الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ عُقُوبَةِ عُقُوقِ الْوَالِدَيْنِ
والدین کی نافرمانی کی سزا
اطراف الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 30 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الادب المفرد: 30
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 384
المعجم الکبیر للطبرانی: 15384
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2927
حدیث نمبر: 30
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَا تَقُولُونَ فِي الزِّنَا، وَشُرْبِ الْخَمْرِ، وَالسَّرِقَةِ؟“ قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: ”هُنَّ الْفَوَاحِشُ، وَفِيهِنَّ الْعُقُوبَةُ، أَلاَ أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟ الشِّرْكُ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ“، وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ قَالَ: ”وَالزُّورُ.“
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم زنا، شراب پینے اور چوری کے متعلق کیا کہتے ہو؟“ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نہایت ہی برے اور گھٹیا کام ہیں، اور ان میں سزائیں بھی ہیں۔“ (اور) ”کیا میں تمہیں بڑے بڑے گناہوں کے متعلق نہ بتاؤں؟“ (فرمایا وہ یہ ہیں:) ”اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنا، اور والدین کی نافرمانی کرنا۔“ آپ تکیہ لگا کر بیٹھے تھے، پھر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، فرمایا: ”اور جھوٹ (بھی بہت بڑا گناہ ہے۔)“ [الادب المفرد/كتاب الوالدين/حدیث: 30]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: ضعيف .»
«أخرجه البر والصلة للمروزي برقم: 105، وأخرجه المعجم الكبير برقم: 140/18، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 209/8» غاية المرام: 277
«أخرجه البر والصلة للمروزي برقم: 105، وأخرجه المعجم الكبير برقم: 140/18، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 209/8» غاية المرام: 277
قال الشيخ الألباني: ضعيف
حدیث نمبر: 384
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرَأَيْتُمُ الزَّانِيَ وَالسَّارِقَ وَشَارِبَ الْخَمْرِ مَا تَقُولُونَ فِيهِمْ؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" هُنَّ فَوَاحِشُ، وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ، أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟! الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، ثُمَّ قَرَأَ:" وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا"، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، ثُمَّ قَرَأَ:" أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ"، وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ فَقَالَ:" أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ". وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُلُّ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ فَهُوَ كَبِيرَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ مُدَلِّسٌ وَعَنْعَنَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ مُدَلِّسٌ وَعَنْعَنَهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زانی، چور اور شراب نوشی کرنے والے شخص کے بارے میں، تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ برائیاں ہیں اور ان کی سزا بھی ہے، لیکن کیا میں تمہیں سب سے بڑے کبیرہ گناہوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ (وہ یہ ہیں:) کسی کو اللہ کا شریک قرار دینا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”جو شخص کسی کو اللہ کا شریک قرار دیتا ہے، وہ بڑے گناہ کا الزام عائد کرتا ہے“۔ (اور دوسرا بڑا گناہ) والدین کی نافرمانی کرنا ہے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”تم میری اور اپنے والدین کی شکر گزاری کرو اور میری ہی طرف لوٹنا ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا: خبردار! اور جھوٹی بات بھی (کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے)“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ہر وہ چیز، جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہو (اس کا ارتکاب) کبیرہ گناہ شمار ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حسن نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، اور یہ روایت اس نے ”عنعنہ“ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 384]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حسن نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، اور یہ روایت اس نے ”عنعنہ“ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 384]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 2633، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 179»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 15384
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ التُّنُوخِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَرَأَيْتُمُ الزَّانِيَ وَالسَّارِقَ وَشَارِبَ الْخَمْرِ مَا تَقُولُونَ فِيهِمْ؟ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " هُنَّ فَوَاحِشُ وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ مَا أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ؟ الْإِشْرَاكُ بِاللهِ "، ثُمَّ قَرَأَ: وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ، فَقَالَ: " أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُلُّ مَا نَهَى اللهُ عَنْهُ فَهُوَ كَبِيرَةٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا زانی، چور اور شراب پینے والے کے بارے میں کیا خیال ہے، تم ان کے بارے میں کیا کہتے ہو؟“ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بےحیائیاں ہیں اور ان میں سزا ہے، کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ سب سے بڑا گناہ کیا ہے؟ اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے، اس نے یقیناً بہت بڑا گناہ گھڑا“ [النساء: 48] ، اور والدین کی نافرمانی، پھر فرمایا: ”میرا اور اپنے والدین کا شکر ادا کرو، میری ہی طرف لوٹنا ہے“ [لقمان: 14] ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگائے بیٹھے تھے، پھر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور فرمایا: ”خبردار! اور جھوٹی بات۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہر وہ چیز جس سے اللہ نے منع کیا ہے وہ کبیرہ گناہ ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15384]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 140، حدیث 293»
حدیث نمبر: 2927
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا رَأَيْتُمُ الزَّانِيَ، وَشَارِبَ الْخَمْرِ مَا تَقُولُونَ فِيهِمْ؟ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: هُنَّ فَوَاحِشُ، وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ، أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْإِشْرَاكُ بِاللهِ، قَالَ اللهُ تَعَالَى: وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، ثُمَّ قَالَ عَزَّ وَجَلَّ: اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ، وَقَالَ: أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ، أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (صحابہ کرام سے) دریافت فرمایا: ”جب تم کسی زانی اور شراب نوشی کرنے والے کو دیکھتے ہو تو ان کے متعلق کیا کہتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ افعال سراسر بے حیائی کے کام ہیں اور ان میں (شرعی) سزا مقرر ہے، کیا میں تمہیں سب سے بڑے کبیرہ گناہوں کی خبر نہ دوں؟“ ہم نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْإِشْرَاكُ بِاللهِ» اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَىٰ إِثْمًا عَظِيمًا﴾ [سورة النساء: 48] اور «عُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ» والدین کی نافرمانی کرنا، پھر اللہ عزوجل نے (اپنے شکر کے ساتھ ان کا ذکر کرتے ہوئے) فرمایا ہے: ﴿أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ﴾ [سورة لقمان: 14] ۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (پہلے) ٹیک لگائے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (بات کی سنگینی جتانے کے لیے) سنبھل کر بیٹھ گئے اور بار بار متنبہ کرتے ہوئے فرمایا: ”خبردار! «قَوْلُ الزُّورِ» جھوٹی بات کہنا، آگاہ رہو! جھوٹ بولنا (بھی سب سے بڑے گناہوں میں شامل ہے)۔“
اس حدیث کو امام الحارث نے اپنی مسند (بغیۃ الباحث: 699) میں روایت کیا ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ حسن بصری کا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے سماع نہ ہونے کی وجہ سے یہ سنداً منقطع ہے، تاہم حدیث کا متن دیگر صحیح شواہد کی بنا پر مستند ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2927]
اس حدیث کو امام الحارث نے اپنی مسند (بغیۃ الباحث: 699) میں روایت کیا ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ حسن بصری کا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے سماع نہ ہونے کی وجہ سے یہ سنداً منقطع ہے، تاہم حدیث کا متن دیگر صحیح شواہد کی بنا پر مستند ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2927]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 384، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 179»