🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. باب طِيبِ رَائِحَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِينِ مَسِّهِ وَالتَّبَرُّكِ بِمَسْحِهِ:
باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بدن کی خوشبو اور نرمی کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6052 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 6052
مشکوۃ المصابیح: 5789
مصنف ابن ابی شیبہ: 33927
الجامع الكامل: 9451
المعجم الکبیر للطبرانی: 1931
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2329 ترقیم شاملہ: -- 6052
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ ، حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ وَهُوَ ابْنُ نَصْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْأُولَى، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَهْلِهِ، وَخَرَجْتُ مَعَهُ، فَاسْتَقْبَلَهُ وِلْدَانٌ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ خَدَّيْ أَحَدِهِمْ وَاحِدًا وَاحِدًا، قَالَ: وَأَمَّا أَنَا، فَمَسَحَ خَدِّي، قَالَ: فَوَجَدْتُ لِيَدِهِ بَرْدًا، أَوْ رِيحًا، كَأَنَّمَا أَخْرَجَهَا مِنْ جُؤْنَةِ عَطَّارٍ ".
سماک نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر جانے کو نکلے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا۔ سامنے کچھ بچے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک بچے کے رخسار پر ہاتھ پھیرا اور میرے رخسار پر بھی ہاتھ پھیرا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں وہ ٹھنڈک اور وہ خوشبو دیکھی جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشبو ساز کے ڈبہ میں سے ہاتھ نکالا ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6052]
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر والوں کی طرف نکلے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، تو سامنے سے کچھ بچے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایک کر کے ان کے رخساروں پر ہاتھ پھیرنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے رخسار پر بھی ہاتھ پھیرا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی ٹھنڈک محسوس کی یا مہک، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے عطر فروش کی ڈبیہ سے نکالا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6052]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2329
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5789
5789 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْأُولَى، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَهْلِهِ وَخَرَجْتُ مَعَهُ، فَاسْتَقْبَلَهُ وِلْدَانٌ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ خَدَّيْ أَحَدِهِمْ وَاحِدًا وَاحِدًا، وَأَمَّا أَنَا فَمَسَحَ خَدِّي، فَوَجَدْتُ لِيَدِهِ بَرْدًا أَوْ رِيحًا كَأَنَّمَا أَخْرَجَهَا مِنْ جُؤْنَةِ عَطَّارٍ  . رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَذَكَرَ حَدِيثَ جَابِرٍ:"سَمُّوا بِاسْمِي"فِي"بَابِ الْأَسَامِي". وَحَدِيثُ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ: نَظَرْتُ إِلَى خَاتَمِ النُّبُوَّةِ فِي"بَابِ أَحْكَامِ الْمِيَاهِ".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نمازِ اولیٰ (فجر یا ظہر) پڑھی، پھر آپ اپنے اہل خانہ کی طرف تشریف لے گئے، میں بھی آپ کے ساتھ ہی (مسجد سے) نکل آیا، راستے میں کچھ بچے آپ سے ملے تو آپ نے باری باری ان کے رخساروں پر دستِ شفقت پھیرا جبکہ آپ نے میرے دونوں رخساروں پر دستِ شفقت پھیرا۔ میں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دستِ مبارک کی ٹھنڈک اور خوشبو ایسی محسوس کی گویا آپ نے اسے عطار کے ڈبے سے نکالا ہے۔ رواہ مسلم۔ جابر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: «سَمُّوا بِاسْمِي» ”میرے نام پر نام رکھو“ ”باب الاسامی“ میں اور سائب بن یزید رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث «نَظَرْتُ إِلَىٰ خَاتَمِ النُّبُوَّةِ» ”میں نے مہرِ نبوت کو دیکھا“ ”باب احکام المیاہ“ میں بیان کی گئی ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5789]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (80/ 2329)
حديث ’’سموا باسمي‘‘ تقدم (4750) و حديث’’نظرت إلي خاتم النبوة‘‘ تقدم (476)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32424 ترقیم الشثری: -- 33927
حدثنا عمرو بن طلحة ، عن اسباط بن نصر الهمداني ، عن سماك ، عن جابر بن سمرة قال: صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الاولى ثم خرج إلى اهله وخرجت معه فاستقبله ولدان، فجعل يمسح خد احدهم واحدا واحدا، قال: واما انا فمسح خدي فوجدت ليده بردا وريحا كانما اخرجها من جؤنة عطار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (خدي).
(٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه مسلم (٢٣٢٩)، والطبراني (١٩٤٤)، والمزي ٢١/ ٥٩٤، والخطيب ٤/ ٢٠٤، وابن معين في التاريخ ٣/ ٩١، والذهبي في تاريخ الإسلام ١٦/ ٣٠٠.

حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صلاۃ الأولٰی پڑھی، پھر آپ اپنے گھر کی طرف چلے اور میں بھی چلا، چناچہ آپ کے پاس بچے آئے تو آپ ایک ایک کے رخسار پر ہاتھ پھیرنے لگے، کہتے ہیں آپ نے میرے رخسار پر بھی ہاتھ پھیرا تو میں نے اس کی ٹھنڈک اور خوشبو محسوس کی گو یا کہ ابھی عطر فروش کے تھیلے سے نکالا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33927]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ سماك صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2329، والبزار فى «مسنده» برقم: 4257، 4258، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1909، 1944، ترقيم محمد عوامة: 32424»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9451
9451- عن جابر بن سمرة قال: صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الأولى، ثم خرج إلى أهله وخرجت معه، فاستقبله ولدان فجعل يمسح خدي، أحدهم واحداً واحداً، قال: وأما أنا فمسح خدي، قال: فوجدت ليده بردا أو ريحاً كأنما أخرجها من جؤنة عطار.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفضائل (80:2329) عن عمرو بن حماد بن طلحة القناد، حدثنا أسباط (وهو ابن نصر الهمداني) عن سماك، عن جابر بن سمرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1931
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ ، ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأُولَى ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَهْلِهِ، وَخَرَجْتُ مَعَهُ فَاسْتَقْبَلَهُ وِلْدَانُ الْمَدِينَةِ فَجَعَلَ يَمْسَحُ خَدَّيْ أَحَدِهِمْ وَاحِدًا وَاحِدًا قَالَ: وَأَوْمَى فَمَسَحَ خَدِّي فَوَجَدْتُ لِيَدِهِ بَرْدًا وَرِيحًا كَأَنَّمَا أَخْرَجَهَا مِنْ جُونَةِ عَطَّارٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (وأما) والمثبت من الظاهرية (2) .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پہلی نماز (ظہر) پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کی طرف نکلے، اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا۔ راستے میں مدینے کے بچے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لیے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایک کرکے ان کے گالوں پر ہاتھ پھیرنے لگے۔ کہتے ہیں: پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے گال پر ہاتھ پھیرا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایسی ٹھنڈک اور خوشبو محسوس کی جیسے وہ ابھی عطر فروش کے صندوق سے نکالا گیا ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1931]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 228، حدیث 1944»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2329، والبزار فى «مسنده» برقم: 4257، 4258، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1909»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں