الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
19. باب صَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ:
باب: عاشورہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2651 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
صحیح بخاری: 4503
اللؤلؤ والمرجان: 690
الجامع الكامل: 4483
ترقیم عبدالباقی: 1127 ترقیم شاملہ: -- 2651
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: دَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ وَهُوَ يَأْكُلُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ: " قَدْ كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تُرِكَ، فَإِنْ كُنْتَ مُفْطِرًا فَاطْعَمْ ".
محمد بن حاتم، اسحاق بن منصور، اسرائیل، منصور، ابراہیم، علقمہ، اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس عاشورہ کے دن اس حال میں آئے کہ وہ کھانا کھا رہے تھے تو انہوں نے فرمایا: ”اے ابوعبدالرحمن! آج تو عاشورہ ہے؟“ تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے روزہ رکھا جاتا تھا تو جب رمضان کے روزے فرض ہو گئے یہ روزہ چھوڑ دیا گیا کہ اگر تیرا روزہ نہیں تو تو بھی کھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2651]
علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عاشورہ کے دن اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے، جبکہ وہ کھانا کھا رہے تھے تو اشعث نے کہا: ”اے ابوعبدالرحمٰن! آج کا دن تو عاشورہ کا دن ہے۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”رمضان کی فرضیت کے نزول سے پہلے اس کا روزہ رکھا جاتا تھا، جب رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہو گیا تو اسے چھوڑ دیا گیا، اس لیے اگر آپ کا روزہ نہیں ہے تو کھا لیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2651]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1127
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4503
حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ , أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ , عَنْ إِسْرَائِيلَ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ عَلْقَمَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: دَخَلَ عَلَيْهِ الْأَشْعَثُ وَهْوَ يَطْعَمُ , فَقَالَ: الْيَوْمُ عَاشُورَاءُ , فَقَالَ:" كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تُرِكَ فَادْنُ فَكُلْ".
مجھ سے محمود نے بیان کیا، کہا ہم کو عبیداللہ نے خبر دی، انہیں اسرائیل نے، انہیں منصور نے، انہیں ابراہیم نے، انہیں علقمہ نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اشعث ان کے یہاں آئے، وہ اس وقت کھانا کھا رہے تھے، اشعث نے کہا کہ آج تو عاشوراء کا دن ہے۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ان دنوں میں عاشوراء کا روزہ رمضان کے روزوں کے نازل ہونے سے پہلے رکھا جاتا تھا لیکن جب رمضان کے روزے کا حکم نازل ہوا تو یہ روزہ چھوڑ دیا گیا۔ آؤ تم بھی کھانے میں شریک ہو جاؤ۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4503]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس حضرت اشعث بن قیس کندی رضی اللہ عنہ اس وقت آئے جب وہ کھانا تناول کر رہے تھے۔ حضرت اشعث رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آج تو عاشوراء کا دن ہے۔“ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رمضان کی فرضیت سے پہلے عاشوراء کا روزہ رکھا جاتا تھا، جب رمضان کا حکم نازل ہوا تو اسے چھوڑ دیا گیا، لہذا قریب آ کر کھانا کھاؤ۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4503]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1127 ترقیم شاملہ: -- 2648
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: دَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يَتَغَدَّى، فَقَالَ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ادْنُ إِلَى الْغَدَاءِ، فَقَالَ: أَوَلَيْسَ الْيَوْمُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ؟، قَالَ: وَهَلْ تَدْرِي مَا يَوْمُ عَاشُورَاءَ؟، قَالَ: وَمَا هُوَ؟، قَالَ: " إِنَّمَا هُوَ يَوْمٌ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُهُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ شَهْرُ رَمَضَانَ، فَلَمَّا نَزَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ تُرِكَ "، وقَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: " تَرَكَهُ "،
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، ابومعاویہ، ابوبکر، ابومعاویہ، اعمش، عمارہ، عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے اس حال میں کہ وہ صبح کا ناشتہ کر رہے تھے انہوں نے فرمایا: ”اے ابومحمد! آؤ ناشتہ کر لو۔“ تو انہوں نے کہا کہ کیا آج عاشورہ کا دن نہیں ہے؟ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تو جانتا ہے کہ عاشورہ کا دن کیا ہے؟“ اشعث نے کہا: وہ کیا ہے؟ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے کہ جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینے کے روزے فرض ہونے سے پہلے روزہ رکھا کرتے تھے تو جب رمضان کے مہینے کے روزے فرض ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کے دن کا روزہ چھوڑ دیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2648]
اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جبکہ وہ صبح کا کھانا کھا رہے تھے، تو انہوں نے کہا: ”اے ابو محمد! آؤ صبح کا کھانا کھا لو۔“ تو اشعث نے کہا: ”کیا آج عاشورہ کا دن نہیں ہے؟“ انہوں نے کہا: ”کیا جانتے ہو، عاشورہ کے دن کی حقیقت کیا ہے؟“ اشعث نے پوچھا: ”وہ کیا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”وہ تو ایسا دن ہے جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ماہ رمضان کے روزوں کی فرضیت سے پہلے روزہ رکھا کرتے تھے۔ جب ماہ رمضان کا حکم نازل ہو گیا تو اسے چھوڑ دیا گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2648]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1127
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1127 ترقیم شاملہ: -- 2649
وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَا: " فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تَرَكَهُ ".
زہیر بن حرب، عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش سے اس سند کے ساتھ یہ حدیث اس طرح نقل کی گئی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2649]
امام صاحب یہی روایت دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، اس میں ہے کہ ”جب رمضان کا حکم نازل ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ترک کر دیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2649]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1127
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1127 ترقیم شاملہ: -- 2650
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ سُفْيَانَ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي زُبَيْدٌ الْيَامِيُّ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَكَنٍ ، أَنَّ الْأَشْعَثَ بْنَ قَيْسٍ دَخَلَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَهُوَ يَأْكُلُ، فَقَالَ: " يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ادْنُ فَكُلْ "، قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: " كُنَّا نَصُومُهُ ثُمَّ تُرِكَ ".
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، یحییٰ بن سعید، سفیان، محمد بن حاتم، زبید یامی، عمارہ بن عمیر، قیس بن سکن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ عاشورہ کے دن حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں اس حال میں آئے کہ آپ کھا رہے تھے تو انہوں نے فرمایا: ”اے ابومحمد! قریب ہو جاؤ اور کھاؤ۔“ انہوں نے کہا: میں روزے سے ہوں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم بھی اس دن روزہ رکھتے تھے لیکن چھوڑ دیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2650]
قیس بن سکن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ عاشورہ کے دن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے جبکہ وہ کھانا کھا رہے تھے، تو انہوں نے کہا: ”اے ابو محمد! قریب ہوں اور کھانا کھائیں۔“ اشعث رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں روزے دار ہوں۔“ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہم بھی اس کا روزہ رکھا کرتے تھے، پھر اسے چھوڑ دیا گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2650]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1127
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 690
690 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ دَخَلَ عَلَيْهِ الأَشْعَثُ وَهُوَ يَطْعَمُ، فَقَالَ: الْيَوْمُ عَاشُورَاء، فَقَالَ: كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ تُرِكَ، فَادْنُ فَكُلْ
سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے یہاں آئے، وہ اس وقت کھانا کھا رہے تھے، اشعث نے کہا کہ آج تو عاشوراء کا دن ہے، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ان دنوں میں عاشوراء کا روزہ رمضان کے روزوں کے نازل ہونے سے پہلے رکھا جاتا تھا، لیکن جب رمضان کے روزے کا حکم نازل ہوا تو یہ روزہ چھوڑ دیا گیا، آؤ تم بھی کھانے میں شریک ہو جاؤ۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 2 سورة البقرة 24: باب (يا أيها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 4483
4483. عن علقمة، قال: دخل الأشعث بن قيس على ابن مسعود وهو يأكل يوم عاشوراء، فقال: يا أبا عبدالرحمن، إنّ اليوم يومُ عاشوراء! فقال: قد كان يُصام قبل أن ينزل رمضان، فلما نزل رمضان تُرك، فإن كنتَ مفطراً فاطْعَم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4503)، ومسلم في الصيام (1127: 124) كلاهما من طريق إسرائيل، عن منصور، عن إبراهيم، عن علقمة، قال (فذكره).»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 10347
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، وَعِنْدَهُ قَصْعَةٌ مِنْ ثَرِيدٍ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ فَقَالَ: أَلَا تَدْنُو يَا أَبَا مُحَمَّدٍ إِلَى الْغَدَاءِ؟ قَالَ: وَمَا صُمْتُمْ هَذَا الْيَوْمَ؟ قَالَ: إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ كُنَّا نَصُومُهُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ صُمْنَاهُ وَتَرَكْنَا مَا سِوَاهُ ".
قیس بن سکن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں عاشوراء کے دن سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان کے پاس ثرید کا ایک پیالہ رکھا تھا، اتنے میں اشعث بن قیس ان کے پاس آئے تو (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: اے ابومحمد! کھانے کے قریب کیوں نہیں آتے؟ انہوں نے کہا: کیا آپ لوگوں نے آج کا روزہ نہیں رکھا؟ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس کا روزہ ہم رمضان نازل ہونے سے پہلے رکھا کرتے تھے، پھر جب رمضان نازل ہوا تو ہم نے اس کا روزہ رکھا اور اس کے علاوہ کو چھوڑ دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10347]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 180، حدیث 10385»
حدیث نمبر: 10475
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا مُخْتَارُ بْنُ غَسَّانَ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ [ فِي ] يَوْمِ عَاشُورَاءَ وَهُوَ يَأْكُلُ، فَدَخَلَ رَجُلٌ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : " اطْعَمْ "، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ: اطْعَمْ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَنَزَلَ رَمَضَانُ فَتُرِكَ هَذَا الْيَوْمُ ".
ابوسعد کہتے ہیں: میں عاشوراء کے دن سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو وہ کھانا کھا رہے تھے، اتنے میں ایک آدمی آیا تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ انہوں نے فرمایا: ”کھاؤ، یہ وہ دن ہے جس کا روزہ رمضان کے نازل ہونے سے پہلے رکھا جاتا تھا، پھر رمضان نازل ہوا تو یہ دن ترک کر دیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10475]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 218، حدیث 10521»