🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب في الْمُطَلَّقَةِ ثَلاَثاً أَلَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ أَمْ لاَ:
مطلقہ ثلاثہ کے لئے سکن اور خرچہ ہے یا نہیں؟
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2313 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 2313، 2314
مصنف ابن ابی شیبہ: 19722
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2313
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ الْأَشْعَثِ، عَنْ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: "لَا نَدَعُ كِتَابَ رَبِّنَا وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ بِقَوْلِ امْرَأَةٍ: الْمُطَلَّقَةُ ثَلَاثًا لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ".
سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اپنے رب کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کو ایک عورت کے کہنے سے چھوڑ دیں گے؟ نہیں، جس عورت کی تین طلاق ہو جائے اس کے لئے سکنی بھی ہے اور نفقہ بھی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطلاق/حدیث: 2313]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2322] »
یہ حدیث مذکورہ بالا حدیث نمبر (2311) کا ہی ایک جملہ ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2314
أَخْبَرَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عُمَرَ، نَحْوَهُ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مثلِ سابق روایت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطلاق/حدیث: 2314]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2323] »
ترجمہ و تخریج اوپر گذر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18982 ترقیم الشثری: -- 19722
حدثنا ابو بكر، قال: نا جرير، عن مغيرة، قال: ذكرت لإبراهيم حديث فاطمة بنت قيس؟ فقال إبراهيم: قال عمر: لا ندع كتاب الله وسنة رسوله لقول امراة لا ندري حفظت او نسيت! وكان عمر " يجعل لها السكنى والنفقة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (لا تدع).
(٣) سقط من: [س].
(٤) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن عمر.

حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی حدیث کا ذکر کیا تو ابراہیم نے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک عورت کے قول کی وجہ سے اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتے، ہم نہیں جانتے کہ وہ عورت بھول گئی یا اس نے یاد رکھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ طلاق یافتہ عورت کی رہائش اور نفقہ خاوند پر لازم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19722]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: هذا منقطع لا تقوم به حجة . قال ابن عبد البر: ليس بقوي الإسناد .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2291، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2322، 2323، 2324، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1359، 1361، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15832، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3955، 3959، 3964، 3965، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19719، 19720، 19729، 19728، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4523، 4525، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9699، ترقيم محمد عوامة: 18982»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں