الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. باب في النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ:
شراب بیچنے کی ممانعت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2607 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 5808
المعجم الکبیر للطبرانی: 10796
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2468
حدیث نمبر: 2607
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ: ابْنُ إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دِبَاغُهَا طَهُورُهَا". وَسَأَلْتُهُ عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ لَنَا أَعْنَابًا، وَإِنَّا نَتَّخِذُ مِنْهَا هَذِهِ الْخُمُورَ فَنَبِيعُهَا مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ؟. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَهْدَى رَجُلٌ مِنْ ثَقِيفٍ أَوْ دَوْسٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاوِيَةً مِنْ خَمْرٍ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَمَا عَلِمْتَ يَا أَبَا فُلَانٍ أَنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَهَا؟". قَالَ: لَا وَاللَّهِ. قَالَ: "فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَهَا". فَالْتَفَتَ إِلَى غُلَامِهِ، فَقَالَ: اخْرُجْ بِهَا إِلَى الْحَزْوَرَةِ فَبِعْهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَوَ مَا عَلِمْتَ يَا أَبَا فُلَانٍ، أَنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا، حَرَّمَ بَيْعَهَا؟". قَالَ: فَأَمَرَ بِهَا فَأُفْرِغَتْ فِي الْبَطْحَاءِ..
عبدالرحمٰن بن وعلہ نے کہا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مردار کے چمڑے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو دباغت دینے سے وہ پاک ہو جاتی ہے“، اور میں نے ذمی لوگوں کے ساتھ شراب کی خرید و فروخت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) نے کہا: بنوثقیف یا دوس قبیلے کے ایک آدمی نے حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کی ایک مشک ہدیہ کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اے ابوفلاں! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ الله تعالیٰ نے شراب کو حرام کر دیا ہے؟“ عرض کیا: نہیں، اللہ کی قسم مجھے نہیں معلوم، فرمایا: ”تو سن لو الله تعالیٰ نے اسے (شراب کو) حرام کر دیا ہے“، چنانچہ وہ شخص اپنے نوکر کی طرف متوجہ ہوا اور اس سے کہا: جاؤ اسے حزوره (جگہ کا نام) لے جاؤ اور بیچ دو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوفلاں! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ جس ذاتِ پاک نے اس کا پینا حرام کیا اسی نے اس کو بیچنا بھی حرام کر دیا ہے۔“ راوی نے کہا: چنانچہ اس نے حکم دیا اور وہ شراب کی مشک میدان میں بہا دی گئی۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2607]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 2613] »
اس حدیث کے رجال ثقات ہیں اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1579] ، [مالك فى الموطأ فى الاشربه 12] ، [أبويعلی 2468] ، [ابن حبان 4942] ۔ نیز اس کی تخریج «كتاب الأضاحي، باب الاستماع بجلود الميتة» میں گزر چکی ہے۔
اس حدیث کے رجال ثقات ہیں اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1579] ، [مالك فى الموطأ فى الاشربه 12] ، [أبويعلی 2468] ، [ابن حبان 4942] ۔ نیز اس کی تخریج «كتاب الأضاحي، باب الاستماع بجلود الميتة» میں گزر چکی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 2605 سے 2607)
اس حدیث سے شراب کی خرید و فروخت کی حرمت ثابت ہوئی، اگر بیچنا جائز ہوتا تو زمین پر کیوں بہایا جاتا۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ شراب کا سرکہ بنانا بھی جائز نہیں۔
نیز یہ کہ مردہ جانور کا چمڑا نکال کر اسے دباغت دینے سے وہ پاک ہو جاتا ہے۔
تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔
اس حدیث سے شراب کی خرید و فروخت کی حرمت ثابت ہوئی، اگر بیچنا جائز ہوتا تو زمین پر کیوں بہایا جاتا۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ شراب کا سرکہ بنانا بھی جائز نہیں۔
نیز یہ کہ مردہ جانور کا چمڑا نکال کر اسے دباغت دینے سے وہ پاک ہو جاتا ہے۔
تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق قد عنعن وهو مدلس
حدیث نمبر: 2140
حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ، فَقَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدِيقٌ مِنْ ثَقِيفٍ أَوْ مِنْ دَوْسٍ، فَلَقِيَهُ بِمَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ بِرَاوِيَةٍ مِنْ خَمْرٍ يُهْدِيهَا لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَا فُلَانُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ حَرَّمَهَا؟"قَالَ: فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ عَلَى غُلَامِهِ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَبِعْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"بِمَاذَا أَمَرْتَهُ يَا فُلَانُ؟"قَالَ: أَمَرْتُهُ بِبَيْعِهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا، حَرَّمَ بَيْعَهَا". فَأَمَرَ بِهَا فَأُكْفِئَتْ فِي الْبَطْحَاءِ.
عبدالرحمٰن بن وعلہ نے کہا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے شراب کی خرید و فروخت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ثقیف یا دوس قبیلہ کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دوست تھا، اس نے فتح مکہ کے سال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مکہ میں ملاقات کی اور تحفے میں شراب کا مشکیزہ پیش کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بھائی! تمہیں علم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو حرام کر دیا ہے؟“ راوی نے کہا: وہ شخص اپنے خادم کی طرف متوجہ ہوا اور اس سے کہا: اسے لے جا کر بیچ دو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کو کیا حکم دیا ہے؟“ عرض کیا: میں نے خادم کو اس شراب کو بیچ دینے کو کہا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس اللہ نے شراب پینا حرام کیا ہے اس نے بیچنا بھی حرام کر دیا ہے۔“ چنانچہ اس شخص نے حکم دیا اور وہ شراب زمین پر لڑھکا دی گئی۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2140]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق قد عنعن ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2148] »
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1579] ، [نسائي 4678] ، [أبويعلی 2468] ، [ابن حبان 4944]
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1579] ، [نسائي 4678] ، [أبويعلی 2468] ، [ابن حبان 4944]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق قد عنعن ولكن الحديث صحيح
حدیث نمبر: 2041
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ؟ فَقَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدِيقٌ مِنْ ثَقِيفٍ أَوْ مِنْ دَوْسٍ فَلَقِيَهُ بِمَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ بِرَاوِيَةِ خَمْرٍ يُهْدِيهَا إِلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا فُلَانٍ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَهَا؟" , فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ عَلَى غُلَامِهِ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَبِعْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا فُلَانٍ، بِمَاذَا أَمَرْتَهُ؟" , قَالَ: أَمَرْتُهُ أَنْ يَبِيعَهَا، قَالَ:" إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا، فَأَمَرَ بِهَا فَأُفْرِغَتْ فِي الْبَطْحَاءِ".
عبدالرحمن بن وعلہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے شراب کی تجارت کے متعلق مسئلہ دریافت کیا؟ انہوں نے فرمایا کہ قبیلہ ثقیف یا دوس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دوست رہتا تھا، وہ فتح مکہ کے سال مکہ مکرمہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کے لئے شراب کا ایک مشکیزہ بطور ہدیہ کے لے کر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اے ابوفلاں! کیا تمہارے علم میں یہ بات نہیں کہ اللہ نے شراب کو حرام قرار دے دیا ہے؟“ یہ سن کر وہ شخص اپنے غلام کی طرف متوجہ ہو کر سرگوشی میں اسے کہنے لگا کہ اسے لے جا کر بیچ دو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ ”اے ابوفلاں! تم نے اسے کیا کہا ہے؟“ اس نے کہا کہ میں نے اسے یہ حکم دیا ہے کہ اسے بیچ آئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس ذات نے اس کا پینا حرام قرار دیا ہے، اسی نے اس کی خرید و فروخت بھی حرام کر دی ہے“، چنانچہ اس کے حکم پر اس شراب کو وادی بطحاء میں بہا دیا گیا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2041]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1579. فى سنده محمد بن اسحاق مدلس ولكنه توبع.
حدیث نمبر: 2190
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُس ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْتُ: إِنَّا بِأَرْضٍ لَنَا بِهَا الْكُرُومُ، وَإِنَّ أَكْثَرَ غَلَّاتِهَا الْخَمْرُ , فَقَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ دَوْسٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَاوِيَةِ خَمْرٍ أَهْدَاهَا لَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَهَا بَعْدَكَ؟" , فَأَقْبَلَ صَاحِبُ الرَّاوِيَةِ عَلَى إِنْسَانٍ مَعَهُ فَأَمَرَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَاذَا أَمَرْتَهُ؟" , قَالَ: بِبَيْعِهَا , قَالَ:" هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا، حَرَّمَ بَيْعَهَا، وَأَكْلَ ثَمَنِهَا" , قَال: فَأَمَرَ بِالْمَزَادَةِ فَأُهْرِيقَتْ.
عبدالرحمن بن وعلہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ ہمارے علاقے میں انگوروں کی بڑی کثرت ہے اور وہاں کی سب سے اہم تجارتی چیز شراب ہے، انہوں نے فرمایا کہ قبیلہ دوس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دوست رہتا تھا، وہ فتح مکہ کے سال مکہ مکرمہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کے لئے شراب کا ایک مشکیزہ بطور ہدیہ کے لے کر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اے ابوفلاں! کیا تمہارے علم میں یہ بات نہیں کہ اللہ نے تمہارے پیچھے شراب کو حرام قرار دے دیا ہے؟“ یہ سن کر وہ شخص اپنے غلام کی طرف متوجہ ہو کر سرگوشی میں اسے کہنے لگا کہ اسے لے جا کر بیچ دو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ ”تم نے اسے کیا کہا ہے؟“ اس نے کہا کہ میں نے اسے یہ حکم دیا ہے کہ اسے بیچ آئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”جس ذات نے اس کا پینا حرام قرار دیا ہے، اسی نے اس کی خرید و فروخت بھی حرام کر دی ہے“، چنانچہ اس کے حکم پر اس شراب کو بہا دیا گیا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2190]
الحكم على الحديث:
صحيح. وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 5808
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ فَقَالَ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَدِيقٌ مِنْ ثَقِيفٍ أَوْ مِنْ دَوْسٍ فَلَقِيَهُ بِمَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ بِرَاوِيَةِ خَمْرٍ يَهْدِيهَا إِلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا فُلَانٍ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَهَا فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ عَلَى غُلَامِهِ فَقَالَ اذْهَبْ فَبِعْهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا فُلَانٍ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَهَا فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ عَلَى غُلَامِهِ فَقَالَ اذْهَبْ فَبِعْهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا فُلَانٍ بِمَاذَا أَمَرْتَهُ قَالَ أَمَرْتُهُ أَنْ يَبِيعَهَا قَالَ إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا فَأَمَرَ بِهَا فَأُفْرِغَتْ فِي الْبَطْحَاءِ
۔ عبدالرحمن بن وعلہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے شراب کی خرید و فروخت کے بارے میں سوال کیا،انہوں نے کہا: ثقیف یادوس قبیلے کاایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دوست تھا، وہ شراب کا ایک مٹکا لے کر مکہ مکرمہ میں فتح مکہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملا، وہ یہ شراب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطورِ تحفہ دینا چاہتا تھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو فلاں! کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالی نے اس کو حرام کردیا ہے؟ اس آدمی نے اپنے غلام کوحکم دیتے ہوئے کہا: اسے لے جااور فروخت کردے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ابو فلاں! تو نے غلام کو کیاحکم دیا ہے؟ اس نے کہا: جی میں نے اسے حکم دیا ہے کہ وہ اس کو فروخت کر دے۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس ذات نے اس کا پیناحرام کیا ہے، اسی نے اس کا بیچنا بھی حرام قرار دیا ہے۔ یہ سن کر اس آدمی نے اس شراب کے متعلق حکم دیا تو وہ وادی ٔ بطحاء میں بہا دی گئی۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5808]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1579، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2041»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1579
حدیث نمبر: 10796
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَيَّاشٍ الْعَامِرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا نَبِيعُ؟ قَالَ: إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب خمر کی حرمت نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے بیچ نہ لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس کا پینا حرام کیا ہے اس نے اس کا بیچنا بھی حرام کیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10796]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 339، حدیث 10842»
حدیث نمبر: 2468
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي زَيْدٍ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ فَقَالَ: أَهْدَى رَجُلٌ مِنْ ثَقِيفَ، أَوْ مِنْ دَوْسٍ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةً عَامَ الْفَتْحِ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَادِقُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللهَ لَقَدْ حَرَّمَهُ، فَأَصْغَى إِلَى غُلَامٍ لَهُ مَعَهُ، قَالَ: اذْهَبْ بِهَا إِلَى الْحَزْوَرَةِ - قَرْيَةٍ إِلَى جَنْبِ الْمَدِينَةِ - فَبِعْهَا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا الَّذِي أَمَرْتَهُ؟ قَالَ: أَمَرْتُهُ أَنْ يَبِيعَهَا، قَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ ثَمَنَهَا، فَأَمَرَ بِهَا فَأُهْرِيقَتْ.
عبد الرحمن بن وعلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ذمیوں کو شراب فروخت کرنے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ قبیلہ ثقیف یا دوس کے ایک شخص نے فتحِ مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شراب کا ایک بڑا مشکیزہ بطور ہدیہ پیش کیا، اور زمانہ جاہلیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس شخص کے ساتھ دوستانہ مراسم تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اسے حرام قرار دے دیا ہے۔“ وہ شخص اپنے ساتھ موجود ایک غلام کی طرف جھکا اور (سرگوشی میں) کہا: اسے مدینہ کے قریب واقع ایک بستی 'حزورہ' لے جاؤ اور وہاں اسے فروخت کر دو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے اسے کیا حکم دیا ہے؟“ اس نے عرض کی: میں نے اسے یہ فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! یقیناً جس ذات نے اس کا پینا حرام کیا ہے، اس نے اس کی قیمت (یعنی اس کی تجارت) کو بھی حرام کر دیا ہے۔“ چنانچہ اس شخص نے حکم دیا اور وہ شراب بہا دی گئی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2468]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 366، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1728، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4241، 4242، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4123، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3609، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1898، 2431، 2518، 2534، 2873، 3188، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2571، وأخرجه فتح الباري برقم: 4344، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 590، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 114، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12979، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3227، 7285، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 641، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3722/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2462»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 366، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1728، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4241، 4242، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4123، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3609، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1898، 2431، 2518، 2534، 2873، 3188، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2571، وأخرجه فتح الباري برقم: 4344، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 590، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 114، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12979، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3227، 7285، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 641، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3722/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2462»