الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
5. باب تَحْرِيمِ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ وَكَرَاهَةِ خِطْبَتِهِ:
باب: محرم کا نکاح حرام ہے اور پیغام دینا مکروہ۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3453 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 3453
المستدرک علی الصحیحین: 6965
ترقیم عبدالباقی: 1411 ترقیم شاملہ: -- 3453
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حدثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حدثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حدثنا أَبُو فَزَارَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ : " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ "، قَالَ: وَكَانَتْ خَالَتِي وَخَالَةَ ابْنِ عَبَّاسٍ.
یزید بن اصم سے روایت ہے، کہا: مجھے حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس حالت میں نکاح کیا کہ آپ احرام کے بغیر تھے۔ (یزید بن اصم نے) کہا: وہ میری بھی خالہ تھیں اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی بھی خالہ تھیں۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3453]
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلال تھے، یزید بن الاصم کہتے ہیں کہ میمونہ رضی اللہ عنہا، میری اور ابن عباس رضی اللہ عنہما دونوں کی خالہ ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3453]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1411
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 6965
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه وعلي بن حَمْشَاذ العدل، قالا: أخبرنا بشر بن موسى، حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، عن عمرو بن دينار، أخبرني أبو الشعثاء، عن ابن عباس: أنَّ النبيَّ ﷺ نَكَحَ وهو مُحرم. قال عمرو: قد ذكرتُه للزهري، ثم قال: يا عمرو، مَن تُراها؟ قلتُ: يقولون: ميمونة، فقال ابن شهاب: أخبرني يزيد بن الأصم: أنَّ النبيَّ ﷺ تزوجها وهو حلال، فقال عمرٌو لابن شهاب: تجعل أعرابيًّا يبولُ على عَقِبه مثل ابن عبّاس؟ فقال ابن شهاب: هي خالته، فقال عمرو: هي خالة ابن عباس أيضًا (1)
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6798 - صحيح على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6798 - صحيح على شرط البخاري ومسلم
ابوالشعثاء سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے) نکاح فرمایا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ احرام میں تھے۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں: میں نے اس کا ذکر امام زہری سے کیا تو انہوں نے پوچھا: اے عمرو! تم کیا سمجھتے ہو وہ کون خاتون تھیں؟ میں نے کہا: لوگ کہتے ہیں کہ وہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ ابن شہاب زہری نے کہا: مجھے یزید بن اصم نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس حال میں نکاح فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلال (احرام کے بغیر) تھے۔ عمرو نے ابن شہاب زہری سے کہا: کیا تم ایک دیہاتی شخص کو، جو اپنی ایڑیوں پر پیشاب کر لیتا ہو، ابن عباس جیسے (عظیم فقیہ) کے برابر قرار دیتے ہو؟ ابن شہاب زہری نے جواب دیا: وہ (میمونہ) ان کی (یزید بن اصم کی) خالہ تھیں، تو عمرو نے کہا: وہ ابن عباس کی بھی تو خالہ تھیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6965]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6965]
تخریج الحدیث: «إسناده الأول صحيح، وإسناده الثاني لم يذكر يزيد بن الأصم من حدثه بالخبر، فهو مرسل، لكن تقدم في الرواية أنه رواه عن ميمونة صاحبة القصة، وهي خالته، وصرّح عند مسلم وغيره بتحديثها إياه. سفيان: هو ابن عيينة، وأبو الشعثاء: اسمه جابر بن زيد اليحمدي.» [ترقيم الرساله 6965] [ترقيم الشركة 6886] [ترقيم العلميه 6798]
الحكم على الحديث:
إسناده الأول صحيح