🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. باب فَضْلِ أَوَّلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ:
سورہ البقرہ اور آیت الکرسی کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 3413 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 3413
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14445
المعجم الکبیر للطبرانی: 8794
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3413
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: "لَقِيَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ رَجُلًا مِنْ الْجِنِّ، فَصَارَعَهُ فَصَرَعَهُ الْإِنْسِيُّ، فَقَالَ لَهُ الْإِنْسِيُّ: إِنِّي لَأَرَاكَ ضَئِيلًا شَخِيتًا، كَأَنَّ ذُرَيِّعَتَيْكَ ذُرَيِّعَتَا كَلْبٍ، فَكَذَلِكَ أَنْتُمْ مَعْشَرَ الْجِنِّ، أَمْ أَنْتَ مِنْ بَيْنِهِمْ كَذَلِكَ؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ، إِنِّي مِنْهُمْ لَضَلِيعٌ؟ وَلَكِنْ عَاوِدْنِي الثَّانِيَةَ، فَإِنْ صَرَعْتَنِي، عَلَّمْتُكَ شَيْئًا يَنْفَعُكَ، فَعَاوَدَهُ، فَصَرَعَهُ، قَالَ: هاتِ عَلِّمْنِي، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: تَقْرَأُ اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ سورة البقرة آية 255؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّكَ لَا تَقْرَؤُهَا فِي بَيْتٍ، إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ، لَهُ خَبَجٌ كَخَبَجِ الْحِمَارِ، ثُمَّ لَا يَدْخُلُهُ حَتَّى يُصْبِحَ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: الضَّئِيلُ: الدَّقِيقُ، وَالشَّخِيتُ: الْمَهْزُولُ، وَالضَّلِيعُ: جَيِّدُ الْأَضْلَاع، وَالْخَبَجُ: الرِّيحُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص جنات میں سے ایک جن سے ملا اور اس سے کشتی لڑی اور اس آدمی نے جن کو پچھاڑ دیا اور کہا: مجھے تم کمزور جسم، تھکے تھکائے نظر آتے ہو؟ تمہاری کلائیاں کتے کی کلائیوں کی طرح ہیں، تو کیا تمام جنات ایسے ہی ہوتے ہیں یا ان میں سے صرف تم ایسے (کمزور و نحیف) ہو؟ اس جن نے جواب دیا: الله کی قسم! میں جنات میں مضبوط ہڈیوں والا ہوں، تم دوبارہ مجھ سے کشتی لڑو، اگر تم نے مجھے پھر پچھاڑ دیا تو تم کو ایسی چیز بتاؤں گا جو تمہیں فائدہ دے گی، اس صحابی نے کہا: ٹھیک ہے آ جاؤ، پھر انہوں نے دوبارہ اس جن کو پچھاڑ دیا اور کہا: اب مجھے وہ چیز بتاؤ، جن نے کہا کیا تم: « ﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ . . . . . .﴾ » (آیۃ الکرسی) پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں پڑھتا ہوں، اس جن نے کہا: تم اس کو جس گھر میں بھی پڑھو گے اس سے شیطان گدھے کی طرح ہوا خارج کرتا ہوا نکل جائے گا، پھر صبح تک وہ شیطان اس گھر میں داخل نہ ہو گا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: «الضيئل» کے معنی کمزور و نحیف اور «الشخيت»: تھکے ہوئے، «الضليع»: اچھے مضبوط پسلیوں والے اور «الخبج» کے معنی ہوا کے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3413]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات ولكن عامرا الشعبي قال الحاكم والدارقطني وأبو حاتم: " لم يسمع من ابن مسعود، [مكتبه الشامله نمبر: 3424] »
اس اثر کے رجال ثقات ہیں، لیکن عامر الشعبی رحمہ اللہ کا سماع سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ ابوعاصم کا نام محمد بن ابی ایوب ہے۔ دیکھئے: [طبراني 183/9، 8826] ۔ اور یہ اثر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات ولكن عامرا الشعبي قال الحاكم والدارقطني وأبو حاتم: " لم يسمع من ابن مسعود
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14445
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا قَالَ: لَقِيَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنَ الْجِنِّ فَصَارَعَهُ، فَصَرَعَهُ الْإِنْسِيُّ، فَقَالَ لَهُ الْجِنِّيُّ: عَاوِدْنِي، فَعَاوَدَهُ فَصَرَعَهُ الْإِنْسِيُّ، فَقَالَ لَهُ الْإِنْسِيُّ: إِنِّي لَأَرَاكَ ضَئِيلًا شَحِيبًا، كَأَنَّ ذُرَيِّعَتَيْكَ ذُرَيِّعَتَا كَلْبٍ قَالَ: فَكَذَلِكَ أَنْتُمْ مَعَاشِرَ الْجِنِّ - أَوْ أَنْتَ مِنْهُمْ كَذَلِكَ - قَالَ: لَا وَاللَّهِ إِنِّي مِنْهُمْ لَضَلِيعٌ، وَلَكِنْ عَاوِدْنِي الثَّالِثَةَ فَإِنْ صَرَعْتَنِي عَلَّمْتُكَ شَيْئًا يَنْفَعُكَ، فَعَاوَدَهُ فَصَرَعَهُ، فَقَالَ: هَاتِ عَلِّمْنِي قَالَ: هَلْ تَقْرَأُ آيَةَ الْكُرْسِيِّ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: إِنَّكَ لَنْ تَقْرَأَهَا فِي بَيْتٍ إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ ; لَهُ خَبَجٌ كَخَبَجِ الْحِمَارِ، لَا يَدْخُلُهُ حَتَّى يُصْبِحَ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَنْ ذَاكَ الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: فَعَبَسَ عَبْدُ اللَّهِ وَأَقْبَلَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: مَنْ يَكُونُ هُوَ إِلَّا عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَكِنَّهُ أَدْرَكَهُ. وَرُوَاةُ الطَّرِيقِ الْأُولَى فِيهِمُ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ فَبَانَ لَنَا صِحَّةُ رِوَايَةِ الْمَسْعُودِيِّ بِرِوَايَةِ الشَّعْبِيِّ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کا سامنا ایک جنّ سے ہوا، جنّ نے انہیں مقابلے کی دعوت دی تو انسان نے اسے پچھاڑ دیا، جنّ نے اس انسان سے کہا: تم دوبارہ میرے ساتھ مقابلہ کرو، اس نے دوبارہ مقابلہ کیا تو انسان نے پھر اسے پچھاڑ دیا، انسان نے اس سے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم ایک کمزور اور نحیف فرد ہو، اور تمہاری کلائیاں کتے کے بازؤں کی طرح ہیں، تو کیا تم جنات اسی طرح ہوتے ہو؟ راوی کو یہاں کچھ الفاظ کے بارے میں شک ہے، تو اس جن نے کہا: جی نہیں! میں ان میں ایک طاقتور فرد ہوں، تم پھر تیسری مرتبہ میرے ساتھ مقابلہ کرو، اگر تم نے مجھے پچھاڑ دیا، تو میں تمہیں ایک ایسی چیز کی تعلیم دوں گا جو تمہیں نفع دے گی، اس نے پھر اس شخص کے ساتھ مقابلہ کیا، اس شخص نے اس جن کو پچھاڑ دیا اور پھر کہا: اب تم مجھے اس کی تعلیم دو، جنّ نے دریافت کیا: کیا تم آیت الکرسی پڑھتے ہو (یا تمہیں آیت الکرسی آتی ہے؟) اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں، تو جن نے کہا: تم جس بھی گھر میں اس کو پڑھ لو گے، تو شیطان اس گھر سے نکل جائے گا، اس طرح نکلے گا کہ اس کی یوں ہوا خارج ہو رہی ہو گی، جس طرح گدھے کی ہوا خارج ہوتی ہے، اور وہ (شیطان) صبح ہونے تک اس گھر میں داخل نہیں ہو گا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: اے ابوعبد الرحمن وہ صاحب جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھتے تھے وہ کون تھے؟ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ماتھے پر بل ڈالے، اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے؟ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، دوسری روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام شعبی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، تاہم انہوں نے ان کا زمانہ پایا ہے، پہلی روایت کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، تاہم ہمارے سامنے شعبی کی روایت کے ذریعے مسعودی کی روایت کا صحیح ہونا واضح ہو جاتا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14445]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8826)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8794
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ : لَقِيَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنَ الْجِنِّ فَصَارَعَهُ فَصَرَعَهُ الْإِنْسِيُّ، فَقَالَ لَهُ الْجِنِّيُّ: عَاوِدْنِي، فَعَاوَدَهُ فَصَرَعَهُ، فَقَالَ لَهُ الْإِنْسِيُّ: إِنِّي لَأَرَاكَ ضَئِيلًا شَحِيبًا كَأَنَّ ذُرَيِّعَتَيْكَ ذُرَيِّعَتَا كَلْبٍ، فَكَذَلِكَ أَنْتُمْ مَعْشَرَ الْجِنِّ - أَوْ أَنْتَ مِنْهُمْ كَذَلِكَ - قَالَ: لَا وَاللهِ إِنِّي مِنْهُمْ لَضَلِيعٌ، وَلَكِنْ عَاوِدْنِي الثَّالِثَةَ فَإِنْ صَرَعْتَنِي عَلَّمْتُكَ شَيْئًا يَنْفَعُكَ فَعَاوَدَهُ فَصَرَعَهُ، قَالَ: هَاتِ عَلِّمْنِي، قَالَ: هَلْ تَقْرَأُ آيَةَ الْكُرْسِيِّ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: إِنَّكَ لَنْ تَقْرَأَهَا فِي بَيْتٍ إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ لَهُ خَبَجٌ كَخَبَجِ الْحِمَارِ لَا يَدْخُلُهُ حَتَّى يُصْبِحَ " قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَنْ ذَاكَ الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَعَبَسَ عَبْدُ اللهِ ، وَأَقْبَلَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: مَنْ يَكُونُ هُوَ إِلَّا عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ؟.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص کی ایک جن سے ملاقات ہوئی تو اس نے اس سے کشتی لڑی، انسان نے جن کو پچھاڑ دیا۔ جن نے اس سے کہا: دوبارہ مقابلہ کرو، تو اس نے دوبارہ مقابلہ کیا اور اسے پھر پچھاڑ دیا۔ انسان نے اس سے کہا: میں تمہیں کمزور اور لاغر دیکھ رہا ہوں، گویا تمہارے دونوں بازو کتے کی دو ٹانگوں کی طرح ہیں، کیا تم جنات سب اسی طرح ہو — یا تم خود اسی طرح ہو؟ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں تو ان میں طاقتور شمار ہوتا ہوں، لیکن تیسری بار مجھ سے مقابلہ کرو، اگر تم نے مجھے پچھاڑ دیا تو میں تمہیں ایک ایسی چیز سکھاؤں گا جو تمہیں نفع دے گی۔ چنانچہ اس نے پھر مقابلہ کیا اور اسے پچھاڑ دیا۔ اس نے کہا: لاؤ مجھے سکھاؤ۔ اس نے کہا: کیا تم آیت الکرسی پڑھتے ہو؟ اس نے کہا: ہاں۔ اس نے کہا: تم جس گھر میں بھی اسے پڑھو گے، اس میں سے شیطان گدھے کی طرح آواز کے ساتھ ریح خارج کرتا ہوا نکل جائے گا، اور صبح تک اس میں داخل نہیں ہو گا۔ قوم میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے وہ شخص کون تھا؟ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے چہرے پر ناگواری آ گئی، اور اس کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: وہ عمر رضی اللہ عنہ کے سوا اور کون ہو سکتا ہے؟ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8794]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 166، حدیث 8826»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں