الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب إِذَا غَابَ عَنْهُ الصَّيْدُ ثُمَّ وَجَدَهُ:
باب: شکار کے غائب ہونے کے بعد پھر مل جانے کے حکم کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 1931 ترقیم شاملہ: -- 4985
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا رَمَيْتَ بِسَهْمِكَ فَغَابَ عَنْكَ فَأَدْرَكْتَهُ فَكُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ ".
ابوعبداللہ حماد بن خالد خیاط نے معاویہ بن صالح سے، انہوں نے عبدالرحمان بن جبیر سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی: ”جب تم (شکار پر) اپنا تیر چلاؤ اور پھر وہ تم سے غائب ہو جائے، پھر تم کو مل جائے تو کھا لو جب تک بدبودار نہ ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 4985]
حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اپنا تیر (شکار پر) پھینکو اور شکار تم سے اوجھل ہو جائے، پھر تم اس کو پا لو، تو اسے کھا لو، بشرطیکہ وہ بدبودار نہ ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 4985]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1931
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1931 ترقیم شاملہ: -- 4986
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فِي الَّذِي يُدْرِكُ صَيْدَهُ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ ".
معن بن عیسیٰ نے کہا: مجھے معاویہ نے عبدالرحمان بن جبیر بن نفیر سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں، جسے تین دن کے بعد اپنا شکار ملے، روایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک بدبودار نہ ہو اسے کھا سکتے ہو۔“ (سخت ٹھنڈے علاقوں میں دیر تک صحیح سلامت رہے گا۔) [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 4986]
حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شکاری کے بارے میں بیان کرتے ہیں جو اپنے شکار کو تین دن کے بعد پا لیتا ہے: ”اس کو کھا لے بشرطیکہ اس میں بدبو نہ پیدا ہو چکی ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 4986]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1931
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1931 ترقیم شاملہ: -- 4987
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثَهُ فِي الصَّيْدِ، ثُمَّ قَالَ ابْنُ حَاتِمٍ : حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَأَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ الْعَلَاءِ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ نُتُونَتَهُ، وَقَالَ فِي الْكَلْبِ: كُلْهُ بَعْدَ ثَلَاثٍ إِلَّا أَنْ يُنْتِنَ فَدَعْهُ.
محمد بن حاتم نے کہا: ہمیں عبدالرحمان بن مہدی نے معاویہ بن صالح سے حدیث بیان کی، انہوں نے علاء سے، انہوں نے مکحول سے، انہوں نے ابوثعلبہ بن خشنی رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکار کے بارے میں اپنی حدیث بیان کی، پھر ابن حاتم رحمہ اللہ نے کہا: ہمیں ابن مہدی نے معاویہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے عبدالرحمان بن جبیر اور ابوزاہریہ سے، انہوں نے جبیر بن نفیر سے، انہوں نے ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے علاء کی حدیث کے مانند روایت کی، اور اس کی بدبو کا ذکر نہیں کیا اور کتے (کے شکار) کے بارے میں فرمایا: ”تین دن کے بعد بھی اس کو کھا سکتے ہو، لیکن اگر اس سے بدبو آئے تو اس کو چھوڑ دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 4987]
امام صاحب اپنے استاد محمد بن حاتم رحمہ اللہ سے ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ کی شکار کے بارے میں حدیث بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 4987]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1931
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1150
وعن أبي ثعلبة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «إذا رميت بسهمك فغاب عنك فأدركته فكله ما لم ينتن» أخرجه مسلم.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تو اپنے تیر سے شکار کرے اور پھر وہ شکار تیری نظروں سے اوجھل ہو جائے۔ بعد میں پھر تو اسے پالے تو جب تک وہ بدبودار نہ ہو کھا لے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1150]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي ثَعْلَبَةَ» ابو ثعلبہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «إِذَا رَمَيْتَ» جب تم پھینکو – «بِسَهْمِكَ» اپنا تیر – «فَغَابَ» پھر (شکار) غائب ہو جائے – «عَنْكَ» تم سے – «فَأَدْرَكْتَهُ» پھر تم اسے پا لو – «فَكُلْهُ» تو اسے کھاؤ – «مَا لَمْ يُنْتِنْ» جب تک وہ بدبودار نہ ہو جائے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جب تم اپنا تیر چلاؤ اور شکار تم سے غائب ہو جائے، پھر تم اسے (بعد میں) پا لو تو اسے کھا لو جب تک کہ وہ بدبودار نہ ہو جائے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1150]
اور سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جب تم اپنا تیر چلاؤ اور شکار تم سے غائب ہو جائے، پھر تم اسے (بعد میں) پا لو تو اسے کھا لو جب تک کہ وہ بدبودار نہ ہو جائے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1150]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيد والذبائح، باب إذا غاب عنه الصيد ثم وجده، حديث:1931.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 4717 ترقیم الرسالہ : -- 4802
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا رَمَيْتَ بِسَهْمِكَ فَغَابَ عَنْكَ ثَلاثًا فَأَدْرَكْتَهُ، فَكُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ" .
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ ”جب تم اپنا تیر پھینکو اور وہ شکار تین دن تک تم سے غائب رہے، پھر تم اس تک پہنچ جاؤ تو اسے کھا لو، جبکہ وہ بدبو دار نہ ہوا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4802]
ترقیم العلمیہ: 4717
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5478، 5488، 5496، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1930، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5879، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 504، 505، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4279، 4316، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4759، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2855، 2856، 2861، 3839، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1464، 1560، 1560 م، 1796، 1797، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2541، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2831، 3207، 3211، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4801، 4802، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18008، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19937، 24870، 33351»