🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب إِبَاحَةِ الضَّبِّ:
باب: گوہ کا گوشت حلال ہے (یعنی سوسمار کا)۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5043 (کل: 13 مقامات، 6 کتب)
صحیح مسلم: 5043، 5042، 5044
مسند احمد: 11013، 11599
الفتح الربانی: 7295
الجامع الكامل: 7350، 7351، 7352
السنن الكبرى للبيهقي: 19420، 19422، 19423
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7849
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19422
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الشَّيْبَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، بِمَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: إِنَّ اللهَ لَيَنْفَعُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ، وَإِنَّهُ لَطَعَامُ عَامَّةِ هَذِهِ الرِّعَاءِ، وَلَوْ كَانَ عِنْدِي لَطَعِمْتُهُ، إِنَّمَا عَافَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى.
ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر فرمایا: اس کے ذریعہ اللہ کسی کو نفع دے گا، کیونکہ یہ عام لوگوں کا کھانا ہے۔ اگر میرے پاس موجود ہوتی تو میں کھا لیتا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ناپسند کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19422]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم ١٩٥١»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19423
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا أَبُو عَقِيلٍ بَشِيرُ بْنُ عُقْبَةَ، ثنا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي فِي حَائِطٍ مَضَبَّةٍ وَإِنَّهُ عَامَّةُ طَعَامِ أَهْلِي. فَسَكَتَ عَنْهُ، فَقُلْنَا: عَاوِدْهُ، فَعَاوَدَهُ فَسَكَتَ عَنْهُ، ثُمَّ قُلْنَا: عَاوِدْهُ، فَعَاوَدَهُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ:" يَا أَعْرَابِيُّ إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ غَضِبَ عَلَى سِبْطَيْنِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَمَسَخَهُمْ دَوَابًّا يَدِبُّونَ فِي الْأَرْضِ، فَلَا أَدْرِي لَعَلَّهَا بَعْضُهَا، وَلَسْتُ بِنَاهِيكَ عَنْهَا وَلَا آمِرِكَ بِهَا". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ أَبِي عَقِيلٍ، وَقَالَ: فَلَسْتُ آكُلُهَا وَلَا أَنْهَى عَنْهَا.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں ایسے باغ میں رہتا ہوں جہاں گوہ پائی جاتی ہے اور یہ میرے گھر والوں کا کھانا بھی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ اس نے دوسری اور تیسری مرتبہ پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے دیہاتی! اللہ نے بنی اسرائیل کے دو قبیلوں پر غضب نازل کیا تو انہیں مسخ کر کے زمین پر رینگنے والے جانور بنا دیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ ان میں سے ہے، نہ تو میں تمہیں اس کے کھانے کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی منع کرتا ہوں۔“
(ب) ابوعقیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ تو میں کھاتا ہوں اور نہ تمہیں اس سے منع کرتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19423]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7849
«يا أعرابي! إن الله غضب على سبطين من بني إسرائيل فمسخهم دواب يدبون في الأرض فلا أدري لعل هذا منها يعني الضب فلست آكلها ولا أنهى عنها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے دیہاتی! اللہ نے بنی اسرائیل کے دو قبیلوں پر غضب فرمایا اور انہیں ایسے جانوروں میں مسخ کر دیا جو زمین پر رینگتے ہیں، مجھے نہیں معلوم شاید یہ (یعنی ضب) انہی میں سے ہو، اس لیے میں اسے نہیں کھاتا اور نہ اس سے منع کرتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7849]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 1324.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں