الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. باب في سُوقِ الْجَنَّةِ:
جنت کے بازار کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2875 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 36681
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2124
حدیث نمبر: 2875
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا". قَالُوا: وَمَا هِيَ، قَالَ: "كُثْبَانٌ مِنْ مِسْكٍ يَخْرُجُونَ إِلَيْهَا فَيَجْتَمِعُونَ فِيهَا، فَيَبْعَثُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ رِيحًا فَتُدْخِلُهُمْ بُيُوتَهُمْ، فَيَقُولُ لَهُمْ أَهْلُوهُمْ: لَقَدْ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا، وَيَقُولُونَ لِأَهْلِيهِمْ مِثْلَ ذَلِكَ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک جنت میں ایک بازار ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مشک کے ٹیلے ہیں، لوگ وہاں جائیں گے اور اس میں جمع ہونگے، پھر اللہ تعالیٰ ان کے لئے ایک ہوا چلائے گا جو انہیں ان کے گھروں میں داخل کر دے گی (جب وہ لوٹ کر آئیں گے) تو ان کی بیویاں کہیں گی: ہمارے پاس سے جانے کے بعد تمہارے حسن و جمال میں بہت اضافہ ہو گیا، اور وہ اپنی بیویوں سے کہیں گے: تم بھی ہمارے بعد ایسے ہی ہوگئیں (یعنی حسن و جمال میں مزید نکھار آ گیا)۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2875]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح على شرط مسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 2883] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2833] ، [شرح السنة 4389] ، [ابن حبان 7425]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2833] ، [شرح السنة 4389] ، [ابن حبان 7425]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 2876
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ.
اس سند سے بھی مذکور بالا حدیث کی طرح روایت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2876]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2884] »
تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 2874 سے 2876)
مسلم شریف میں ہے: ہر جمعہ کے دن بہشتی (جنتی) لوگ جمع ہوا کریں گے، پھر شمالی ہوا چلے گی اور وہاں کا گرد و غبار (جو مشک اور زعفران ہے) ان کے چہروں اور کپڑوں پر پڑے گا تو ان کا حسن و جمال دوبالا ہو جائے گا ... إلخ۔
اس سے معلوم ہوا کہ جنت میں بازار بھی ہوگا۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 35108 ترقیم الشثری: -- 36681
حدثنا يزيد بن هارون ، عن سليمان التيمي ، عن انس بن مالك قال: إن اهل الجنة ليقولون: انطلقوا بنا إلى السوق، فياتون جبالا من المسك او جبالا من مسك، او كثبانا من مسك، فيبعث الله عليهم ريحا فتدخلهم منازلهم فيقول لهم اهلوهم: لقد ازددتم بعدنا حسنا، ويقولون لاهليهم مثل ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (جبالًا)، والحبال كثبان الرمل الممتدة.
(٢) صحيح؛ أخرجه مرفوعًا مسلم (٢٨٣٣)، وأحمد (١٤٠٣٥).
حضرت انس سے مروی ہے کہ جنتی کہیں گے کہ ہمیں بازار لے چلو، پھر وہ مشک کے پہاڑوں پر آئیں گے، یا مشک کے ٹیلوں پر آئیں گے، اللہ تعالیٰ ان پر ایک ہوا بھیجے گا، پھر وہ اپنے گھروں میں داخل ہوں گے تو ان کے گھر والے ان سے کہیں گے ہمارے بعد تمہارے حسن میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ جنتی بھی اپنے گھر والوں سے اسی طرح کہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36681]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2833، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7425، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2883، 2884، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14251، والبزار فى «مسنده» برقم: 6973، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4610، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20881، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36733، 36825، ترقيم محمد عوامة: 35108»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2124
«إن في الجنة لسوقا يأتونها كل جمعة فيها كثبان المسك فتهب ريح الشمال فتحثوا في وجوههم وثيابهم فيزدادون حسنا وجمالا فيرجعون إلى أهليهم وقد ازدادوا حسنا وجمالا فيقول لهم أهلوهم: والله لقد ازددتم بعدنا حسنا وجمالا فيقولون: وأنتم والله لقد ازددتم بعدنا حسنا وجمالا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت میں ایک بازار ہے جہاں جنتی ہر جمعہ کے دن آیا کریں گے۔ اس میں کستوری کے ٹیلے ہوں گے۔ پھر شمالی ہوا چلے گی جو ان کے چہروں اور کپڑوں پر کستوری بکھیر دے گی، جس سے ان کے حسن و جمال میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ پھر وہ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹیں گے تو ان کے حسن و جمال میں بھی اضافہ ہو چکا ہوگا۔ ان کے گھر والے ان سے کہیں گے: اللہ کی قسم! ہمارے بعد تمہارے حسن و جمال میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اور وہ بھی کہیں گے: اللہ کی قسم! ہمارے بعد تمہارے حسن و جمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2124]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن أنس. الترغيب 4/267: الدارمي، وأبو نعيم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح