🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. باب فِيمَنْ قَاتَلَ في سَبِيلِ اللَّهِ صَابِراً مُحْتَسِباً:
جو شخص اجر کی نیت اور صبر کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد کرے اس کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2449 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن دارمی: 2449
مشکوۃ المصابیح: 2911، 3805
مسند احمد: 22626
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1425
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4265
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2449
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَخَطَبَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ ذَكَرَ الْجِهَادَ فَلَمْ يَدَعْ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْهُ إِلَّا الْفَرَائِضَ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَهَلْ ذَلِكَ مُكَفِّرٌ عَنْهُ خَطَايَاهُ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"نَعَمْ، إِذَا قُتِلَ صَابِرًا، مُحْتَسِبًا، مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ، إِلا الدَّيْنَ فَإِنَّهُ مَأْخُوذٌ بِهِ كَمَا زَعَمَ لِي جِبْرِيلُ".
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا: اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی، پھر جہاد کا تذکرہ کیا تو کوئی ایسی چیز نہ چھوڑی جو جہاد سے افضل ہو (یعنی جہاد کو افضل ترین بتایا) سوائے فرائض کے، ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول الله! بتایئے اگر کوئی شخص اللہ کے راستے میں مار ڈالا جائے تو کیا اس کی غلطیاں معاف کر دی جائیں گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جو صبر کے ساتھ اجر کی نیت سے اگر بڑھتے ہوئے مارا گیا پیچھے ہٹتے ہوئے نہیں (اس کی ساری خطائیں معاف کردی جائیں گی) قرض کے علاوہ، اس کا شہید ہونے کے بعد بھی اس سے مواخذہ کیا جائے گا جیسا کہ جبریل علیہ السلام نے مجھے ابھی بتایا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2449]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2456] »
تخریج اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1885] ، [ترمذي 1712] ، [نسائي 3156، له شاهد عند أبى يعلی 1857] ، [الحميدي 429]
وضاحت: (تشریح حدیث 2448)
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: اس سے معلوم ہوا کہ نیّت خالص ہو (تو شہادت تمام گناہوں کے لئے کفارہ ہے)، یعنی خالص اللہ تعالیٰ کے واسطے لڑے، نہ ملک اور مال اور دولت کے لئے، نہ قوم کی ناموری یا عزت کے واسطے، ہاں اس کا قرض معاف نہ ہوگا، اور اسی طرح تمام حقوق العباد بھی معاف نہ ہونگے، پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرض کو مستثنیٰ نہیں کیا، پھر جبریل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی وقت بتا دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کر دیا۔
(وحیدی)۔
شہادت ہو مطلوب مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت، نہ کشور کشائی

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2911
2911 - وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ - يُكَفِّرُ اللَّهُ عَنْ خَطَايَايَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"نَعَمْ"، فَلَمَّا أَدْبَرَ نَادَاهُ فَقَالَ:"نَعَمْ إِلَّا الدَّيْنَ  كَذَلِكَ قَالَ جِبْرِيلُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتائیں اگر میں ثابت قدمی سے، ثواب کی امید سے اللہ کی راہ میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو جاؤں تو کیا اللہ میرے گناہ معاف فرما دے گا؟ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ جب وہ واپس چلا گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے آواز دی اور فرمایا: ”ہاں، البتہ قرض معاف نہیں ہو گا، جبرئیل علیہ السلام نے اسی طرح کہا ہے۔“ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2911]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (117/ 1885)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3805
3805 - وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ فِيهِمْ، فَذَكَرَ لَهُمْ"أَنَّ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالْإِيمَانَ بِاللَّهِ أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ  ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَرَأَيْتَ أَنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، يُكَفَّرُ عَنَى خَطَايَايَ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نَعَمْ، إِنْ قُلْتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَنْتَ صَابِرٌ مُحْتَسِبٌ، مُقْبِلٌّ غَيْرُ مُدْبِرٍ.، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيْفَ قُلْتَ؟ فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ; أَيُكَفَّرُ عَنِّي خَطَايَايَ؟  فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ: نَعَمْ، وَأَنْتَ صَابِرٌ مُحْتَسِبٌ، مُقْبِلٌ غَيْرُ مُدْبِرٍ، إِلَّا الدَّيْنَ فَإِنَّ جِبْرِيلَ قَالَ لِي ذَلِكَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں وعظ کرتے ہوئے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور اللہ پر ایمان لانا، بہترین اعمال میں سے ہیں۔“ اتنے میں ایک آدمی کھڑا ہوا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے بتائیں کہ اگر میں اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جاؤں تو کیا میرے گناہ معاف کر دیے جائیں گے؟ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا: ”ہاں، اگر تو اس حال میں شہید کر دیا جائے کہ تو صبر کرنے والا، ثواب کی امید رکھنے والا، آگے بڑھنے والا ہو اور پیچھے ہٹنے والا نہ ہو۔“ پھر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم نے کیا کہا تھا؟“ اس نے عرض کیا: آپ مجھے بتائیں اگر میں اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جاؤں تو کیا میرے گناہ معاف کر دیے جائیں گے؟ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تو صبر کرنے والا، ثواب کی امید رکھنے والا، پیش قدمی کرنے والا ہو اور پیچھے ہٹنے والا نہ ہو، البتہ قرض معاف نہیں ہو گا، کیونکہ جبریل علیہ السلام نے اس بارے میں مجھے یہی کہا ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3805]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (117/ 1885)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22626
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ كَفَّرَ اللَّهُ بِهِ خَطَايَايَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنْ قُتِلْتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ كَفَّرَ اللَّهُ بِهِ خَطَايَاكَ" , ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ لَبِثَ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَفَّرَ اللَّهُ بِهِ خَطَايَايَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ قُتِلْتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ كَفَّرَ اللَّهُ بِهِ خَطَايَاكَ إِلَّا الدَّيْنَ، كَذَلِكَ قَالَ لِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام" .
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ! یہ بتائیے کہ اگر میں اللہ کی راہ میں حال ہی میں شہید ہوجاؤں کہ میں ثواب کی نیت سے ثابت قدم رہاہوں آگے بڑھا ہوں پیچھے نہ ہٹا ہوں تو کیا اللہ اس کی برکت سے میرے سارے گناہوں کا کفارہ فرما دے گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! اگر تم اسی طرح شہید ہوئے ہو تو اللہ تمہارے گناہوں کا کفارہ فرما دے گا کچھ دیر گذرنے کے بعد اس شخص نے دوبارہ یہی سوال کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی جواب دیا لیکن اس میں یہ استثناء کردیا کہ " قرض کے علاوہ " اور فرمایا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ابھی ابھی مجھے اسی طرح بتایا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22626]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1885
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1425
«إن قتلت في سبيل الله صابرا محتسبا مقبلا غير مدبر كفر الله عنك خطاياك إلا الدين كذلك قال لي جبريل آنفا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر تم اللہ کے راستے میں اس حال میں قتل کر دیے گئے کہ تم ثابت قدم رہنے والے، ثواب کی نیت رکھنے والے، (دشمن کی طرف) آگے بڑھنے والے اور پیٹھ نہ پھیرنے والے ہوئے، تو اللہ تعالیٰ قرض کے سوا تمہارے تمام گناہ معاف فرما دے گا، ابھی تھوڑی دیر پہلے جبریل (علیہ السلام) نے مجھے یہی بات بتائی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن/حدیث: 1425]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت ن] عن أبي قتادة [ن] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1085.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4265
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْجِهَادَ، فَلَمْ يُفَضِّلْ عَلَيْهِ شَيْئًا إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ.
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْجِهَادَ فَلَمْ يُفَضِّلْ عَلَيْهِ شَيْئًا إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - تَعَالَى - أَيْنَ أَنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ قُتِلْتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ فَأَنْتَ فِي الْجَنَّةِ. قَالَ: وَرَأَيْنَا أَنَّهُ يُنَزَّلُ عَلَيْهِ فَلَمَّا أَدْبَرَ الرَّجُلُ دَعَاهُ فَقَالَ لَهُ: إِلَّا أَنْ يَكُونَ عَلَيْهِ دَيْنٌ؛ فَإِنَّهُ مَأْخُوذٌ بِدَيْنِهِ، كَذَلِكَ زَعَمَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ. قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ فِي سُنَنِهِمَا مِنْ طَرِيقِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ بِهِ دُونَ قَوْلِهِ: إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ وَلَمْ يَذْكُرُوا: وَرَأَيْنَا أَنَّهُ يُنَزَّلُ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد کا تذکرہ کیا اور فرض نماز کے سوا کسی شے کو اس پر فضیلت نہ دی۔“ ایک دوسری روایت میں ہے کہ سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے جہاد کا ذکر فرمایا اور فرض نماز کے علاوہ کسی عمل کو اس پر برتر قرار نہ دیا، تو ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو میرا مقام کہاں ہوگا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم اللہ کی راہ میں اس حال میں قتل کیے جاؤ کہ تم صابر ہو، محض رضا الٰہی کے طلب گار ہو اور دشمن کے سامنے ڈٹ کر لڑنے والے ہو نہ کہ پیٹھ دکھا کر بھاگنے والے، تو تم جنت میں ہو گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی ہے، پھر جب وہ شخص جانے کے لیے مڑا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ بلایا اور ارشاد فرمایا: ”مگر یہ کہ اس پر قرض ہو، کیونکہ وہ اپنے قرض کی وجہ سے (جنت سے) روک لیا جائے گا، اسی طرح جبریل علیہ السلام نے مجھے بتایا ہے۔““ اس حدیث کو امام مسلم نے اپنی صحیح میں، اور امام ترمذی و امام نسائی نے اپنی سنن میں سعید بن ابی سعید مقبری کے طریق سے روایت کیا ہے، تاہم انہوں نے «إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ» (سوائے فرض نماز کے) کے الفاظ اور «وَرَأَيْنَا أَنَّهُ يُنَزَّلُ عَلَيْهِ» (اور ہم نے دیکھا کہ آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے) کے جملے نقل نہیں کیے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4265]
تخریج الحدیث: «ابن أبي ذئب وسعيد المقبري وعبد الله بن أبي قتادة ثقات (من الحفظ)؛ والحديث عند مسلم (1885) بنحوه دون «إلا المكتوبة» »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1885، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1712، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3156، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22036، 22079، 22120، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2412، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 4597، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 71، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 17652»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح، وأصله في صحيح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں