الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. باب الْحَائِضِ تَمْشُطُ زَوْجَهَا:
حیض والی عورتوں کا اپنے شوہر کی کنگھی کر نے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1112 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 1112
المنتقى ابن الجارود: 102
حدیث نمبر: 1112
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: أَنَّهَا كَانَتْ "لَا تَرَى بَأْسًا أَنْ تَمَسَّ الْحَائِضُ الْخُمْرَةَ".
قاسم سے مروی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا حائضہ کے مصلّٰی چھونے میں کوئی حرج نہیں سمجھتی تھیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1112]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1116] »
یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا موقوف فعل ہے جو صحیح ہے۔ تفصیل و تخریج گذر چکی ہے۔
یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا موقوف فعل ہے جو صحیح ہے۔ تفصیل و تخریج گذر چکی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1109 سے 1112)
ان تمام احادیث و آثار سے معلوم ہوا کہ جس عورت کو حیض آ رہا ہو اس کے ساتھ کھانا پینا، بیٹھنا اٹھنا، مباشرت کرنا اور جیسا کہ کہا گیا ما فوق الازار سب کچھ جائز ہے۔
ان تمام احادیث و آثار سے معلوم ہوا کہ جس عورت کو حیض آ رہا ہو اس کے ساتھ کھانا پینا، بیٹھنا اٹھنا، مباشرت کرنا اور جیسا کہ کہا گیا ما فوق الازار سب کچھ جائز ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 102
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالا: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ" وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ، قَالَ: إِنَّهَا لَيْسَتْ فِي يَدِكِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے (مسجد سے) چھوٹی چٹائی پکڑا دیں، عرض کیا: میں حائضہ ہوں، فرمایا: حیض آپ کے ہاتھ سے تو نہیں لگا ہوا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح مسلم: 298»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح مسلم