🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. باب تَحْرِيمِ سَبِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ:
باب: صحابہ رضی اللہ عنہم کو گالی دینے کی حرمت۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6488 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 6488، 6489
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16378
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1087، 1171، 1198
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2541 ترقیم شاملہ: -- 6488
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: كَانَ بَيْنَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، وَبَيْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ شَيْءٌ، فَسَبَّهُ خَالِدٌ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَسُبُّوا أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِي، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَوْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا أَدْرَكَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ ".
جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابوصالح سے، انہوں نے حضرت ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضرت خالد بن ولید اور عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ کے درمیان کوئی مناقشہ تھا، حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے ان کو برا کہا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی کو برا نہ کہو، کیونکہ تم میں سے کسی شخص نے اگر احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کیا تو وہ ان میں سے کسی کے دیے ہوئے ایک مد کے برابر بلکہ اس کے آدھے کے برابر بھی (اجر) نہیں پا سکتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6488]
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، حضرت خالد بن ولید اور حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہما کے درمیان کچھ تلخی ہوئی تو حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے ان پر تنقید کی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ساتھیوں میں سے کسی کو بُرا نہ کہو، کیونکہ تم میں سے کوئی اگر احد کے برابر سونا خرچ کرے تو وہ ان کے مد یا نصف مد کو بھی نہیں پا سکے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6488]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2541
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2541 ترقیم شاملہ: -- 6489
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ جَمِيعًا، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، بِإِسْنَادِ جَرِيرٍ وَأَبِي مُعَاوِيَةَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ وَوَكِيعٍ ذِكْرُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ.
وکیع اور شعبہ نے اعمش سے جریر اور ابومعاویہ کی سند کے ساتھ ان دونوں کی حدیث کے مانند روایت کی، لیکن شعبہ اور وکیع کی حدیث میں عبدالرحمان بن عوف اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا تذکرہ نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6489]
امام مسلم نے اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے یہ حدیث بیان کی ہے، جس طرح جریر اور ابومعاویہ نے بیان کی ہے، لیکن شعبہ اور وکیع کی حدیث میں عبدالرحمان بن عوف اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہما کا ذکر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6489]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2541
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16378
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ بَيْنَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ بَعْضُ مَا يَكُونُ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعُوا لِي أَصْحَابِي ; فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَوْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا لَمْ يَبْلُغْ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النُّجُودِ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے درمیان ویسے تلخ کلامی ہو گئی، جو لوگوں کے درمیان ہو جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے لئے میرے اصحاب کو رہنے دو، کیونکہ تم میں سے کوئی شخص اگر اُحد پہاڑ جتنا سونا خیرات کرے، تو وہ پھر بھی اُن میں سے کسی ایک کے، ایک مد، بلکہ نصف مد تک بھی نہیں پہنچ سکتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عاصم بن ابونجود کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16378]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2768)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1087
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ «‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَلَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا، مَا نِلْتُمْ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ» ‏‏‏‏» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا بھی (اللہ کی راہ میں) خرچ کر دے، تو وہ ان کے ایک مد (تقریباً چھ سو گرام غلے) یا اس کے نصف کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1087]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3470، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2541، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3861، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4658، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 161، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10695، 11124، 11214، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 691، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 942، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 45، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1082»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1171
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ بَيْنَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ شَيْءٌ، فَسَبَّهُ خَالِدٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَسُبُّوا أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِي، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَوْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ مَا أَدْرَكَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا خالد بن ولید اور سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کے درمیان کچھ تلخی ہوگئی تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے انہیں برا بھلا کہا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے صحابہ میں سے کسی کو بھی برا بھلا نہ کہو، کیونکہ اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کر ڈالے تو وہ نہ ان کے ایک مُد (بھر صدقے) کے ثواب کو پہنچ سکتا ہے اور نہ اس کے نصف کو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 1087)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3470، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2541، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3861، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4658، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10695، 11124، 11214، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 942، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6994، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9040، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1166»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1198
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَوْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا أَدْرَكَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ اگر تم میں سے کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر سونا بھی اللہ کی راہ میں خرچ کر ڈالے، تب بھی وہ ان میں سے کسی کے ایک 'مد' (ایک لپ بھر غلہ) یا اس کے آدھے کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1198]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 1087)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3470، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2541، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3861، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4658، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10695، 11124، 11214، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 942، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6994، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9040، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1193»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں