیلی رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 566]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «نَهَى» نے منع فرمایا – «عَنْ صَوْمِ» روزہ رکھنے سے – «يَوْمِ عَرَفَةَ» عرفہ کے دن کا – «بِعَرَفَةَ» عرفات میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْخَمْسَةُ» پانچوں نے – «غَيْرَ التِّرْمِذِيِّ» سوائے ترمذی کے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ نے – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے – «وَاسْتَنْكَرَهُ» اور اسے منکر قرار دیا – «الْعُقَيْلِيُّ» عقیلی نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفات میں (حاجی کو) عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔ اسے ترمذی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے، ابن خزیمہ اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور عقیلی نے اسے منکر قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 566]
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفات میں (حاجی کو) عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔ اسے ترمذی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے، ابن خزیمہ اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور عقیلی نے اسے منکر قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 566]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصوم، باب في صوم يوم عرفة بعرفة، حديث:2440، والنسائي، مناسك الحج، حديث:3007، وابن ماجه، الصيام، حديث:1732، وأحمد:2 /304، والحاكم:1 /434، وابن خزيمة:3 /292، حديث:2101،۔»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2062
2062 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَةَ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”عرفہ (نو ذوالحجہ) کے دن میدان عرفات میں روزہ رکھنے“ سے منع فرمایا۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ» [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2062]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (2440) [ابن ماجه: 1732] »
قال الشيخ الألباني: ضَعِيفٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 3981
عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي بَيْتِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَاتٍ فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَاتٍ
۔ مولائے ابن عباس جنابِ عکرمہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کے گھر پر حاضر ہوا اور ان سے یوم عرفہ کے روزے کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفات کے میدان میں عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3981]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن ولم ار لمضعفه حجة۔ اخرجه ابوداود: 2440، والنسائي: 2830، وابن ماجه: 1732، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9760 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9759»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں فریضۂ حج میں مصروف لوگوں کو عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے سے منع کیا جا رہا ہے، اس کی حکمتیں اپنی جگہ پر واضح ہیں۔ سفر کی مشقت، ذکر کی کثرت اور دوسرے لوگوں کی خدمت کا تقاضہ یہی ہے کہ روزہ نہ رکھا جائے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن ولم ار لمضعفه حجة۔ اخرجه ابوداود: 2440