🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب مِنْ فَضَائِلِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ:
باب: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بزرگی کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6189 (کل: 19 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 6189
صحیح بخاری: 23، 3691، 7008، 7009
سنن نسائی: 5014
سنن دارمی: 2188
مشکوۃ المصابیح: 6038
مسند احمد: 11814، 23172
اللؤلؤ والمرجان: 1546
الفتح الربانی: 12201
صحیح ابن حبان: 6890
الجامع الكامل: 135، 9865، 11709
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2860
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1290
المعجم الاوسط: 8782
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1546
1546 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ، وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ، مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُدِيَّ، وَمِنْهَا مَا دُونَ ذَلِكَ وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: الدِّينَ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک دفعہ سو رہا تھا، میں نے خواب میں دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں اور وہ کرتے پہنے ہوئے ہیں، کسی کا کرتہ سینے تک ہے اور کسی کا اس سے نیچے ہے۔ (پھر) میرے سامنے عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ لائے گئے۔ ان (کے بدن) پر (جو) کرتہ تھا، اسے وہ گھسیٹ رہے تھے۔ (یعنی ان کا کرتہ زمین تک نیچا تھا)۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ! اس کی کیا تعبیر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس سے) دین مراد ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1546]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 2 كتاب الإيمان: 15 باب تفاضل أهل الإيمان في الأعمال»
وضاحت: یعنی دین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی ذات اقدس میں اس طرح جمع ہو گیا کہ کسی اور کو یہ شرف حاصل نہیں ہوا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا کرتہ چونکہ سب سے بڑا تھا، اس لیے ان کا دینی فہم بھی اوروں سے بڑھ کر تھا۔ دین کی اس کمی بیشی میں ان لوگوں کی تردید ہے جو کہتے ہیں کہ ایمان کم و بیش نہیں ہوتا۔ (راز)

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12201
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْيَ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ وَمَرَّ عَلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ“ قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”الدِّينُ“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کابیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں لوگوں کو دیکھا، وہ میرے سامنے آرہے تھے، انہوں نے قمیصیں پہن رکھی ہیں، کسی کی قمیص اس کی چھاتی تک ہے اور کسی کی اس سے نیچے تک، جب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میرے سامنے سے گزرے تو وہ قمیص (لمبی ہونے کی وجہ سے) زمین پر گھسیٹ رہے تھے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دین۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12201]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 7008، ومسلم: 2390، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11814 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11836»
وضاحت: فوائد: … سیدناعمر رضی اللہ عنہ نبوی شہادت کے مطابق دین اسلام سے مکمل طور پر مزین تھے۔ مفہوم یہ ہوا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کا دورانیہ طویل ہو گا، اس میں دین کو سربلندی نصیب ہو گی، ان کی حیات میں اور موت کے بعد ان کی فتوحات کے آثار باقی رہیں گے۔ قمیض کے گھسٹنے کا معنی یہ ہوا کہ ان کی وفات کے بعد ان کے آثارِ جمیلہ اور سننِ حسنہ مسلمانوں میں باقی رہیں گی۔ (تلخیص از مرقاۃ المفاتیح:۱۰/ ۳۹۳)
جبکہ حافظ ابن حجر رحمتہ اللہ علیہ نے کہا:قمیض کی دین کی صورت میں تعبیر کرنے کی توجیہ یہ ہے کہ قمیض دنیا میں پردے کا سبب بنتی ہے اور دین آخرت میں پردے کا سبب بنے گا اور بندے کو ہر قسم کی مکروہ چیز سے بچائے گا، اس میں اصل تو اللہ تعالیٰ کایہ فرمان ہے: {وَلِبَاسُ التَّقْوٰی ذَالِکَ خَیْرٌ} اور تقویٰ کا لباس، وہ سب سے بہتر ہے۔ (سورۂ اعراف: ۲۶) عرب لوگ فضل اور پاکدامنی کو قمیض سے تعبیر کرتے ہیں، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: ((اِنَّ اللّٰہَ سَیُلْبِسُکَ قَمِیصًا فَلَا تَخْلَعْہُ۔)) بیشک اللہ تعالیٰ عنقریب تجھے ایک قمیض پہنائے گا، پس تو نے اس کو اتارنا نہیں۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ) (اس قمیض سے مراد خلافت ہے)۔ (فتح الباری: ۱۲/ ۳۹۶) جبکہ ابن عربی نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خواب میں نظر آنے والی قمیض کی تعبیر دین کی صورت میںکی، کیونکہ کپڑا بدن کی شرم والے مقامات کو چھپاتا ہے اور دین جہالت کے عیب کو چھپاتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 7008
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6890
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ، رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ، مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْيَيْنِ، وَمِنْهَا مَا هُوَ أَسْفَلُ مِنْ ذَلِكَ، وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ، فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ: مَا أَوَّلْتَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ ذَلِكَ؟ قَالَ: الدِّينُ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ میں سویا ہوا تھا، میں نے دیکھا کہ لوگوں کو میرے سامنے پیش کیا گیا، ان کے جسموں پر قمیصیں موجود تھیں، کسی کی قمیص سینے تک تھی اور کسی کی اس سے کچھ نیچے تھی، پھر میرے سامنے عمر رضی اللہ عنہ کو پیش کیا گیا تو ان کی قمیص نیچے گھسٹ رہی تھی۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آس پاس موجود لوگوں نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے نبی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کیا تعبیر کی ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دین۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6890]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3662، 4358، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2384، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4540، 6885، 6900، 6998، 7106، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6807، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3885، 3886، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13221، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18090» «رقم طبعة با وزير 6851»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (2/ 583): خ (23)، م (7/ 12). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 135
135. عن أبي سعيد الخدريّ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بينما أنا نائم رأيتُ الناس يعرضون عليَّ، وعليهم قميص منها ما يبلغ الثُّدي ومنها ما دون ذلك، وعرض عليّ عمر بن الخطّاب وعليه قميص يجرّه قالوا: فما أوّلتَ ذلك يا رسول الله؟ قال: الدّين.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الإيمان (23)، ومسلم في الفضائل (2390) كلاهما عن إبراهيم بن سعد، عن صالح بن كيسان، عن ابن شهاب، عن أبي أمامة ابن سهل، أنه سمع أبا سعيد الخدريّ، فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9865
9865- عن أبي سعيد الخدري يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بينما أنا نائم رأيت الناس يُعرضون عليَّ وعليهم قمص، منها ما يبلغ الثدي، ومنها ما يبلغ دون ذلك، ومرَّ عليَّ عمر بن الخطاب، وعليه قميص يجرُّه، قالوا: ما أوَّلته يار سول الله؟ قال: الدين.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التعبير (7008)، ومسلم في فضائل الصحابة (2390) كلاهما من طريق يعقوب بن إبراهيم، ثني أبي، عن صالح، عن ابن شهاب، ثني أبو أمامة بن سهل، أنه سمع أبا سعيد الخدري فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11709
11709- عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بينما أنا نائم رأيت الناس يعرضون علي، وعليهم قميص، منها ما يبلغ الثدي، ومنها ما يبلغ دون ذلك، ومر علي عمر بن الخطاب، وعليه قميص يجره قالوا: ما أولته يا رسول الله؟ قال: الدين
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التعبير (7008)، ومسلم في فضائل الصحابة (2390) كلاهما من طريق صالح بن كيسان، عن ابن شهاب قال: حدثني أبو أمامة بن سهل أنه سمع أبا سعيد الخدري يقول فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2860
«بينا أنا نائم رأيت الناس يعرضون علي وعليهم قمص منها ما يبلغ الثدي ومنها ما يبلغ أسفل من ذلك وعرض علي عمر بن الخطاب وعليه قميص يجره قالوا: فما أولته يا رسول الله؟ قال: الدين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں سویا ہوا تھا کہ میں نے دیکھا کہ لوگوں کو میرے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اور انہوں نے قمیصیں پہن رکھی ہیں، ان میں سے کچھ کی قمیصیں سینوں تک تھیں اور کچھ کی اس سے بھی نیچے تک تھیں، اور میرے سامنے عمر بن خطاب کو پیش کیا گیا اور ان پر ایسی (لمبی) قمیص تھی جسے وہ (چلتے ہوئے) زمین پر گھسیٹ رہے تھے۔“ (صحابہ کرام نے) عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس سے مراد) دین (کی پختگی ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2860]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت ن] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 1629.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1290
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ، مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ. وَمَرَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ» ‏‏‏‏. قَالُوا: مَاذَا تَأَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «‏‏‏‏الدِّينُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس وقت میں سو رہا تھا، میں نے (خواب میں) دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں اور انہوں نے قمیصیں پہن رکھی ہیں، ان میں سے بعض قمیصیں سینوں تک پہنچ رہی تھیں اور بعض اس سے کم لمبی تھیں، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے تو ان پر ایک ایسی قمیص تھی جسے وہ (زمین پر) گھسیٹ رہے تھے“، صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس سے مراد دین ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1290]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6606، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2390، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2285، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5011، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11405، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2151، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6890، وأخرجه شرح السنة برقم: 3294، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1285»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8782
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ، وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ، مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ، وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، عَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ I " فَقَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " الدِّينُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں سویا ہوا تھا کہ (خواب میں) میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ مجھ پر پیش کیے جا رہے ہیں اور ان پر قمیصیں ہیں، کسی کی قمیص سینے تک پہنچتی ہے اور کسی کی اس سے کم۔ اور میرے سامنے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پیش کیے گئے، ان پر ایسی قمیص تھی جسے وہ گھسیٹ رہے تھے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دین۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8782]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: ورواه صالح بن كيسان والزبيدي عن الزهري عن أبي أمامة بن سهل عن أبي سعيد الخدري وهو الصحيح «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 196» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 23، 3691، 7008، 7009، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2390، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6890، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5026 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7598، 8067، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2285، 2286، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2197، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11994، 23642، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1290، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20385»

الحكم على الحديث:
الصحيح عن الزهري عن أبي أمامة بن سهل عن أبي سعيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں