الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب لمواقيت
(احرام کے) میقات کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 591 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 591
حدیث نمبر: 591
وعن عائشة رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم وقت لأهل العراق ذات عرق. رواه أبو داود والنسائي وأصله عند مسلم من حديث جابر، إلا أن راويه شك في رفعه. وفي صحيح البخاري: أن عمر هو الذي وقت ذات عرق. وعند أحمد وأبي داود والترمذي عن ابن عباس: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم وقت لأهل المشرق العقيق.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل عراق کے لیے ذات عرق کو میقات مقرر کیا۔ اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت سے ہے، مگر اس کے راوی نے اس کے مرفوع ہونے میں شک کیا ہے۔ اور صحیح بخاری میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ذات عرق کو میقات کیا تھا۔ احمد، ابوداؤد اور ترمذی میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے (مروی) ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق والوں کے لیے عقیق کو میقات مقرر فرمایا تھا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 591]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «وَقَّتَ» نے میقات مقرر کی – «لِأَهْلِ الْعِرَاقِ» اہل عراق کے لیے – «ذَاتَ عِرْقٍ» ذات عرق۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے – «وَأَصْلُهُ» اور اس کی اصل – «عِنْدَ مُسْلِمٍ» مسلم کے ہاں ہے – «مِنْ حَدِيثِ» کی حدیث سے – «جَابِرٍ» جابر – «إِلَّا أَنَّ» مگر یہ کہ – «رَاوِيَهُ» اس کے راوی نے – «شَكَّ» شک کیا – «فِي رَفْعِهِ» اس کے مرفوع ہونے میں۔ – «وَفِي صَحِيحِ الْبُخَارِيِّ» اور صحیح بخاری میں ہے: – «أَنَّ عُمَرَ» کہ عمر – «هُوَ الَّذِي» وہی ہیں جنہوں نے – «وَقَّتَ» مقرر کیا – «ذَاتَ عِرْقٍ» ذات عرق کو۔ – «وَعِنْدَ أَحْمَدَ» اور احمد کے ہاں – «وَأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کے ہاں – «عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس سے ہے – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «وَقَّتَ» نے میقات مقرر کی – «لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ» اہل مشرق کے لیے – «الْعَقِيقَ» عقیق۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل عراق کے لیے ذات عرق کو میقات مقرر فرمایا۔ اسے ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور اس کی اصل مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے، مگر اس کے راوی نے اس کے مرفوع ہونے میں شک کیا ہے۔ اور صحیح بخاری میں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہی نے ذات عرق کو (میقات) مقرر کیا تھا۔ اور احمد، ابو داود اور ترمذی میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل مشرق کے لیے عقیق کو میقات مقرر فرمایا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 591]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل عراق کے لیے ذات عرق کو میقات مقرر فرمایا۔ اسے ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور اس کی اصل مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے، مگر اس کے راوی نے اس کے مرفوع ہونے میں شک کیا ہے۔ اور صحیح بخاری میں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہی نے ذات عرق کو (میقات) مقرر کیا تھا۔ اور احمد، ابو داود اور ترمذی میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل مشرق کے لیے عقیق کو میقات مقرر فرمایا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 591]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، المناسك، باب في المواقيت، حديث:1739، والنسائي، مناسك الحج، حديث:2657، وأصله من حديث جابر عند مسلم، الحج، حديث:1183، وأثر عمر أخرجه البخاري، الحج، حديث:1531، وحديث ابن عباس أخرجه أبوداود، المناسك، حديث:1740، والترمذي، الحج، حديث:832، وأحمد:1 /344، تفردبه يزيد بن أبي زياد وهو ضعيف ملدس مختلط.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2531
2531 - وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَّتَ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ (رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ) .
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل عراق کے لیے ذات عرق کو میقات قرار دیا۔ اس کی سند صحیح ہے، اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2531]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1739) والنسائي (125/5 ح 2657)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3435
الْفَصْلُ الثَّانِي 3435 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ ، وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت میں کوئی نذر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کے کفارہ کی طرح ہے۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد والترمذی والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3435]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (3292) و الترمذي (1524 وقال: لا يصح) و النسائي (26/7 ح 3865)
٭ و للحديث شواھد وھو بھا صحيح .»
٭ و للحديث شواھد وھو بھا صحيح .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح