الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6. باب إِثْمِ مَانِعِ الزَّكَاةِ:
باب: زکوٰۃ نہ دینے کا عذاب۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2296 (کل: 14 مقامات، 11 کتب)
سنن نسائی: 2456
مسند احمد: 14442
المنتقى ابن الجارود: 335
مصنف ابن ابی شیبہ: 11007
صحیح ابن حبان: 3255
الجامع الكامل: 3932
السنن الكبرى للبيهقي: 7785
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5728
11 تا 14
حدیث نمبر: 3255
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدِينِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لا يَفْعَلُ فِيهَا خَيْرًا إِلا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرَ مَا كَانَتْ، وَأُقْعِدَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَسْتَنُّ عَلَيْهِ بِقَوَائِمِهَا وَأَخْفَافِهَا، وَلا صَاحِبِ بَقَرٍ إِلا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرَ مَا كَانَتْ، وَأُقْعِدَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا، وَتَطَؤُهُ بِأَظْلافِهَا، لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلا مُكَسَّرٌ قَرْنُهَا، وَلا صَاحِبِ كَنْزٍ لا يَفْعَلُ فِيهِ حَقَّهُ إِلا جَاءَ كَنْزُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَتْبَعُهُ فَاغِرًا فَاهُ، فَإِذَا أَتَاهُ فَرَّ مِنْهُ، فَيُنَادِيهِ رَبُّهُ: كَنْزُكَ الَّذِي خَبَّأْتَهُ، فَإِذَا رَأَى أَنْ لا بُدُّ لَهُ مِنْهُ، سَلَكَ يَدَهُ فِي فِيهِ، فَيَقْضَمُهَا قَضْمَ الْفَحْلِ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اونٹوں کا جو بھی مالک ان کے بارے میں بھلائی نہیں کرے گا (یعنی ان کی زکاۃ ادا نہیں کرے گا)، تو وہ قیامت کے دن پہلے سے زیادہ (صحت مند ہو کر) آئیں گے، اس شخص کو ان کے سامنے ایک کھلے میدان میں بٹھا دیا جائے گا، وہ اپنی ٹانگوں اور پاؤں کے ذریعے اسے ماریں گے۔ گائے کا مالک (جو ان کی زکاۃ ادا نہیں کرے گا)، تو وہ گائے قیامت کے دن پہلے سے زیادہ (صحت مند ہو کر) آئیں گی، اس شخص کو ان کے سامنے ایک کھلے میدان میں بٹھا دیا جائے گا، وہ اپنے سینگوں کے ذریعے اسے ماریں گی اور پاؤں کے ذریعے اسے روندیں گی، ان میں کوئی ایسی گائے نہیں ہو گی جو بغیر سینگ کے ہو یا جس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو۔ خزانے کا جو بھی مالک (اس کی زکاۃ ادا نہیں کرے گا)، تو وہ خزانہ قیامت کے دن گنجے سانپ کی شکل میں آئے گا اور اپنا منہ کھول کر اس کے پیچھے جائے گا، جب وہ اس کے قریب آئے گا، تو یہ اس سے بھاگے گا، تو اس کا پروردگار اسے پکارے گا: یہ وہ تمہارا خزانہ ہے جسے تم نے سنبھال کر رکھا ہوا تھا، جب وہ شخص یہ دیکھے گا کہ اب وہ اس سے نہیں بچ سکتا تو وہ اپنا ہاتھ اس کے منہ کی طرف بڑھائے گا، تو وہ سانپ اس کے ہاتھ کو یوں چبا لے گا جس طرح اونٹ کوئی چیز چباتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3255]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 988، وابن الجارود فى "المنتقى"، 369، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3255، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2453، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1657، 1658، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7879، 7880، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14666» «رقم طبعة با وزير 3244»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (558): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 3932
3932. عن جَابِرَ بْن عبدالله قال: سَمِعْتُ رَسُولَ الله صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لا يَفْعَلُ فِيهَا حَقَّهَا إِلاّ جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرَ مَا كَانَتْ قَطُّ وَقَعَدَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَسْتَنُّ عَلَيْهِ بِقَوَائِمِهَا وَأَخْفَافِهَا وَلا صَاحِبِ بَقَرٍ لا يَفْعَلُ فِيهَا حَقَّهَا إِلا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرَ مَا كَانَتْ وَقَعَدَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِقَوَائِمِهَا وَلا صَاحِبِ غَنَمٍ لا يَفْعَلُ فِيهَا حَقَّهَا إِلا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرَ مَا كَانَتْ وَقَعَدَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلا مُنْكَسِرٌ قَرْنُهَا وَلا صَاحِبِ كَنْزٍ لا يَفْعَلُ فِيهِ حَقَّهُ إِلا جَاءَ كَنْزُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَتْبَعُهُ فَاتِحًا فَاهُ فَإِذَا أَتَاهُ فَرَّ مِنْهُ فَيُنَادِيهِ خُذْ كَنْزَكَ الَّذِي خَبَأْتَهُ فَأَنَا عَنْهُ غَنِيٌّ فَإِذَا رَأَى أَنْ لا بُدَّ مِنْهُ سَلَكَ يَدَهُ فِي فِيهِ فَيَقْضَمُهَا قَضْمَ الْفَحْلِ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الزّكاة (988) من طريق عبد الرزّاق، أخبرنا ابنُ جريج، أخبرني أبو الزّبير، أنه سمع جابر بن عبدالله الأنصاريّ، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7785
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا أَبِي، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ، وَلَا بَقَرٍ، وَلَا غَنَمٍ، لَا يُؤَدِّي حَقَّهَا، إِلَّا أُقْعِدَ لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَاعٍ قَرْقَرٍ، تَطَؤُهُ ذَاتُ الظِّلْفَةِ بِظِلْفِهَا، وَتَنْطَحُهُ ذَاتُ الْقَرْنِ بِقَرْنِهَا، لَيْسَ يَوْمَئِذٍ فِيهَا جَمَّاءُ وَلَا مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ" قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا حَقُّهَا؟ قَالَ:" إِطْرَاقُ فَحْلِهَا، وَإِعَارَةُ دَلْوِهَا، وَمَنِيحَتِهَا، وَحَلَبُهَا عَلَى الْمَاءِ، وَحَمَلٌ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللهِ، وَلَا مِنْ صَاحِبِ مَالٍ لَا يُؤَدِّي زِكْوَتَهَ إِلَّا تَحَوَّلَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَتْبَعُ صَاحِبَهُ حَيْثُمَا ذَهَبَ وَهُوَ يَفِرُّ مِنْهُ، وَيُقَالُ: هَذَا مَالِكٌ الَّذِي كُنْتَ تَبْخَلُ بِهِ، فَإِذَا رَأَى أَنَّهُ لَا بُدَّ لَهُ مِنْهُ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي فِيهِ فَجَعَلَ يَقْضَمُهَا كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَرَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ بِمَعْنَاهُ. قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ وَسَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ هَذَا الْقَوْلَ، ثُمَّ سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عُبَيْدٍ، وَقَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا حَقُّ الْإِبِلِ؟ قَالَ:" حَلْبُهَا عَلَى الْمَاءِ، وَإِعَارَةُ دَلْوِهَا، وَإِعَارَةُ فَحْلِهَا، وَمَنِيحَتِهَا، وَحَمْلٌ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللهِ" ⦗٣٠٧⦘.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں ہے کوئی اونٹوں والا اور نہ بکریوں والا اور نہ گائے والا جو ان کا حق ادا نہیں کرتا مگر اسے قیامت کے دن ایک میدان میں بٹھایا جائے گا۔ پھر اسے کھروں والے اپنے کھروں سے روندیں گے اور سینگوں والے اپنے سینگوں سے ماریں گے۔ اس دن کوئی جانور گنجا نہیں ہوگا اور نہ ہی ٹوٹے سینگوں والا۔“ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ان کا کیا حق ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے سانڈ کو (جفتی کے لیے) عاریتاً دینا، اس کا ڈول عاریت پر دینا، اسے دودھ کے لیے عاریتاً دینا، پانی پر اسے دوہنا اور اللہ کی راہ میں اس پر سوار کرانا اور آدمی اس کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو اسے قیامت کے دن بڑے اژدھا میں تبدیل کر دیا جائے گا جو اپنے مال دار مالک کا پیچھا کرے گا وہ جہاں بھی چلا جائے اور وہ اس سے بھاگے گا اور اسے کہا جائے گا: تیرا مال یہ ہے جس کی وجہ سے تو بخل کیا کرتا تھا۔ جب وہ دیکھے گا کہ اس سے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں تب اپنے ہاتھ کو منہ میں ڈالے گا تو وہ اسے نگلنا شروع کر دے گا جیسے جانور چباتا ہے۔“
ابوزبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے سنا کہ ایک آدمی نے کہا: اونٹ کا کیا حق ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پانی پر دوہنا، اس کا ڈول عاریت پر دینا اور اس کے سانڈ کو عاریت پر دینا، اسے دودھ کے لیے عاریتاً دینا اور اللہ کی راہ میں اس پر سوار کرانا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7785]
ابوزبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے سنا کہ ایک آدمی نے کہا: اونٹ کا کیا حق ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پانی پر دوہنا، اس کا ڈول عاریت پر دینا اور اس کے سانڈ کو عاریت پر دینا، اسے دودھ کے لیے عاریتاً دینا اور اللہ کی راہ میں اس پر سوار کرانا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7785]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5728
" ما من صاحب إبل لا يفعل فيها حقها إلا جاءت يوم القيامة أكثر ما كانت قط وأقعد لها بقاع قرقر تستن عليه بقوائمها وأخفافها. وما من صاحب بقر لا يفعل فيها حقها إلا جاءت يوم القيامة أكثر ما كانت وأقعد لها بقاع قرقر تنطحه بقرونها وتطؤه بقوائمها. ولا صاحب غنم لا يفعل فيها حقها إلا جاءت يوم القيامة أكثر ما كانت وأقعد لها بقاع قرقر تنطحه بقرونها وتطؤه بأظلافها ليس فيها جماء ولا منكسر قرنها. ولا صاحب كنز لا يفعل فيه حقه إلا جاء كنزه يوم القيامة شجاعا أقرع يتبعه فاغرا فاه فإذا أتاه فر منه فيناديه ربه عز وجل: خذ كنزك الذي خبأته فأنا أغنى منك فإذا رأى أنه لا بد له منه سلك يده في فيه فيقضمها قضم الفحل"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی اونٹوں کے مالک کا ایسا نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے مگر وہ قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ وہ کبھی کی نسبت زیادہ ہوں گے اور اسے ان کے لیے ایک ہموار میدان میں بٹھایا جائے گا، وہ اپنے پاؤں اور کھروں سے اسے روندیں گے۔ اور کسی گائیوں کے مالک کا ایسا نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے مگر وہ قیامت کے دن اس حال میں آئیں گی کہ وہ کبھی کی نسبت زیادہ ہوں گی اور اسے ان کے لیے ایک ہموار میدان میں بٹھایا جائے گا، وہ اپنے سینگوں سے اسے ماریں گی اور اپنے پاؤں سے اسے روندیں گی۔ اور نہ کسی بکریوں کے مالک کا ایسا نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے مگر وہ قیامت کے دن اس حال میں آئیں گی کہ وہ کبھی کی نسبت زیادہ ہوں گی اور اسے ان کے لیے ایک ہموار میدان میں بٹھایا جائے گا، وہ اپنے سینگوں سے اسے ماریں گی اور اپنے کھروں سے اسے روندیں گی، ان میں نہ کوئی سینگ کے بغیر ہوگی اور نہ کسی کا سینگ ٹوٹا ہوا ہوگا۔ اور نہ کسی خزانے کے مالک کا ایسا نہیں جو اس کا حق ادا نہ کرے مگر اس کا خزانہ قیامت کے دن ایک گنجے سانپ کی صورت میں آئے گا اور منہ کھولے اس کا پیچھا کرے گا، جب وہ اس کے پاس آئے گا تو وہ اس سے بھاگے گا، پھر اس کا رب عزوجل اسے پکارے گا: اپنے اس خزانے کو لے لے جسے تو نے چھپا رکھا تھا، میں تجھ سے بے نیاز ہوں، پھر جب وہ دیکھے گا کہ اس کے لیے اس سے کوئی چارہ نہیں تو وہ اپنا ہاتھ اس کے منہ میں دے دے گا اور وہ اسے اس طرح چبائے گا جیسے نر اونٹ چباتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5728]
”کسی اونٹوں کے مالک کا ایسا نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے مگر وہ قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ وہ کبھی کی نسبت زیادہ ہوں گے اور اسے ان کے لیے ایک ہموار میدان میں بٹھایا جائے گا، وہ اپنے پاؤں اور کھروں سے اسے روندیں گے۔ اور کسی گائیوں کے مالک کا ایسا نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے مگر وہ قیامت کے دن اس حال میں آئیں گی کہ وہ کبھی کی نسبت زیادہ ہوں گی اور اسے ان کے لیے ایک ہموار میدان میں بٹھایا جائے گا، وہ اپنے سینگوں سے اسے ماریں گی اور اپنے پاؤں سے اسے روندیں گی۔ اور نہ کسی بکریوں کے مالک کا ایسا نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے مگر وہ قیامت کے دن اس حال میں آئیں گی کہ وہ کبھی کی نسبت زیادہ ہوں گی اور اسے ان کے لیے ایک ہموار میدان میں بٹھایا جائے گا، وہ اپنے سینگوں سے اسے ماریں گی اور اپنے کھروں سے اسے روندیں گی، ان میں نہ کوئی سینگ کے بغیر ہوگی اور نہ کسی کا سینگ ٹوٹا ہوا ہوگا۔ اور نہ کسی خزانے کے مالک کا ایسا نہیں جو اس کا حق ادا نہ کرے مگر اس کا خزانہ قیامت کے دن ایک گنجے سانپ کی صورت میں آئے گا اور منہ کھولے اس کا پیچھا کرے گا، جب وہ اس کے پاس آئے گا تو وہ اس سے بھاگے گا، پھر اس کا رب عزوجل اسے پکارے گا: اپنے اس خزانے کو لے لے جسے تو نے چھپا رکھا تھا، میں تجھ سے بے نیاز ہوں، پھر جب وہ دیکھے گا کہ اس کے لیے اس سے کوئی چارہ نہیں تو وہ اپنا ہاتھ اس کے منہ میں دے دے گا اور وہ اسے اس طرح چبائے گا جیسے نر اونٹ چباتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5728]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م ن] عن جابر. صحيح الترغيب 753، الإرواء 1513.»
قال الشيخ الألباني: صحيح