الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب الكفاءة والخيار
کفو (مثل، نظیر اور ہمسری) اور اختیار کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 862 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 862
المعجم الکبیر للطبرانی: 16505
حدیث نمبر: 862
وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم رد ابنته زينب على أبي العاص بن الربيع بنكاح جديد. قال الترمذي حديث ابن عباس أجود إسنادا والعمل على حديث عمرو بن شعيب.
سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ نے اپنے والد سے انہوں نے اپنے دادا سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو ابوالعاص کے پاس جدید نکاح کر کے واپس بھیجا۔ ترمذی نے کہا ہے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث سند کے اعتبار سے عمدہ ترین ہے مگر عمل عمرو بن شعیب سے مروی حدیث پر ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 862]
«وَعَنْ» اور سے – «عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ» عمرو بن شعیب – «عَنْ أَبِيهِ» اپنے والد سے – «عَنْ جَدِّهِ» اپنے دادا سے – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «رَدَّ» لوٹا دیا – «ابْنَتَهُ» اپنی بیٹی – «زَيْنَبَ» زینب کو – «عَلَى أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ» ابو العاص بن ربیع کی طرف – «بِنِكَاحٍ جَدِيدٍ» نئے نکاح کے ساتھ۔ – «قَالَ» کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے: – «حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس کی حدیث – «أَجْوَدُ» زیادہ عمدہ ہے – «إِسْنَادًا» سند کے لحاظ سے – «وَالْعَمَلُ» اور عمل – «عَلَى حَدِيثِ» حدیث پر ہے – «عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ» عمرو بن شعیب کی۔
اور عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو نئے نکاح کے ساتھ ابو العاص بن ربیع کی طرف لوٹایا۔ ترمذی نے کہا: ابن عباس کی حدیث سند کے لحاظ سے زیادہ عمدہ ہے اور عمل عمرو بن شعیب کی حدیث پر ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 862]
اور عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو نئے نکاح کے ساتھ ابو العاص بن ربیع کی طرف لوٹایا۔ ترمذی نے کہا: ابن عباس کی حدیث سند کے لحاظ سے زیادہ عمدہ ہے اور عمل عمرو بن شعیب کی حدیث پر ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 862]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، النكاح، باب ما جاء في الزوجين المشركين يسلم أحدهما، حديث:1142.* حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 16505
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَسْلَمَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ زَوْجِهَا أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بِسَنَةٍ، ثُمَّ أَسْلَمَ فَرَدَّهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنِكَاحٍ مِنْ جَدِيدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی، اپنے شوہر ابو العاص بن ربیع سے ایک سال پہلے اسلام لے آئیں، پھر وہ بھی اسلام لے آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نئے نکاح کے ساتھ واپس بھیج دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام/حدیث: 16505]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 202، حدیث 456»